فہرست الطاہر شمارہ نمبر 47
رمضان 1428ھ بمطابق اکتوبر 2007ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج
علامہ الطاف حسین میمن طاہری


ستائیس رجب المرجب

جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کی طرف سے درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو میں ستائیسویں رجب المرجب کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دور دراز کے علائقوں سے کافی فقراء و خلفاء نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مستورات کی ایک بڑی تعداد شامل پروگرام تھی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حبیب الرحمان گبول طاہری نے درس قرآن پیش کیا۔ اس کے بعد سیدی مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا خطاب دلنواز ہوا۔ آخر میں فقراء میں لنگر بھی تقسیم ہوا۔ لنگر کے بعد رات دیر تک یہ پروگرام چلتا رہا، جس میں صلواۃ التسبیح اور شجرہ مبارک بھی پڑھا گیا اور حاضرین کے لئے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

محفل شب برأت

جمعیۃ طلباء طاہریہ کی طرف سے درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو کی جامع مسجد میں 15 شعبان کی رات کو ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حبیب الرحمان طاہری نے شب برأت کے موضوع پر درس قرآن پیش کیا۔ اس کے بعد استاد محترم سائیں عزیز الرحمان طاہری صاحب نے خطاب کیا۔

رپورٹ: نذیر احمد حنفی طاہری ۔ درگاہ اللہ آباد شریف

 

ماہانہ پروگرام

جماعت اصلاح المسلمین نوڈیرو برانچ کے زیر اہتمام جامع مدینہ مسجد میں ایک عظیم الشان ماہانہ پروگرام منایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ الحدیث مفتی عبدالرحیم طاہری نقشبندی نے کی۔ اس پروگرام میں گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نعت خوانوں نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ خصوصی طور پر وادی مہران کے نامور نعت خواں قربان علی ناریجو اور ان کے ساتھیوں نے محفل کو چار چاند لگادیے۔ آخر میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع شکارپور کے آڈیٹر مولانا مقصود احمد راہوجو نے خطاب کیا۔ بعد میں مفتی عبدالرحیم صاحب کی دعا سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

شب برأت و شب معراج

جماعت اصلاح المسلمین نوڈیرو برانچ کے زیر اہتمام جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر مفتی عبدالرحیم طاہری نقشبندی کی صدارت میں جامع مسجد مدینہ میں محفل شب معراج اور شب برأت نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئیں۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ آخر میں شیخ الحدیث علامہ مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب نے دونوں محافل میں بالترتیب شب معراج و شب برأت کی فضیلت بیان کی۔ اس پروگرام میں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صلوٰۃ التسبیح، نوافل، مراقبہ اور درس تدریس کا بھی سلسلہ جاری رہا۔

رپورٹ : نمائندہ الطاہر ۔ نوڈیرو

 

محفل پاک

مؤرخہ یکم جون بروز جمعۃ المبارک مرکز نور الاسلام طاہریہ برانچ 208 رب فیصل آباد میں ایک محفل پاک منعقد کی گئی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم منظور حسین طاہری صاحب نے کیا۔ آخر میں درود و سلام کے بعد حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: تاج الدین طاہری ۔ فیصل آباد

 

ماہوار پروگرام

روحانی طلبہ جماعت برانچ بھریا روڈ کی جانب سے جون میں ایک ماہوار پروگرام غفاریہ مسجد یاسین کالونی بھریا روڈ میں منعقد کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم مفتی عبدالرحمان طاہری نقشبندی صاحب نے کیا اور بعد میں دعائے خیر کی گئی۔

رپورٹ: ماجد خان راجپوت ۔ بھریا روڈ

 

محفل ذکر

مؤرخہ 16 جون 2007 بروز ہفتہ برانچ دھنی پرتو موسیٰ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن کراچی کی جانب سے مدرسہ عثمان غنی طاہریہ میں شادی کے موقع پر محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مولانا منیر احمد آلکھانی طاہری نے خطاب کیا۔

مؤرخہ 15 جون 2007 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عصر درگاہ حضرت محمد عمر بن عبداللہ سرہندی رحمۃ اللہ علیہ میں ایک ماہوار مرکزی محفل ذکرکا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم ڈاکٹر محمد یوسف چنہ طاہری صاحب نے کیا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر محمد ارشاد جوکھیو ۔ بن قاسم ٹاؤن کراچی

 

ماہانہ درس قرآن

مؤرخہ 1 جولائی 2007 بروز اتوار بعد نماز ظہر جمعیت علمائے طاہریہ برانچ بن قاسم ٹاؤن کی جانب سے جامع مسجد عثمان غنی طاہریہ دھنی پرتو موسیٰ گوٹھ میں درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خلیفہ محترم امام علی چانڈیو طاہری نے درس قرآن دیا۔ آخر میں مولانا محمد پارسا طاہری نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپوٹ: حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری ۔ بن قاسم ٹاؤن کراچی

 

ضلع اوتھل کی خبریں

مؤرخہ 7 جون 2007 بروز جمعرات نماز مغرب سے عشاء تک جامع مسجد فقیری جاموٹ کالونی میں ہفتہ وار پروگرام ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مولانا محمد اسماعیل طاہری نے درس مسائل دیا۔ آخر میں برانچ کے صدر مولانا محمد زاہد طاہری نے خطاب کیا۔

مؤرخہ 8 جون بروز جمعہ جماعت اصلاح المسلمین برانچ اوتھل سٹی کے صدر مولانا محمد زاہد طاہری اور ضلعی ایڈیٹر فقیر عبدالحکیم طاہری نے گب کوری ڈھیر پیر کا دورہ کیا۔ دورے میں فقراء سے ملاقات کی اور ماہانہ ممبرشپ فیس وصول کی۔

مؤرخہ 10 جون بروز اتوار سینئر نائب صدر صوبہ بلوچستان مولانا محمد رحیم صاحب کی زیر صدارت مدرسہ روح الاسلام طاہریہ اوتھل میں ضلعی و صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقعہ پر برانچز کا ریکارڈ صوبائی و ضلعی عہدیداران کو پیش کیا، جنہوں نے اوتھل سٹی کے عہدیداران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ: محمد زاہد طاہری ۔ اوتھل سٹی

 

معراج مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم کانفرنس و نعت خوانی

مؤرخہ 19 جولائی 2007 کو بعد نماز عشاء فٹبال گراؤنڈ نزد جامع مسجد مکلی ٹھٹھہ میں جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ کی طرف سے ایک عظیم الشان روحانی طلبہ جماعت بسلسلہ معراج مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم کانفرنس و نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل کے مہمان خاص مولانا مسعود احمد لاکھو طاہری صاحب تھے۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب مولانا مسعود احمد لاکھو صاحب نے کیا۔ اس کے بعد پاکستان کے مشہور نعت خواں محترم جناب شبیر احمد نیازی صاحب نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ آخر میں خلیفہ حضور علی اور خلیفہ غلام شبیر صاحب کی دعا سے محفل اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: انجنیئر شہرت الیاس طاہری ۔ مکلی ٹھٹھہ

 

تقریب حلف برداری

مؤرخہ 22 جولائی 2007 بروز اتوار جماعت اصلاح المسلمین برانچ اوتھل سٹی کی طرف سے مدرسہ روح الاسلام طاہریہ میں ایک تقریب حلف برداری برائے عہدیداران کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت خلیفہ محترم محمد رحیم صاحب نے کی۔ اس پروگرام میں اوتھل کی برانچوں کے عہدیداران سے حلف لیا گیا۔

رپورٹ: محمد زاہد طاہری ۔ اوتھل

 

ضلعی کنونشن

مؤرخہ 29 جولائی 2007 بروز اتوار جماعت اصلاح المسلمین صوبہ پنجاب کی طرف سے T.M.A ہال جڑانوالہ میں ضلعی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت و منقبت کے بعد مولانا جمیل اصغر صاحب، مولانا غلام غوث طاہری صاحب اور مولانا محمد صدیق طاہری صاحب نے خطابات کیے۔ اس کے بعد صوبائی و ضلعی باڈی کا تعارف کرایا گیا۔ اس کنونشن میں صوبہ پنجاب کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔

رپورٹ: غلام مصطفی طاہری ۔۔ جڑانوالہ

 

مرکزی قائدین کی آمد

مؤرخہ 20 جولائی بروز جمعۃ المبارک بعد نماز فجر جامع مسجد فاروق اعظم گوجرانوالہ میں ضلعی باڈی اور برانچ خیالی کا مرکزی قائدین سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر مشورہ کیا۔ اس موقعہ پر برانچز کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا اور تنظیم کے حوالے سے دوستوں کے مسائل بھی سنے۔

رپورٹ: محمد احمد رضا طاہری ۔ گوجرانوالہ

 

محفل نعت

مؤرخہ 26 جولائی 2007 جماعت اصلاح المسلمین برانچ بسم اللہ کالونی کراچی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن اساتذہ پاکستان کے مشترکہ تعاون سے اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 10 میں ایک سالانہ عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل کی صدارت خلیفہ محترم مولانا غلام نبی طاہری صاحب نے کی۔ نعت خوانوں نے آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس کے بعد مولانا محمد یوسف طاہری صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں خواتین کے لیے باپردہ بھی انتظام کیا گیا آخر میں لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: محمد جمیل طاہری سنگھالوی ۔ اورنگی ٹاؤن کراچی

 

ضلع وہاڑی کی خبریں

مؤرخہ 3 اگست 2007 مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ایک ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مولانا محمد شفیع صاحب آف بہاولپور نے خصوصی خطاب کیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں مراقبہ بھی کرایا گیا اور لنگر بھی کھلایا گیا۔

مؤرخہ 19 جولائی 2007 چک نمبر 561/EB میں برانچز کی تشکیل ہوئی اور بعد نماز عشاء محفل ذکر کا مختصر پروگرام کیا گیا۔

مؤرخہ 27 جولائی 2007 برانچ بورے والا میں حکیم محمد شمس طاہری کے توسط سے ایک پروگرام کیا گیا۔ اس پروگرام میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹ : محمد حفیظ طاہری ۔ وہاڑی

 

محفل معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 11 اگست 2007 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء نورانی مسجد بندیجا اسٹاپ گڈاپ کراچی میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیجا اسٹاپ کی جانب سے معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم محفل منعقد کی گئی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خلیفہ محترم مولانا امام علی چانڈیو طاہری صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری ۔ کراچی

 

جلسہ بسلسلہ معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

مؤرخہ 12 اگست جامع مسجد ربانی پتھر کالونی میں جلسہ بسلسلہ معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مولانا نذر محمد چشتی اور خلیفہ محترم مولانا موسیٰ منگیانی طاہری نے خطابات کیے۔

رپورٹ: بشیر اللہ طاہری ۔ حب چوکی

 

ماہانہ اجتماع

مؤرخہ 19 اگست بروز اتوار روحانی طلبہ جماعت یونٹ میرواہ ناکہ کی زیر نگرانی میں ایک ماہانہ اجتماع ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مولانا راشد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس کی بعد محفل مراقبہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آخر میں خلیفہ محترم نور علی بوزدار صاحب کی دعا سے یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔ بعد میں تمام حاضرین کو لنگر کھلایا گیا۔

رپورٹ: محمد عمران گلزار و شاہد اسلم طاہری ۔ میرواہ ناکہ

 

ضلع ٹنڈوالہیار کی خبریں

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے ایک ضلعی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت خلیفہ محترم غلام مصطفی طاہری نے کی۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خلیفہ محترم مولانا نور احمد کھتری صاحب نے لیکچر دیا اور آخر میں جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر خلیفہ محترم رحمت اللہ قریشی صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔

مؤرخہ 19 اگست 2007 جماعت اصلاح المسلمین برانچ زرداری کالونی ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے ایک ماہانہ روحانی اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خلیفہ محترم نور احمد بوزدار صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں حلقہ ذکرکا اہتمام کیا گیا۔ بعد میں آئے ہوئے احبابوں کو لنگر کھلایا گیا۔

مؤرخہ 10 اگست 2007 جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے نماز مغرب تا عشاء ایک روحانی اجتماع بسلسلہ معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مولانا فضل الٰہی نقشبندی طاہری صاحب نے خصوصی خطاب کیا اور معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے فضائل بیان کیے۔ آخر میں خلیفہ محترم غلام مصطفی طاہری صاحب کی دعا سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ بعد میں تمام دوستوں کو لنگر کھلایا گیا۔

رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری ۔ ٹنڈو الہیار

 

سالانہ عرس مبارک حضرت پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہ

مؤرخہ 21 اگست 2007 بروز منگل بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ درگاہ غریب آباد شریف لاڑکانہ میں غوث زماں قطب دوراں حضرت محمد عبدالغفار فضلی المعروف پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام میں دور دراز کے علائقوں سے اہل دل، اہل ذکر فقراء، علماء کرام اور مشائخ عظام و دیگر عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس بابرکت عرس مبارک کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے کیا گیا۔ نعت و منقبت کے بعد جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مولانا مفتی عبدالرحیم طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ آخر میں سالار سلسلہ نقشبند پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا نورانی و وجدانی خطاب ہوا۔ دوران خطاب ایسا محسوس ہورہا تھا کہ رحمت الٰہی کی برسات ہورہی ہے، پورے مجمعے پر عجیب کیفیت طاری تھی۔ بعد از خطاب نواسۂ پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہ حضرت علامہ صاحبزادہ محمد دیدہ دل صاحب کی دعا سے اس روحانی و نورانی عرس مبارک کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: قاری احمد نواز میمن طاہری ۔ لاڑکانہ

 

اہم اجلاس

3 ستمبر 2007 بروز پیر خلیفہ محمد اسماعیل سدا بہار کی صدارت میں نور مسجد کشمیری محلہ ماتلی میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں رمضان مبارک کی آمد کے سلسلے میں میٹنگ کی گئی۔ اس اجلاس میں جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کے دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹ: ذیشان احمد طاہری ۔ ماتلی

 

ضلع لاڑکانہ کی خبریں

مؤرخہ 10 اگست 2007 بروز جمعۃ المبارک روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ میں ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد دیدہ دل طاہری صاحب نے کی۔ اس محفل میں تمام برانچز کے طلبہ اور فقراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد ر ط ج کے طلباء میں تقریری مقابلہ رکھا گیا۔ اس کے بعد علامہ مولانا مفتی عبدالرحیم طاہری صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ بعد میں صاحبزادہ محمد دیدہ دل طاہری صاحب نے تقریری مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا اور سب کے لیے جامع دعا فرمائی۔ اس پروگرام میں برانچز کے عہدیداران کی سلیکشن بھی کی گئی، جس میں

  • صدر: محمد افتخار عمرانی طاہری
  • نائب صدر: صاحبزادہ محمد خلیل طاہری
  • جنرل سیکریٹری: مختیار علی کلہوڑو طاہری
  • جوائنٹ سکریٹری: محمد جنید عمرانی طاہری
  • فنانس سیکریٹری: غلام مصطفی جمالی طاہری
  • اطلاعات سیکریٹری: محمد اسماعیل میمن طاہری
  • پریس سیکریٹری: فقیر رب نواز جتوئی طاہری منتخب ہوئے۔

روحانی طلبہ جماعت برانچ غریب آباد لاڑکانہ میں ایک وڈیو پوائنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ہر ہفتے اتوار بعد نماز عشاء حضور قبلہ عالم کا خطاب مبارک بذریعہ کمپیوٹر دکھایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلباء، فقراء اور دیگر لوگ شرکت کرتے ہیں۔

رپورٹ: ربنواز جتوئی ۔ غریب آباد لاڑکانہ

 

سالانہ مرکزی دورہ پنجاب و سرحد

سالانہ عرس مبارک ٹول پلازہ کراچی کے دوسرے دن بروز پیر ر ط ج پاکستان کا چوبیس رکنی قافلہ بذریعہ ٹرین سالانہ مرکزی دورہ پنجاب کے لیے روانہ ہوا۔ مذکورہ قافلے میں ر ط ج کے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل ضلعی اور برانچز کے عہدیداران کے علاوہ سینئرز بھی شامل تھے۔ ان کو وفود میں تقسیم کیا گیا۔ ایک وفد نے صوبہ سرحد کے دو ضلع پشاور اور نوشہرہ کی چھ 6 برانچزکا دورہ کیا جبکہ دوسرے وفد نے صوبہ پنجاب کے 15 اضلاع کی سینتالیس 47 برانچز کا دورہ کیا۔ برانچوں کے دوروں کے بعد مؤرخہ 22 جولائی 2007 بروز اتوار درگاہ طاہری اسلام آباد میں صوبائی کنونشن ہوا، جس میں مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران اور برانچز کے احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ضلعی عہدیداران نے سامعین کو لیکچرز دیے، جبکہ خلیفہ محترم سید اسماعیل شاہ صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں آئے ہوئے مرکزی عہدیداران کی باہمی میٹنگ ہوئی جس میں تمام وفود کے سربراہان سے حالیہ دوروں کی رپورٹ لی گئی۔ مذکورہ دورہ کے دوران برانچز کا ریکارڈ دیکھا گیا، دوستوں کی نظریاتی تربیت کی گئی اور ان کی شکایات اور تجاویز کو نوٹ کیا گیا۔ متعلقہ ضلعی صوبائی اور سینئر عہدیداران اور خلفاء کرام سے ملاقاتیں کی گئیں۔

رپورٹ: بدرحسین طاہری، جنرل سیکریٹری روحانی طلبہ جماعت

 

ماہانہ پروگرام

جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے ماہانہ پروگرام غوثیہ مسجد کنڈیارو میں فقیر میہر الدین طاہری کی زیر نگرانی ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا عزیز الرحمٰن طاہری اور مولانا تاج محمد پنہور طاہری نے خطابات کیے۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

مؤرخہ 9 ستمبر 2007 کو غوثیہ مسجد میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں خلیفہ رحمت اللہ راجپر طاہری نے خطاب کیا۔ بعد میں صلوٰۃ و سلام پیش کیا گیا اور آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا

رپورٹ: مظفر علی قائم خانی طاہری ۔ کنڈیارو