تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں
انچارج
علامہ الطاف حسین میمن طاہری
یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ بمع ایصال
ثواب حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ
مؤرخہ 15 جولاء 2007 بروز اتوار بعد از نماز عصر تا عشاء کراچی ٹول پلازہ میں
یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بمع ایصال حضور سوہنا سائیں نور اللہ
مرقدہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسے میں خلفاء،
علماء، فقراء کی ایک کثیر جماعت نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی کافی
دوست آئے ہوئے تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عصر نماز کے بعد تلاوت کلام پاک سے
ہوا۔ نعت و منقبت کے بعد جمعیت علماء طاہریہ کے جنرل سیکریٹری جناب مولانا غلام
حیدر لاکھو طاہری نے خطاب کیا۔ بعد نماز مغرب خصوصی نشست کا آغاز نعت و منقبتوں سے
ہوا۔ دوران نعت و منقبت پورے مجمعے میں جذب کی کیفیت طاری تھی، عجیب روح پرور سماں
تھا۔ نعت و منقبت کے بعد جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر جناب مولانا
مفتی عبدالرحیم طاہری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد چائنہ سے آئے ہوئے حضور قبلہ عالم کے
خلیفہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں سالار سلسلہ نقشبند مجدد دوراں پیر
طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں قلبی و
روحی فداہ کا نورانی و وجدانی خطاب ہوا۔ دوران خطاب ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ رحمت
الٰہی کی برسات ہو رہی ہے۔ بعد از خطاب صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ آنحضرت صلّی اللہ
علیہ وسلم کے بحضور پیش کیا گیا۔ آخر میں حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت
برکاتہم العالیہ کی دعا سے اس روحانی و وجدانی جلسے کا اختتام ہوا۔
رپورٹ: الطاف حسین میمن طاہری
گیارہویں شریف برائے خواتین
مؤرخہ 29 اپریل 2007 بروز اتوار روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ شعبہ طالبات کی
جانب سے فقیر محمد مبین جوکھیو طاہری کے گھر میں عظیم الشان محفل گیارہویں شریف
برائے خواتین منعقد کی گئی۔ اس محفل کی صدارت محترمہ شفقت جسارت طاہری صاحبہ نے کی۔
تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خواتین ثناء خواں نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت اقدس میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس محفل میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے
شرکت کی۔ آخرمیں خصوصی خطاب محترمہ شفقت جسارت صاحبہ نے پیران پیر سیدنا عبدالقادر
جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر کیا۔ بعد میں صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا
گیا۔
رپورٹ: کائنات جوکھیو طاہری ۔ مکلی شریف
مجلس عاملہ کا اجلاس
جماعت اصلاح المسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا ضلع حیدرآباد کے تحت مجلس عاملہ کا
اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں خلفاء و علماء کے علاوہ جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے
تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد ضلع حیدآباد کے صدر خلیفہ
حبیب الحسن صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد ضلع حیدرآباد کے جنرل
سیکریٹری جناب شیر دین طاہری نے ایجنڈے پر برانچ کے عہدیداران سے تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں ضلعی فنانس سیکریٹری جناب اشرف علی نے بجٹ پیش کیا اور فنڈ کے حوالے سے
درپیش مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ آخر میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان صوبہ سندھ
کے صدر جناب خلیفہ رحمت اللہ قریشی صاحب نے خطاب کیا۔
رپورٹ: ماجد اشتیاق طاہری ۔ حیدرآباد
جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم برائے خواتین
مؤرخہ 24 مئی 2007 بروز جمعرات بعد نماز مغرب جماعت اصلاح المسلمین برانچ نوڈیرو
کے زیر اہتمام شاہنواز کالونی نوڈیرو میں فقیر غلام اللہ جونیجو کے مقام میں جشن
عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم برائے خواتین ہوا۔ اس محفل میں خصوصی طور پر
دختر پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ محترمہ مخدومہ صاحبہ نے شرکت فرمائی۔ اس محفل میں دو
سو سے زائد مستورات نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت و منقبت
کے بعد محترمہ مخدومہ صاحبہ دامت برکاتہم العالیہ نے نورانی اور پرفیض خطاب فرمایا۔
آخر میں محفل مراقبہ کا اہتمام کیا گیا۔ دعائے خیر کے بعد خواتین میں لنگر تقسیم
کیا گیا۔
رپورٹ: نمائندہ الطاہر ۔ نوڈیرو
محفل ذکر
مؤرخہ 24 مئی 2007 بروز جمعرات جماعت اصلاح المسلمین برانچ نوڈیرو کے زیر اہتمام
الطاہر جامع مسجد شاہنواز کالونی نوڈیرو میں محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل
میں مہمان خاص نواسۂ پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد دیدہ
دل مدظلہ العالی تھے۔ اس محفل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت و
منقبت کے بعد حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد دیدہ دل نے ذکر کی فضیلت پر خطاب کیا
اور ذکر کا طریقہ سمجھایا۔ آخر میں مراقبہ کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ: نمائندہ الطاہر ۔ نوڈیرو
ماہانہ جمعہ
مؤرخہ یکم جون 2007 کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ماہانہ جمعے کا پروگرام ہوا۔
تلاوت و نعت و منقبت کے بعد جماعت اصلاح المسلمین ضلع وہاڑی کے ناظم اعلیٰ محمد
عارف شکیل طاہری نے خطاب کیا۔ نماز جمع کے بعد مراقبے کا اہتمام کیا گیا، بعد میں
لنگر کرایا گیا۔
رپورٹ: محمد عمران طاہری ۔ ضلع وہاڑی
غوث الاعظم کانفرنس
مؤرخہ 2 جون 2007 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ کھڈہ
مارکیٹ کراچی کے زیر اہتمام میمن سوسائٹی کھڈہ مارکیٹ لیاری ٹاؤن کراچی میں تیسری
سالانہ عظیم الشان غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس محفل کی صدارت
جناب خلیفہ محترم عبدالواحد بلوچ طاہری صاحب نے کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد اس
محفل کے مہمان خصوصی علامہ مولانا حافظ و قاری صاحبزادہ اسحاق خلیلی تھے۔ اس محفل
میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد آخر میں خصوصی خطاب فاضل نوجواں
علامہ مولانا خالد اسحاق طاہری نقشبندی نے کیا۔
رپورٹ: عبدالکریم طاہری ۔ برانچ کھڈہ مارکیٹ ضلع جنوبی کراچی
بزم طاہریہ
مؤرخہ 7 جون 2007 بروز جمعرات مدرسہ ضیاء القرآن غفاریہ طاہریہ درگاہ غریب آباد
شریف لاڑکانہ کے زیر اہتمام بزم طاہریہ کا افتتاح کیا گیا۔ جسکی صدارت مدرسہ کے صدر
خلیفہ مولانا محمد نواز طاہری نے کی۔ اس بزم طاہریہ میں مدرسہ ہٰذا کے طلباء و
طالبات کو تلاوت کلام پاک، نعت و منقبت اور تقریر سکھائی گئی۔ آخر میں مدرسے کے
مہتمم قاری احمد نواز میمن طاہری نے قرآن پاک کی فضیلت پر لیکچر دیا۔ بعد میں دعائے
خیر کی گئی۔
رپورٹ: محمد اسماعیل طاہری ۔ انچارج بزم طاہریہ لاڑکانہ
مرشد کامل کی جامعہ عربیہ غفاریہ میں آمد
مؤرخہ 7 جون 2007 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء مدرسہ جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ
اللہ آباد شریف میں جمعیت علماء طاہریہ کی طرف سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد
کیا گیا۔ اس پروگرام میں سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم
العالیہ نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ محمد جعفر طاہر اور
صاحبزادہ محمد نعمان طاہر نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
اس کے بعد نعت و منقبت کا سلسلہ شروع ہوا۔ دوران نعت و منقبت پورے مجمعے پر جذب کی
کیفیت طاری تھی۔ اس محفل میں خلیفہ محترم محمد جان بروہی طاہری کی جماعت نے حضور
قبلہ عالم کے فرمان پر شرکت کی۔ اس کے بعد خلیفہ محترم محمد جان نے اور خلیفہ محترم
نبی بخش طاہری نے خطاب کیا۔ آخر میں سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں
دامت برکاتہم العالیہ نے طلباء کو نصیحت فرمائی۔ اس پروگرام میں خلفاء و علماء و
طلباء کے علاوہ کافی فقیروں نے شرکت کی۔
رپورٹ: نذیر احمد حنفی طاہری
ماہوار پروگرام
مؤرخہ 8 جون 2007 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت و جماعت
اصلاح المسلمین برانچ مولا مدد کراچی کے زیر اہتمام ایک ماہوار پروگرام مؤمن مسجد
میں رکھا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت خلیفہ سائیں عبدالرحیم طاہری نے کی۔ تلاوت و نعت
و منقبت کے بعد جمعیت علمائے طاہریہ بلدیہ ٹاؤن کے صدر جناب زاہد حسین طاہری نے شان
اولیاء کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس پروگرام میں کافی برانچوں کے دوستوں نے شرکت کی۔
آخر میں صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور بعد میں شیرینی تقسیم کی گئی۔
رپورٹ: فقیر شکیل احمد طاہری ۔ مولامدد لیاری کراچی۔
ر ط ج کی مرکزی اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس
مؤرخہ 15 جون 2007 بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب بمقام مرکز روح الاسلام طاہریہ
لاہور میں مرکزی اعلیٰ کمیٹی روحانی طلبہ جماعت پاکستان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں
جماعت اصلاح المسلمین کے مرکزی صدر محترم مفتی عبدالرحیم صاحب، سیکریٹری جنرل
انجنیئر غلام محمد میمن طاہری صاحب، ڈاکٹر غلام یاسین طاہری، مولانا نور احمد کھٹی
طاہری اور محمد بخش جونیجو نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا ر۔ط۔ج کو پنجاب میں درپیش
مسائل کا حل اور جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت پنجاب کے درمیان ہم
آہنگی پیدا کرنا تھا۔ آخر میں تمام مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک لائح العمل تیار
کیا گیا۔ دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام ہوا۔
رپورٹ: محمد بخش جونیجو طاہری ضلع
وہاڑی کی خبریں
مؤرخہ 23 جون 2007 بروز ہفتہ کو 15 روزہ محفل مرکز روح الاسلام وہاڑی میں بعد
نماز مغرب تا عشاء منعقد ہوئی، جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔
مؤرخہ 29 جون 2007 جناب حکیم محمد شمس طاہری کے توسط سے برانچ بورے والا میں ایک
ماہانہ جمعۃ المبارک کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد محترم
خلیفہ جناب محمد شفیع طاہری نقشبندی آف بہاولپور کا خصوصی خطاب ہوا۔ بعد میں مراقبہ
ہوا۔ آخر میں دعائے خیر سے اس پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔
مؤرخہ 6 جولاء 2007 مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ایک ماہانہ پروگرام ہوا۔ تلاوت
ونعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب ماسٹر محمد عاشق طاہری نے کیا۔ اس پروگرام میں کافی
لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں مراقبہ بھی کیا گیا، بعد میں لنگر عام ہوا۔
رپورٹ: محمد حفیظ طاہری ۔وہاری
یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
مؤرخہ 8 جولائی 2007 بروز اتوار بعد نماز عشاء جمعیت علماء طاہریہ کی طرف سے
محمدی مسجد کنڈیارو میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت ونعت
ومنقبت کے بعد علامہ مولانا اسرار احمد طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ آخر میں خصوصی دعا
سے اس محفل کا اختتام ہوا۔
رپورٹ: محمد جنید طاہری ۔ کنڈیارو
ماہانہ جلسہ
﴾مؤرخہ 20جولاء بروزجمع جماعت اصلاح المسلمین برانچ خانواہن کی طرف سے گوٹھ جمع
خان ڈوبل نزد خانواہن میں ماہانہ جلسہ ہوا تلاوت ونعت منقبت کے بعد خصوصی خطاب
علامہ مولانا اسرار احمد طاہری نے کیا ۔آخر میں لنگرعام ہوا۔
رپورٹ:مظہر علی قریشی ۔خانواہن
ماہانہ پروگرام
مؤرخہ 3 جون بروز اتوار بعد از نماز ظہر تا عصر جامعہ انوار طاہریہ ہنگورجہ شہر
میں ماہانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں حفاظ کرام کی دستار بندی بھی
کی گئی۔ آخر میں خلیفہ مجاز مولانا محمد مشتاق طاہری اللہ آبادی نے خطاب کیا۔ آخر
میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: حافظ شاہد گلال طاہری ۔ ہنگورجہ
محفل ذکر
مؤرخہ 29 جون 2007 بروز جمعرات بعد از نماز مغرب مدرسہ طاہریہ نقشبندیہ وہرو
شریف عمرکوٹ میں ایک محفل ذکر کا پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد
خصوصی خطاب خلیفہ حاجی عبدالغفور مری صاحب نے کیا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ: سعید احمد طاہری ۔ عمر کوٹ
تبلیغی پروگرام
جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے الفاروق مسجد کنڈیارو میں فقیر
مہر الدین کے زیر صدارت ایک پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد جناب
مولانا وقار احمد ابڑو طاہری نے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں تمام عہدیداروں اور
ممبروں نے شرکت کی۔ آخر میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
گیارہویں شریف
جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے غوثیہ مسجد کنڈیارو میں فقیر مہر
الدین کی زیر صدارت گیارہویں شریف کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت ونعت
و منقبت کے بعد مولانا تاج محمد پنہور نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم
کیا گیا۔
رپورٹ: مظفر علی قائم خانی ۔ کنڈیارو
یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
مؤرخہ 13 جولائی 2007 بروز جمع جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ
ہالہ کی جانب سے یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں ایک پروگرام کا
انعقاد کیا گیا۔ تلاوت ونعت ومنقت کے بعد جناب مولانا محمد مکی طاہری نے سیدنا صدیق
اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام میں خلفاء کرام
اور علماء کرام کے علاوہ کافی لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں خلیفہ محترم حاجی
عبدالحکیم طاہری کی دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ بعد میں لنگر بھی تقسیم کیا
گیا۔
رپورٹ: احسان اللہ طاہری ۔ ہالا
تقریب ایوارڈز برائے حسن کارکردگی
مؤرخہ 18 جون بروز پیر بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت ضلع بدین کی جانب سے
برانچ ماتلی کی سنہری مسجد میں تقریب ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے سلسلے میں ایک
پروگرام رکھا گیا۔ جن طلباء نے اسکولوں میں پوزیشنیں حاصل کیں ان کو اس پروگرام میں
ایوارڈز دیے گئے۔ آخر میں مولانا جمیل حسین کشمیری اور مولانا محمد ہاشم راجپوت نے
خطاب کیا۔
رپورٹ: محمدعظیم طاہری۔صدر ۔ر۔ط۔ج۔ضلع بدین
گیارھویں شریف
مؤرخہ 6 مئی 2007 بروز اتوار بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیجا
اسٹاپ گڈاپ کی جانب سے گیارھویں شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام جامع
مسجد نورانی بندیجا اسٹاپ گڈاپ میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت علامہ
مولانا خلیفہ محمد ابراہیم طاہری صاحب اور خلیفہ مولانا امام علی طاہری صاحب نے کی۔
اس پروگرام کے مہمان خاص علامہ مولانا محمد رمضان لاکھو طاہری صاحب تھے۔ تلاوت ونعت
ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا عاشق حسین لنڈ طاہری صاحب نے کیا۔ اس
پروگرام میں خلفاء اور علماء کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت
کی۔
رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔بندیجا اسٹاپ گڈاپ
محفل میلاد
مؤرخہ 26 اپریل 2007 بروز جمعرات بعد نماز عشاء شمس آباد جھمرہ روڈ فیصل آباد
میں ایک روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد جناب
محترم خلیفہ ملک منظور طاہری صاحب نے طریقہ عالیہ نقشبندیہ طاہریہ کا تعارف کروایا
اور ان کے بعد جناب محترم خلیفہ محمد جمیل اصغر طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ آخر میں
آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھا گیا اور بعد میں لنگر تقسیم کیا
گیا۔
رپورٹ: خاور ارشاد طاہری ۔ پریس سیکریٹری فیصل آباد
Mehfil Zikar
ALL BROTHERS AND SISTERS ARE INVITED IN MEHFIL-E-ZIKAR
GATHERING (EVERY LAST SUNDAY OF EACH MONTH). WE ALSO CONDUCT DAILY AND WEEKLY
ZIKAR-E- KHAFI (QALBI) SESSIONS IN SYDNEY AND ALL OVER
AUSTRALIA WITH THE PERMISSION OF A GREAT SCHOLAR AND SPIRITUAL MASTER (WALI
KAMIL) HAZRAT ALLAMA MOULANA MUHAMMAD TAHIR NAQSHBANDI MUJADDIDI.
ON SUNDAY 24TH JUNE 2007.
AT BELMORE PUBLIC SCHOOL HALL.
BURWOOD ROAD, BELMORE SYDNEY
From Magrib prayer till Isha Mehfil-e-Zikar Gathering Prayer.
Dinner served at the Conclusion of
the programme.
MUHAMMAD ARSHAD KHAN TAHIRI
PRESIDENT AL-ISLAH AUSTRALIA
|