فہرست الطاہر شمارہ نمبر 47
رمضان 1428ھ بمطابق اکتوبر 2007ع

آپ کے خطوط

 

محترم قارئین! السلام علیکم!

خدا آپ کو سدا خوش رکھے۔ الطاہر شمارہ نمبر 47 آپ کے سامنے ہے۔ الطاہر کی بہتری کے لیے آپ کی تجاویز و آراء ہمارے لیے سب سے بہتر رہنمائی کا کام سرانجام دیتی ہیں۔ آپ کی تعریف ہمارے ارادوں کے لیے مزید تقویت اور آپ کی تنقید ہمارے لیے مزید بہتری کا سبب بنتی ہے۔ لہٰذا خطوط لکھتے وقت الطاہر کی خوبیوں و خامیوں پر ضرور تبصرہ کریں۔

آپ کا بھائی محمد جمیل عباسی طاہری


شمارہ نمبر 46، 20 دن گذرنے کے باوجود اس ناچیز کو نہ مل سکا، جس کا دکھ اندر ہی اندر میں کھائے جارہا ہے۔ بنا دیکھے میں بہت ہی دکھ سے خط لکھ رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آئندہ رسالہ وقت پر ملے گا۔ شکریہ

محمد رمضان جوکھیو طاہری ۔ بندیجا اسٹاپ گڈاپ

بھائی محمد رمضان صاحب! الطاہر کی اشاعت میں تاخیر کی وجہ یہ ہے جولائی اور اگست کے مہینوں میں اسکول و کالج کے درسی کتب کی اشاعت کا کام ہوتا ہے، لہٰذا اسی وجہ سے شہر بھر کی پرنٹنگ پریس اسی سلسلے میں مشغول ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں ہونے والی بارشیں بھی اس مرتبہ تاخیر کا سبب بنیں۔ مذکورہ وجوہات کی بناء پر الطاہر کی اشاعت میں تاخیر ہوگئی۔


 

شمارہ نمبر 46 ہمارے ہاتھوں میں ہے لیکن اس میں ضلع ٹنڈوالہیارکی تنظیمی رپورٹس نہ دیکھ کر دل کافی پریشان ہوا کہ ہماری بھیجی ہوئی تحریریں تو موجود تھیں لیکن تنظیمی رپورٹ آپ نے بالکل شائع نہیں کی۔ اس کے علاوہ پچھلے سال بھی مرکز طاہر آباد میں سالانہ اجتماع ہوا تھا، اس کی رپورٹ ادارے کی جانب سے نہ تھی اور اس دفعہ بھی سالانہ اجتماع طاہر آباد کی رپورٹ نہ تھی۔

فقیر شبیر نعمان طاہری نقشبندی ۔ ضلع ٹنڈوالہیار

بھائی شبیر نعمان صاحب! جیسا کہ پہلے بھی عرض کیا جاچکا ہے کہ موصول ہونے والی تمام رپورٹیں ضرور شائع کی جاتی ہیں۔ رپورٹ تاخیر سے بھیجے کی وجہ سے شائع نہ ہوسکے گی جس کے لیے ادارہ ذمہ دار نہیں۔


 

شمارہ نمبر 46 پڑھا بہت اچھا لگا، خاص طور پر مضمون مکتوب امام ربانی بہت اچھا لگا۔ میں رسالہ الطاہر بڑے شوق سے پڑھتی ہوں، اللہ تعالیٰ الطاہر کو ترقی دے۔ آمین

سیما طاہری پالاری ۔ دنبہ گوٹھ کراچی


 

شمارہ نمبر46 بہت اچھا لگا، خاص طور درس قرآن، صحابہ کرام کے ایمان افروز واقعات، مسلمان سائنسدان پڑھا۔ ایک گذارش ہے کہ آپ کے مسائل اور ان کا حل جاری کریں تاکہ ہم جیسے ان پڑھ لوگوں کو بھی فائدہ ملے۔

فقیر غلام مصطفی پنہور طاہری ۔ ٹنڈوالہیار


 

شمارہ نمبر 46 پڑھکر قلبی سکون ملا۔ تمام مضامین اپنی مثال آپ تھے، خصوصاً جماعت کی اہمیت کے لحاظ سے میٹنگ کی اہمیت اہم موضوع تھا، جسکی بدولت ہم اگر وقت کے پابند اور اپنا اوڑھنا، بچھونا تنظیم کے لیے قربان کردیں تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارے تنظیمی کام آسان ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ ماہانہ اللہ آباد شریف کے پروگراموں کا بھی شیڈول جاری کریں۔

غلام مرتضیٰ نقشبندی طاہری ۔ چمبڑ ناکہ ٹنڈوالہیار

بھائی غلام مرتضیٰ صاحب! اللہ آباد شریف کے پروگراموں کا ماہانہ شیڈول طے شدہ ہے کہ ہر عیسوی مہینے کے ہر دوسرے اتوار کو ماہانہ پروگرام بنام ستائیسویں شریف منعقد کیا جاتا ہے۔


 

شمارہ نمبر 46 ملا، پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ درس حدیث، درس قرآن اور صحابہ کرام کے واقعات پڑھ کر ایمان تازہ ہوا۔

محمد حفیظ طاہری ۔ ضلع وہاڑی


 

شمارہ نمبر 46 پڑھا، اچھا لگا۔ ایک عرض ہے کہ اس رسالے کے اندر دینی مسائل کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔

شہزادہ محمد ابراہیم طاہری ۔ میرپور ساکرو


 

شمارہ نمبر 46 پڑھا، دل کو بہت سکون محسوس ہوا، خصوصاً باالخصوص درس قرآن، درس حدیث اور میٹنگ کی اہمیت جیسے مضامین پڑھ کر معلومات میں اضافہ ہوا۔ مگر آپ نے اس میں حضور قبلہ عالم کا بیان یا نصیحت کے چند الفاظ شامل نہ کرکے دل کو بہت رنج و غم محسوس کروایا۔

محبوب محمد اکرم ۔ بلدیہ ٹاؤن کراچی

محبوب محمد اکرم صاحب! انشاء اللہ آئندہ ملفوظات طاہریہ کے عنوان سے حضور قبلہ عالم کے فرمودات شائع کیے جائیں گے۔


 

روحانی طلبہ جماعت برانچ بھریا روڈ کی سالانہ سلیکشن کی رپورٹ آپ کو باربار بھیج رہے ہیں۔ لیکن آپ اس رپورٹ کو شائع ہی نہیں کررہے ہیں۔ آپ سے گذارش ہے کہ برائے کرم آپ یہ رپورٹ شائع کردیں۔

ماجد خان راجپوت ۔ روحانی طلبہ جماعت بھریا روڈ


 

سالہا سال کی طویل مدت کے بعد حاضری دے رہا ہوں۔ الطاہر sms کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کی تفصیل رسالہ الطاہر میں شائع کردیجیے۔

محمد امجد حسین انصاری ۔ غلام آباد فیصل آباد


 

شمارہ نمبر 46 میرے ہاتھوں میں ہے۔ اس کا دیدہ زیب سرورق باربار میری توجہ اپنی جانب مبذول کررہا ہے۔ اس کے تمام مضامین ہی اپنی مثال آپ ہیں، لیکن صحابہ کرام کے ایمان افروز واقعات، مکتوب مبارک امام ربانی مجدد منور الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ اور قرآن سنت کی روشنی میں عورت کا مقام بہت اچھے مضامین ہیں۔

یاسمین طاہری ۔ دنبہ گوٹھ کراچی


 

الطاہر کا تازہ شمارہ ملا۔ ابتدا میں خوبصورت ٹائٹل پر نظر پڑی جس میں حقیقت کا گمان کم ہی تھا۔ حسن ترتیب میں حضور قبلہ عالم کا خطاب دلنواز نہ پاکر دکھ ہوا۔ درس قرآن، عورت کا مقام اور گلہائے رنگ رنگ بہت اچھے لگے۔ براہ کرم حضور کا خطاب مبارک اور الطاہر اوپن فورم کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔

عبدالشکور گل طاہری ۔ درگاہ اللہ آباد شریف