فہرست الطاہر شمارہ نمبر ۴۵
جمادی الاول ۱۴۲۸ھ بمطابق جولائی ۲۰۰۷ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج
علامہ الطاف حسین میمن طاہری

 

عرس مبارک حضرت پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ

مؤرخہ 8-7 اپریل 2007 بروز ہفتہ اتوار کو درگاہ فقیر پور شریف رادھن میں غوث زماں حضرت محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک منایا گیا۔ بروز ہفتہ نعت خوانی، منقبت شریف اور علماء کرام کی تقاریر ہوئیں اور بعد ازیں نماز مغرب ر ط ج صوبہ سندھ کے زیر اہتمام طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔ اتوار کی صبح فجر نماز کے بعد ختم شریف ہوا۔ تلاوت کے بعد سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے اجتماعی خصوصی دعا فرمائی۔ دوران دعا پورے مجمعے پر عجیب کیفیت طاری تھی۔ دعا کے بعد نعت و منقبت پڑھی گئی۔ دوران منقبت پورے مجمعے میں جذب کی کیفیت طاری تھی عجیب روح پرور سماں تھا، نعت و منقبت کے بعد جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر جناب مولانا رحمۃ اللہ قریشی طاہری صاحب نے خطاب کیا، اس کے بعد جماعت اصلاح المسلمین کے سابق صدر مولانا محمد رمضان لاکھو طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ اس کے بعد مولانا فتح محمد بیدار مورائی صاحب نے مقالہ پیش کیا۔ اس کے بعد صاحبزادہ محمد جعفر طاہر نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ آخر میں سالار سلسلہ نقشبند مجدد دوراں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں قلبی و روحی فداہ کا نورانی خطاب ہوا۔ دوران خطاب ایسا محسوس ہورہا تھا کہ رحمت الٰہی کی برسات ہورہی ہے اور محفل پر روحانی چادر تنی ہوئی ہے۔ بعد از خطاب حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے اس روحانی و نورانی عرس مبارک کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: الطاف حسین طاہری

 

اوراد و وظائف

قطب دوراں حضرت خواجہ محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقعے پر پڑھے گئے ختم القرآن و اوراد و وظائف کی رپورٹ مندرجہ ذیل ہے۔
ختم القرآن: 503، پارہ: 08۔

سورہ یاسین: 8743۔

سورہ رحمان: 1379۔

سورہ ملک: 8174۔

سورہ مزمل: 933۔

سورہ فاتحہ: 193505۔

سورہ اخلاص: 9725978۔

متفرقہ سورتیں: 64528۔

آیۃ الکرسی: 55383۔

آیت کریمہ: 44645۔

نوافل:5381۔

تسبیحات: 4819355۔

کلمہ شریف: 931898۔

درود شریف: 14579691۔

استغفار: 302249۔

ختم خواجگان: 160۔

عمرے کا ثواب: 1۔

صلواۃ تسبیح: 4۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم: 100000۔

رپورٹ: خلیفہ محمد حسن اوٹھو طاہری۔ نوابشاہ

 

غوثیہ کانفرنس

مؤرخہ 5 مئی 2007 بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء حیدرآباد شہر میں حضرت غوث اعظم پیران پیر دستگیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ایک محفل غوثیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میں دور دراز کے علائقوں سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر سے مشائخ عظام، علماء کرام اور طلباء نے شرکت کی۔ اس محفل میں ہمارے پیر و مرشد حضور قبلہ عالم سیدی مرشدی حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن مدظلہ العالی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد نعت و منقبت کے ہدیہ نذرانہ بھی پیش کیے گئے۔ اس کے بعد علامہ مولانا سائیں محمد ادریس ڈاہری طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ اس کے بعد سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کا نورانی و وجدانی خطاب ہوا۔ اس کے علاوہ دوسرے مشائخ عظام کے خطابات ہوئے۔ یہ محفل فجر نماز تک جاری و ساری رہی۔ اس محفل میں لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: محمد حفیظ لاکھو طاہری

 

30 روزہ محافل عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

تنظیم الخادمات طاہریہ برانچ کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کراچی کے زیر اہتمام 30 روزہ جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کھنڈو گوٹھ کے مختلف گھروں میں محافل نعت و بیان محبت و عقیدت سے منعقد کیے گئے۔ تنظیم الخادمات طاہریہ کھنڈو گوٹھ کی الخادمات نے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی میلاد کی 45 محافل منعقد کیں، جن میں علاقے کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ہر محفل میں تقریباً 150 تا 200 خواتین شریک محفل رہیں اور صلوٰۃ وسلام سے محافل اختتام پذیر ہوئیں۔

رپورٹ: حبیب الرحمان طاہری۔ انچارج تنظیم الخادمات کھنڈو گوٹھ

 

تقریب حلف برداری

تنظیم الخادمات طاہریہ کھنڈو گوٹھ کراچی کی تقریب حلف برداری 15 اپریل 2007 بروز اتوار صبح 10 بجے فقیر محمد یوسف کے گھر خلیفہ قاری شاہ محمد طاہری کے زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے چالیس نئی الخادمات سے حلف لیا۔ آخر میں خلیفہ حاجی عبدالغفور طاہری نے خواتین کو نصیحت آموز بیان کیا۔

رپورٹ: بنت محمد زمان طاہری۔ جنرل سیکریٹری تنظیم الخادمات طاہریہ

 

سہ روزہ جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

جماعت اصلاح المسلمین براچ کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کراچی کے زیر اہتمام جامع مسجد الفتح میں خلیفہ قاری شاہ محمد طاہری کے زیر صدارت 10، 11، 12 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء سہ روزہ محفل عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم منایا گیا، جن میں مختلف نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کیے اور بعد میں مختلف مقرر حضرات نے خطابات کیے۔

رپورٹ: محمد طارق طاہری۔ پریس سیکریٹری ج ا م کھنڈو گوٹھ کراچی

 

محفل غوث اعظم

درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو میں سیدنا غوث اعظم پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس محفل میں حضور قبلہ عالم سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد آخر میں حضور قبلہ عالم نے طلباء اور فقیروں کو نصیحت فرمائی۔ آخر میں حضور قبلہ عالم کی طرف سے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: نذیر احمد میمن حنفی طاہری

 

جشن عید میلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 6 اپریل 2007 بروز جمعۃ المبارک رتودیرو ضلع لاڑکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا۔ اس محفل میں حضور قبلہ عالم سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ اس محفل کے مہمان خاص حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد دیدہ دل صاحب، مفتی عبدالرحیم طاہری صاحب اور صاحبزادہ سائیں محمد جمیل طاہری صاحب تھے۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد علامہ مولانا مفتی محمد رمضان طاہری نقشبندی نے خطاب کیا۔ آخر میں سیدی ومرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے نورانی خطاب سے سامعین کے دلوں کو نوازا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد معشوق جلبانی طاہری

 

سلیکشن برائے سال 2007

مؤرخہ 20 جنوری 2007 مولانا اسد اللہ بھٹو کی صدارت میں جامع مسجد رتودیرو ضلع لاڑکانہ میں روحانی طلبہ جماعت برانچ رتودیرو کی سلیکشن کی گئی جس میں یہ عہدیدار منتخب کیے گئے

صدر: محمد محسن جلبانی، نائب صدر: مولوی انعام علی طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد یونس جلبانی، جوائنٹ سیکریٹری: غلام مصطفی شیخ طاہری، خزانچی: غلام محمد جلبانی طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد ادریس جلبانی، پریس سیکریٹری: اوشاق احمد جلبانی طاہری۔

رپورٹ: محمد معشوق جلبانی طاہری

 

سالگرہ مبارک

مؤرخہ 21 مارچ 2007 بروز بدھ کو مدرسہ جامعہ عربیہ غفاریہ میں جمیعت طلباء طاہریہ کی طرف سے حضور قبلہ عالم سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت نعت منقبت کے بعد حضور قبلہ عالم کے پیارے خلیفہ و استاذ محترم سائیں عبدالرحمان صاحب، استاد محترم سائیں محمد عاشق عباسی اور صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری صاحب نے مشترکہ طور پر حضور قبلہ عالم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس کے بعد سب طلباء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور آخر میں حضور قبلہ عالم کی لمبی اور خضری عمر کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

رپورٹ: خادم حسین آرائیں طاہری

 

عرس مبارک حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ

مؤرخہ 6 ربیع الاول 1428ھ بروز سوموار درگاہ اللہ آباد شریف کے مدرسہ جامعہ عربیہ غفاریہ میں جمعیت طلباء طاہریہ کی طرف سے حضور قبلہ عالم سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے عرس مبارک کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس محفل کی صدارت صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری نے کی۔ اس محفل میں مدسہ کے تمام اساتذہ و طلباء اور فقیروں نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد طلباء میں حسن قرات و حسن نعت کا مقابلہ رکھا گیا۔ اس کے بعد وادی مہران کے مشہور نعت خواں محترم حاجی عبدالحق طاہری نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کیے اور حضور قبلہ عالم سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی شان میں منقبتیں بھی پیش کیں۔ اس کے بعد آئے ہوئے مہمانوں نے حضور قبلہ عالم سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اورآخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

 

جشن ولادت

مؤرخہ 12ربیع الاول 1428ھ کو درگاہ اللہ آباد شریف میں جمعیت طلباء طاہریہ کی طرف سے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا ۔یہ جلوس صبح 7:00 بجے سے درگاہ اللہ آباد شریف سے نکلا اور مختلف چوراہوں سے ہوتا ہوا واپس شام چار بجے حضور قبلہ عالم سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے مزار مبارک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس میں مدرسے کے طلباء کے علاوہ دور دراز کے علائقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس جلوس میں مختلف چوراہوں پر مختلف علمائے کرام نے خطابات کیے اور آخر میں حاضرین کو لنگر بھی کھلایا گیا۔

رپورٹ: نذیر احمد حنفی طاہری

 

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 5 جنوری 2007 کو ر ط ج صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری محترم محمد اویس طاہری کی نگرانی میں جامع مسجد صدیقی طاہریہ نصیر آباد میں ر ط ج ضلع قمبر شہداد کوٹ کی باڈی تشکیل دی گئی۔

صدر: محمد امین طاہری، نائب صدر: محمد آصف طاہری، جنرل سیکریٹری: خالد حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد رمضان طاہری، خزانچی: رستم علی طاہری، پریس سیکریٹری: محمد اظہار طاہری شامل ہیں۔

رپورٹ: محمد اظہار طاہری۔ نصیرآباد

 

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 16 فروری 2007 بروز جمعۃ المبارک بمقام حاجی میرو خان عمرانی ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں محمدی جامع مسجد غفاری میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی جس میں ضلع نصیر آباد بلوچستان کی سال 2007 کے لیے نئی باڈی تشکیل دی گئی۔

صدر: مولانا یار محمدعمرانی، نائب صدر: مولوی محمد اویس، جنرل سیکریٹری: ماسٹر سوالی، جوائنٹ سیکریٹری: مولوی محمد اسلم عمرانی، فنانس سیکریٹری: ٹیلر سہراب طاہری، پریس سیکریٹری: فدا حسین، آڈیٹر: ماسٹر عزیز اللہ، آفیس سیکریٹری: خلیفہ محمد مٹھل صاحب۔

 

ماہوار پروگرام

مؤرخہ 4 مارچ 2007 بروز اتوار جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ اختیار خان ضلع نصیر آباد بلوچستان کی طرف سے ماہوار پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خلیفہ حافظ خاوند بخش طاہری نے توبہ استغفار کے موضوع پر خطاب کیا۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: خلیفہ حافظ خاوند بخش طاہری۔ ڈیرہ اللہ یار

 

روحانی محفل ذکر

مؤرخہ 21 فروری 2007 بروز بدھ بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین صوبہ بلوچستان کی طرف سے مسجد گلزار حبیب بلوچی گوٹھ بیلہ میں ایک روحانی محفل ذکر کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ تلاوت ونعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم محمد قاسم طاہری اور علامہ مولانا خلیفہ غلام نبی طاہری نے کیا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام اور مراقبے کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: حاجی محمد یعقوب طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ا۔م بلوچستان

 

محفل پاک

مؤرخہ 4 مارچ 2007 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء جامع مسجد بہار مدینہ فیصل آباد کے قریب ایک شادی کے موقع پر محفل پاک منعقد کی گئی۔ جس میں فقیروں کے علاوہ علماء کرام اور خلفاء کرام بھی شریک ہوئے۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب جناب خلیفہ محترم محمد جمیل اصغر طاہری نے کیا۔ آخر میں درود وسلام کے بعد حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

 

روحانی محفل

مؤرخہ 8 مارچ 2007 بروز جمعرات کو گاؤں 208 رب فیصل آباد میں حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی آمد پر ایک روحانی و اصلاحی اجتماع منعقد کیا گیا۔ اس محفل میں دور دراز علائقوں سے آنے والے دوستوں نے شرکت کی۔ تلاوت ونعت و منقبت کے بعد جماعت اصلاح المسلمین کے مرکزی صدر جناب مفتی عبدالرحیم طاہری اور ڈاکٹر منور حسین طاہری نے بیان کیا۔ آخر میں حضور قبلہ عالم خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا نورانی خطاب مبارک ہوا۔ آخر میں درود و سلام کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: تاج الدین طاہری۔ برانچ 208 رب فیصل آباد

 

ٹی پارٹی

مؤرخہ یکم ربیع الاول کو روحانی طلبہ جماعت یونٹ میرواہ ناکہ کی جانب سے حافظ محمد رضوان طاہری کی رہائش گاہ پر ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں میرواہ ناکہ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس میں ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مشورے کیے گئے آخر میں مراقبہ بھی کرایا گیا۔

رپورٹ: عبدالسمیع رضا طاہری۔ میرواہ ناکہ ٹنڈوالہیار

 

ہفتہ وار محفل نعت

مؤرخہ 8 مارچ 2007 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء جامع مسجد نورانی گدور میں جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت برانچ گدور کی جانب سے ر۔ط۔ج ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالرشید طاہری گدور کی صدارت میں ایک محفل نعت کا پروگرام ہوا جس میں مختلف نعت خوانوں نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں ہدیہ نعتیں پیش کیں۔

رپورٹ: طارق الرحمٰن طاہری، بیلہ لسبیلہ

 

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 20 مارچ 2007 مدرسہ روح الاسلام طاہریہ صوبہ بلوچستان میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ اوتھل کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سال 2007 کے لیے برانچ اوتھل باڈی کی سلیکشن کی گئی

صدر: مولوی محمد زاہد جاموٹ طاہری، نائب صدر: مولوی محمد ابراہیم طاہری، جنرل سیکریٹری: امان اللہ جاموٹ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد یوسف انگاریہ طاہری، پریس سیکریٹری: عبدالعزیز انگاریہ طاہری، فنانس سیکریٹری: غلام نبی دودا طاہری، اطلاع سیکریٹری: مولوی محمد جنید طاہری، آفیس سیکریٹری: مولوی صادق علی طاہری، لائبریری انچارج: عبدالجلیل طاہری

رپورٹ: عبدالعزیز طاہری۔ پریس سیکریٹری اوتھل

 

سالگرہ مبارک حضرت سجن سائیں

مؤرخہ 21 مارچ 2007 بروز بدھ بعد از نماز عشاء المرکز روحانی مہاجر کیمپ کراچی میں حضور قبلہ عالم سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے جشن ولادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مولانا محمد زاہد طاہری نے خطاب کیا۔ اس روحانی پروگرام میں کافی احباب نے شرکت کی۔ آخر میں حضور قبلہ عالم سیدی ومرشدی محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی لمبی و خضری عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد وسیم طاہری۔کراچی

 

سالگرہ مبارک حضرت سجن سائیں

مؤرخہ 21 مارچ 2007 کو جماعت اصلاح المسلمین اور جمعیت علمائے طاہریہ ضلع شکارپور کی طرف سے حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ فقیر طفیل احمد طاہری کی رہائش گاہ پر انتہائی ادب و احترام سے منائی گئی۔ اس پر مسرت موقعے پر فقراء کی خوشی قابل دید تھی۔ اس کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جو فقراء نے ایک دوسرے کوکھلایا۔ اس کے بعد سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم کی شان میں منقبتیں بھی پڑھی گئیں۔ آخر میں حضور قبلہ عالم کی درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

رپورٹ: حضور احمد طاہری۔ شکارپور

 

پروگرام برائے خواتین

مؤرخہ 22 مارچ 2007 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء المرکز روحانی کراچی کے مدرسے میں خواتین کا باپردہ پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خلیفہ مولانا غلام نبی طاہری نے خواتین کے اس باپردہ پروگرام میں خصوصی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں قرب وجوار سے بکثرت خواتین نے شرکت کی، آخر میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ:محمد وسیم طاہری۔کراچی

 

حلف برداری

مؤرخہ 23 مارچ 2007 کو مرکز الطاہر جامع مسجد سبحان اللہ غلام محمد آباد ضلع فیصل آباد میں محترم خلیفہ ڈاکٹر غلام غوث طاہری کی زیر نگرانی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

رپورٹ: خاور نواز طاہری۔ ضلع فیصل آباد

 

محفل میلاد برائے خواتین

مؤرخہ 26 مارچ 2007 جماعت اصلاح المسلمین برانچ میر فضل ٹاؤن کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں خواتین کا پروگرام ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خطاب ہوا۔ اس پروگرام میں خواتین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام اور مراقبہ کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر فضل الرحمان طاہری۔ میر فضل ٹاؤن

 

نعتیہ مقابلہ

مؤرخہ 25 مارچ 2007 بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد پیر مٹھا غریب آباد لاڑکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ر۔ط۔ج لاڑکانہ سٹی کی برانچز کے درمیان نعتیہ مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں کافی فقراء نے اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں ر۔ط۔ج ضلع لاڑکانہ کے صدر محترم محمد افضل طاہری کا لیکچر ہوا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد صادق میمن طاہری۔ غریب آباد لاڑکانہ

 

عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم جلوس

مورخہ 28 مارچ 2007 بعد از نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت ماتلی کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک جلوس نکالا گیا جس میں ماتلی کے کثیر تعداد میں عوام نے حصہ لیا۔

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مورخہ 29 مارچ 2007 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء محترم خلیفہ عبدالستار جت کی صدارت میں جامع مسجد مگسی ماتلی میں آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد محترم مولانا تاج محمد کمبوہ نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: غیاث علی طاہری، ماتلی

 

مقابلہ نعت رسول مقبول صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 30 مارچ 2007 بعد از نماز عشاء جامع گلزار مصطفی مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن طاہریہ بہارا میں مدرسہ کے طلباء کے مابین نعتیہ مقابلہ ہوا۔ اس پروگرام میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں پوزیشن آنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کے گئے۔

رپورٹ: محمد حفیظ بوزدار طاہری، بہارا

 

اوتھل کی خبریں

مؤرخہ 30 مارچ بروز جمع بعد از نماز جمع جامع مسجد جاموٹ برانچ اوتھل صوبہ بلوچستان میں اہم میٹنگ رکھی گئی جس میں سال 2007 کے لیے نئی باڈی تشکیل دی گئی۔

مؤرخہ 3 اپریل 2007 برانچ اوتھل کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مولانا حاجی شفیع محمد صاحب نے خصوصی خطاب کیا آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد زاہد طاہری، صدر ج۔ا۔م، اوتھل

 

جلسہ عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 31 مارچ 2007 بروز اتوار کی رات جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیجا اسٹاپ گڈاپ ملیر کراچی کی جانب سے نورانی مسجد بندیجا اسٹاپ میں خلیفہ سائیں امام علی طاہری کی صدارت میں ایک عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم رکھا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد علامہ مولانا قاری محمد احسان طاہری، علامہ مولانا محمد عمر جاموٹ طاہری کا خطاب ہوا۔  اس جلسے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری، گڈاپ کراچی

 

عرس مبارک

مؤرخہ یکم اپریل 2007 بروز اتوار بعد از نماز مغرب جماعت اصلاح المسلمین برانچ درگاہ غریب آباد لاڑکانہ کے زیر اہتمام حضرت غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ منایا گیا۔ اس کی صدارت حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد دیدہ دل طاہری نے کی۔ اس محفل میں علماء کرام مشائخ عظام اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد جناب محترم مفتی عبدالرحیم طاہری اور علامہ عبدالقدیر شیخ طاہری، مولانا محمد عثمان عمرانی طاہری نے خطابات کیے۔ آخر میں نواسہ پیر مٹھا حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد دیدہ دل صاحب نے خطاب کے بعد مراقبہ کروایا۔ اس کے بعد لنگر عام ہوا۔ عرس مبارک کے موقع پر ختم القران، درود شریف اور دیگر اوراد و وظائف کی تلاوت کی گئی۔

رپورٹ: قاری احمد نواز میمن طاہری، لاڑکانہ

 

عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 4 اپریل 2007 بعد ازنماز عشاء روحانی طلبہ جماعت برانچ بھریا روڈ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک نورانی محفل منعقد کی گئی۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد اس محفل کے مہمان خاص جناب محترم قاری عاشق علی طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ آخر میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: ماجد خان راجپوت، بھریا روڈ

 

محفل میلاد

مؤرخہ 30 مارچ بعد نماز عشاء گوٹھ پیرل منگیانی حب چوکی میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم جلسہ منایا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مولانا محمد موسیٰ منگیانی نے خطاب کیا۔ آخر میں خلیفہ مولانا محمد مشتاق طاہری نے خطاب کیا۔

مؤرخہ 9 ربیع الاول بعد از نماز عشاء مدینہ مسجد گوٹھ نور محمد منگیانی حب چوکی میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم منایاگیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مولانا محمد سلیمان منگیانی نے اور مولوی محمد موسیٰ منگیانی نے خطابات کیے۔

 

سلیکشن 2007

یکم فروری 2007 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ پتھر کالونی تحصیل حب میں نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدر: مولوی محمد موسیٰ منگیانی، نائب صدر: محمد اقبال، جنرل سیکریٹری: بشیر اللہ موندرہ، جوائنٹ سیکریٹری: صدام علی مگسی، پریس سیکریٹری نصیر احمد طاہری، اطلاع سیکریٹری: غلام نبی طاہری اور فنانس سیکریٹری: عبدالفتاح منتخب ہوئے۔

رپورٹ: بشیر اللہ موندرہ طاہری، حب چوکی

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 4 اپریل 2007 بروز بدھ جمعیت علماء طاہریہ ٹنڈوالہیارکی جانب سے جناب خلیفہ محترم غلام مصطفی طاہری کی زیرسرپرستی میں جامع المصطفیٰ مسجد میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم منایا گیا۔ تلاوت ونعت منقبت کے بعد مولانا محمد صدیق بھٹی نے خصوصی خطاب کیا۔ صلوٰۃ و سلام کے بعد لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: وفا محمد ابراہیم طاہری

 

جلسہ عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 5 اپریل 2007 بروز جمعرات جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ولی گراؤنڈ کھنڈو تحصیل وارہ میں جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسے میں علماء کرام و خلفاء کرام کاطلبہ، فقراء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد پروفیسر محمد سعید طاہری نے خطاب کیا۔ آخر میں سیدی ومرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا روحانی خطاب ہوا۔

رپورٹ: ظفر الدین ابڑو، کھنڈو

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 6 اپریل 2007 مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ایک ماہانہ پروگرام ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خلیفہ محترم مولانا احمد علی صاحب کا خطاب ہوا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری، وہاڑی

 

اہم اجلاس

مؤرخہ 7 اپریل 2007 بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء درگاہ فقیر پور شریف رادھن میں جمعیت علماء طاہریہ پاکستان کے مرکزی عہدیداران کا اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری نے کی۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں مولانا محمد سعید لاکھیر طاہری، مولانا غلام حیدر لاکھو طاہری، مولانا محمد عاشق لنڈ طاہری، مولانا چودھری محمد یونس طاہری، حافظ احمد نواز میمن طاہری و دیگر مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں کی صوبائی باڈی کی نئی سلیکشن کے سلسلے میں اہم مشورے کیے گئے۔

رپورٹ: احمد نواز میمن طاہری،پریس سیکریٹری جمعیت علماء طاہریہ

 

روحانی محفل

مؤرخہ 13 اپریل بروز جمعہ جماعت اصلاح المسلمین برانچ خان محمد بوزدار ٹنڈوالہیار کی جانب سے ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مولانا سعید احمد طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: ابوبکر طاہری، ٹنڈو الہیار

 

ضلع ٹنڈو الہیار کی خبریں

مؤرخہ 10 ربیع الاول بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عشاء مدرسہ انوار طاہریہ نقشبندیہ میر شاہ محمد گوٹھ سے ایک ریلی نکالی گئی، اور مختلف علائقوں اور چوراہوں پر پرچم کشائی کی تقریب کی گئی۔ اس عظیم الشان ریلی میں تمام برانچوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ علمائے کرام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعد لنگر عام ہوا۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے پریم نگر اسٹیشن ایریاز میں محفل میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مولانا تاج محمد کمبوہ نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں خلیفہ محترم غلام مصطفی بوزدار طاہری نے دعائے خیر کی۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے گلشن میران نصرپور روڈ پر محفل نعت کا ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نعت خوانوں نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعتوں کے پھول نچھاور کیے۔ آخر میں پاکستان کے مشہور نعت خواں جناب محترم شبیر احمد نیازی طاہری صاحب نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد خلیفہ محترم غلام مصطفی بوزدار طاہری نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ: شبیر نعمان طاہری، ٹنڈو الہیار

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 13 اپریل 2007 بروز جمع بعد از نماز مغرب جاوید بحریہ سوسائٹی ہاکس بے روڈ کراچی میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسے میں صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ آخر میں مولانا محمد ابراہیم طاہری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی اور بعد میں لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: غلام قادر طاہری، ضلع ویسٹ کراچی

 

درس قرآن

مؤرخہ 14 اپریل 2007 بروز ہفتہ جمعیت علماء طاہریہ و جماعت اصلاح المسلمین کراچی کی جانب سے نورانی مسجد بندیجا اسٹاپ گڈاپ ملیر میں درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت و نعت ومنقبت کے بعد مولانا محمد احسان طاہری نے درس قرآن دیا۔ آخر میں مولانا محمد ابراہیم طاہری نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری، گڈاپ کراچی

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 5 اپریل 2007 بروز جمعرات میرواہ ناکہ مدرسہ انوار مصطفی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک محفل میلاد کا لیڈیز پروگرام منعقد کیا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد مدرسہ کی معلمہ نورین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس محفل میں عورتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: حافظہ ارم امتیاز علی، ٹنڈو الہیار

 

محفل ذکر

مؤرخہ 16 اپریل 2007 بروز پیر بعد از نماز عشاء مدنی مسجد گولیمار نوابشاہ میں جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے ایک عظیم الشان محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل کی صدارت جماعت اصلاح المسلمین ضلع نوابشاہ کے صدر محترم غلام قادر لاکھو طاہری نے کی۔ اس کے بعد حیدرآباد شہر کے مشہور و معروف ثنا خوان مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم جناب زین علی طاہری نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ آخر میں خلیفہ محترم محمد حسن اوٹھو طاہری نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ: حافظ محمد ظہیر اوٹھو طاہری، نوابشاہ

 

سلیکشن 2007

روحانی طلبہ جماعت برانچ کرماں باغ لاڑکانہ

صدر: طاہر علی طاہری، نائب صدر: روحیل خان طاہری، جنرل سیکریٹری: نوید احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد فہیم طاہری، پریس سیکریٹری: نعیم علی طاہری، اطلاع سیکریٹری: آصف علی طاہری، فنانس سیکریٹری: عمران اصغر طاہری۔

رپورٹ: طاہر علی طاہری، لاڑکانہ

 

تقریری مقابلہ

مؤرخہ 22 اپریل 07ء کو روحانی طلبہ جماعت برانچ قافلہ سرائے لاڑکانہ کی طرف سے تقریری مقابلہ بموضوع سیرت النبی صلّی اللہ علیہ وسلم بمقام المرکز روحانیہ لاڑکانہ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں لاڑکانہ شہر کی پانچ برانچز نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلہ میں محمد شکیل طاہری نے اول، طاہر علی طاہری نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمان خاص ڈاکٹر عبدالسلام عباسی طاہری نے کامیاب امیدواروں میں انعامات تقسیم کیے۔

رپورٹ: نعیم احمد شیخ طاہری، پریس ترجمان ر ط ج برانچ قافلہ سرائے

 

مرکز روحانی پر نور عرفان کی بارش

مؤرخہ 22 اپریل 07ء کو حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی مرکز روحانی میں رونق افروز ہوئے۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے نذرانے کے بعد ضلع ویسٹ کراچی کے صدر محمد طارق طاہری نے سہ ماہی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے اپنے نورانی خطاب سے سامعین کو مستفیض فرمایا۔

رپورٹ: غلام قادر طاہری پریس سیکریٹری ج ا م ضلع ویسٹ کراچی

 

روحانی جلسہ

مؤرخہ 25 اپریل 07 ء کو جامع مسجد بہار مدینہ ملک وال میں ایک عظیم الشان روحانی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب نے فرمائی اس کے بعد میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر جناب خلیفہ حضرت مولانا میاں امجد صاحب آف گوجرانوالہ نے خطاب فرمایا۔

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

12 ربیع الاول کے مبارک دن جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اجتماع زیر صدارت خلیفہ حاجی غلام باقر صاحب موضع سیداں میں منعقد کیا گیا۔ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر محمد اسلم نے پیش کیا۔ خصوصی خطاب خلیفہ جناب جمیل اصغر صاحب نے فرمایا۔

رپورٹ: محمد ارشد بھٹی، پھلرواں

 

گیارھویں شریف

مؤرخہ 26 اپریل بعد نماز عشاء چک نمبر 91 ج ب فیصل آباد میں سالانہ بڑی گیارھویں شریف کے سلسلے میں جناب زیاد پرویز صاحب کی کاوشوں سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی خطاب جناب خلیفہ غلام عوث طاہری نے فرمایا۔ دوسرے دن بروز جمع جناب خلیفہ ڈاکٹر محمد یوسف صاحب نے جمع نماز پڑھائی اور نورانی خطاب کیا۔ بڑی تعداد میں لوگ طریقہ عالیہ میں داخل ہوئے۔ واضح رہے کہ صاحب دعوت نے اس گاؤں میں ساڑھے چھے کنال اراضی مرکز کے لیے وقف کی ہے۔

رپورٹ: فقیر محمد یوسف طاہری، فیصل آباد

 

ماہانہ اجتماع

مؤرخہ 4 مئی 2007ء کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب جناب محمد عارف طاہری نقشبندی نے کیا۔ جلسے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مؤرخہ 20 اپریل 07ء کو بورے والا چک نمبر wb-534 میں محفل منعقد کی گئی جس کی صدارت ماسٹر محمد خالق طاہری نے کی۔ 21 اپریل کو مرکز پر اور 27 کو بورے والا برانچ میں پروگرام منعقد کیے گئے۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری، وہاڑی

 

ماہوار پروگرام

4 مئی 2007 ء کو ر ط ج برانچ موسیٰ و اسلامک سینٹر کی جانب سے عثمانیہ مسجد موسیٰ گوٹھ میں ماہانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد علامہ فیصل طاہری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد خصوصی خطاب جناب شیخ اقبال احمد لاسی طاہری صاحب نے فرمایا، جس میں انہوں نے طلبہ کو دعوت دین کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ آخر میں خلیفہ محترم عبدالغفور صاحب نے دعا فرمائی۔

رپورٹ: محمد ابوبکر طاہری، جنرل سیکریٹری برانچ موسیٰ گوٹھ واسلامک سینٹر کراچی

 

انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالاجی یونیورسٹی لاہور میں محفل

6 مئی بروز اتوار بعد از نماز مغرب روحانی طلبہ جماعت ضلع لاہور کے صدر محمد جاوید طاہری کی کوشش سے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالاجی یونیورسٹی لاہور میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر ر ط ج جناب محمد امین طاہری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔ آخر میں ڈاکٹر خلیفہ محمد شفیق صاحب نے خطاب فرمایا۔

رپورٹ: طاہر الحسن غزالی، پریس سیکریٹری رط ج صوبہ پنجاب

 

محفل میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم

جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے مسجد انوار المصطفیٰ میں عظیم الشان جلسہ بسلسلہ محفل میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت فقیر میہر دین طاہری نے کی۔ خصوصی خطاب جناب حضرت مولانا محمد ادریس ڈاہری طاہری نے کیا۔

رپورٹ: مظفر علی قائم خانی، پریس سیکریٹری ج ام برانچ کنڈیارو

 

دورہ اضلاع

روحانی طلبہ جماعت صوبہ پنجاب کی باڈی نے گیارہ اضلاع لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، چکوال، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی، میانوالی، ملتان، وہاڑی میں روحانی طلبہ جماعت کی سلیکشن کی اور آٹھ اضلاع میں برانچز اور حلقہ معاونت قائم کیے۔ باقی پندرہ اضلاع میں روحانی طلبہ جماعت کے پیغام کو پہنچانے کے لیے غور فکر کیا گیا۔

رپورٹ: طاہر الحسن غزالی، پریس سیکریٹری ر ط ج صوبہ پنجاب

 

ج ا م برانچ غفاری لاڑکانہ کی سلیکشن

صدر: عبدالاحد منگی، نائب صدر: عبدالرزاق شیخ، جنرل سیکریٹری: حافظ عبدالکریم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: شفیع محمد شاہد، فنانس سیکریٹری: عمران علی انصاری، پریس سیکریٹری: عبدالرحیم شیخ، اطلاع سیکریٹری: محمد انور طاہری۔

 

ر ط ج برانچ غفاری لاڑکانہ کی سلیکشن

صدر: محمد مشفق طاہری، نائب صدر: ایازعلی بھٹو، جنرل سیکریٹری: منیر احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: ضمیر احمد بھٹو، پریس سیکریٹری: ذیشان علی طاہری، فنانس سیکریٹری: امیر اختر طاہری، اطلاعات سیکریٹری: عرفان علی جتوئی۔

رپورٹ: ذیشان طاہری، غفاری مسجد لاڑکانہ

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ ہالا کی جانب سے شہر ہالا میں مارکیٹ روڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت خلیفہ محترم حاجی عبدالحکیم طاہری نے کی۔ آخر میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد ادریس ڈاہری طاہری صاحب نے کیا۔ بعد میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

رپورٹ: احسان اللہ طاہری، ہالا

 

گڑھی خیرو کی تنظیمی سرگرمیاں

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گڑھی خیرو سال 2007 کے لیے نئی باڈی تشکیل دی گئی، جس میں صدر: صوفی نثار احمد، نائب صدر: ماسٹر واجد علی بروہی، جنرل سیکریٹری: حافظ محمد موسیٰ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: ماسٹر عبدالجبار بروہی، پریس سیکریٹری: وڈیرہ محمد صالح بروہی، فنانس سیکریٹری: حاجی غلام مصطفی بروہی، اطلاع سیکریٹری: شاعر لاکھیڈنو، آفیس سیکریٹری: فقیر میر حسن بروہی منتخب ہوئے۔

رپورٹ: وڈیرہ محمد صالح طاہری، گڑھی خیرو

 

محفل نعت

مؤرخہ 18 اپریل 07ء غفاری مسجد میں برانچ گڑھی خیرو کی طرف سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں KTN کے مشہور نعت خواں فقیر عنایت اللہ بروہی نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

رپورٹ: دلگیر طاہری۔گڑھی خیرو

 

قبول اسلام

حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے پیارے خلیفہ و خطیب و امام جامع مسجد الفلاح کونکر گڈاپ جناب محترم محمد رمضان گبول طاہری کے ہاتھ پر چار خاندانوں کے سترہ 17 ہندؤں نے اپنا سابقہ دھرم ترک کرکے دین اسلام قبول کیا۔ اور ان کے اسلامی نام رکھے گئے۔ تفصیل درج ذیل ہے۔

سابقہ نام اسلامی نام عمر
شیر محمد شریف ساٹھ سال
جہمی جمیلہ ساٹھ سال
وادنو عبدالواحد پچیس سال
پری ثمینہ بائیس سال
عرس محمد عرس پانچ سال
مجنو میر محمد چالیس سال
ردو رضیہ تیس سال
نجمہ نجمہ گیارہ سال
پسند محمد مراد بیس سال
بلاول بلاول آٹھ سال
گریو گل محمد تیس سال
روزیہ زرینہ تین سال
وارث نور محمد چھ سال
بھوری مریم پچاس سال
صدیق محمد صدیق تیس سال
مرادئیں زینب پچیس سال
امینہ آمنہ ایک سال

ادارہ الطاہر ان تمام افراد کو اسلام قبول کرنے اور محترم خلیفہ محمد رمضان گبول طاہری کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔