فہرست الطاہر شمارہ نمبر 47
رمضان 1428ھ بمطابق اکتوبر 2007ع

ایک گذارش

 

عالم اسلام کی عظیم الشان دینی درسگاہ جامعہ عربیہ غفاریہ
درگاہ اللہ آباد شریف، کنڈیارو ضلع نوشہروفیروز

 

  • مسافر طلبہ کی تعداد دو سو کے قریب ہے جن کے لیے فری تعلیم، فری خوراک اور فری رہائش کا انتظام ہے، جبکہ مستحقین کا فری علاج کیا جاتا ہے۔
  • اس شعبہ میں 12 اساتذہ کے ساتھ 20 افراد پر مشتمل عملہ بڑی جانفشانی سے خدمت میں مصروف ہے۔
  • فارغ التحصیل علماء و حفاظ کرام اندرون و بیرون ملک شاندار دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
  • درس نظامی (ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، شہادۃ العالیہ، شہادۃ العالمیہ) مساوی ایم اے عربک و اسلامک اسٹڈیز، جس میں قرآن مجید، حدیث، تفسیر، فقہ، اصول تفسیر، اصول فقہ، علم العقائد، صرف و نحو، ادب عربی، منطق و فلسفہ، علم المعانی و البیان، تقابل ادیان، تاریخ اسلام، عربک و انگلش لینگویج، علم التجوید و قرأت و عصری علوم جن میں انگلش و ریاضی بھی شامل ہیں، کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • جامعہ غفاریہ میں 15 شوال 1428ھ سے داخلہ شروع ہوگی۔

گذارش: جملہ فقراء و احباب سے اپیل ہے کہ اس شاندار دینی درسگاہ کی مزید ترقی و ترویج کے لیے پرخلوص دعائیں فرمائیں اور اس عظیم دینی خدمت اور صدقہ جاریہ میں اپنے مرشد و مربی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ شریک ہوکر اخلاقی و مالی تعاون کرکے عنداللہ ماجور ہوں۔

 

سالانہ عرس مبارک حضرت خواجہ سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ (بتاریخ 23، 24، 25 نومبر 2007) پر جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف و لنگرشریف کے لیے اپنے عطیات، صدقات، خیرات و زکوٰۃ استقبالیہ پر جمع کروائیں۔

بینک اکاؤنٹ نمبر: 6919-8 الائیڈ بینک برانچ کنڈیارو

 


الطاہر تعلیمی رہنمائی

عصر حاضر کے جدید علوم کی افادیت مسلمہ ہے۔ دور جدید میں سائنسی علوم نے دنیا کا نقشہ تبدیل کردیا ہے اور ان علوم کی اہمیت مسلمہ و اظہر من الشمس ہے۔ غیر مسلم ممالک ان علوم میں کتنا آگے جاچکے ہیں اور ان سے کیا فوائد لے چکے ہیں انکا ہمیں اندازہ بھی نہیں۔ اکثر یہ دیکھنے میں ہے کہ طلباء و طالبات میٹرک، انٹر/او لیول اور اے لیول کرنے کے بعد صحیح رہنمائی اور مناسب معلومات نہ ہونے کی وجہ سے الجھن میں پڑجاتے ہیں کہ ان کو کونسی فیلڈ اختیار کرنی چاہیے یا کس فیلڈ میں اچھے کیریئر کے مواقع زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ اچھے اداروں کے متعلق لاعلمی، ان کے فیس اسٹرکچر کے متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہتر اداروں کا انتخاب نہیں کرتا۔
ان مسائل کو حل کرنے کے لیے قدم بڑھاتے ہوئے الطاہر تعلیمی رہنمائی کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ انشاء اللہ تعلیم کے متعلق پوچھے گئے آپ کے سوالات کا جلد از جلد جواب دیکر آپ کو مکمل معلومات پہنچائیں گے۔ آپ کے خطوط کا انتظار رہے گا۔ ادارہ