فہرست الطاہر
شمارہ 48، ذیقعد 1428ھ بمطابق دسمبر 2007ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج
علامہ الطاف حسین میمن طاہری

 

روحانی محفل

مؤرخہ 24-09-2007 بروز پیر کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ شاہ پور چاکر کی جانب سے مسجد اللہ والی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت جناب ملک انور طاہری صاحب نے کی۔ تلاوت، حمد و نعت کے بعد ذکر کا طریقہ سمجھایا گیا اور مراقبہ و دعائے خیر بھی کی گئی۔ آخر میں افطاری کے بعد اس محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: سکندر علی طاہری، شاہ پور چاکر

 

روحانی محفل

مؤرخہ 11ستمبر 2007 کو بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے عظیم الشان روحانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ المرکز روحانی مہاجر کیمپ میں اس کانفرنس کا آغاز تلاوت سے ہوا۔ نعت و منقبت کے بعد ر۔ط۔ج کراچی ڈویژن کے صدر انیس المصطفیٰ طاہری نے دور حاضر کے تقاضے اور ہماری ترجیحات، اور جناب محمد نواز طاہری نے صوفیائے کرام کی تعلیمات کے موضوعات پر لیکچر دیے۔ آخر میں خلیفہ غلام نبی طاہری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس میں روحانی طلبہ جماعت کی برانچز کے علاوہ اسکول و کالجزکے کثیر طلباء نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد اسلم طاہری،جنرل سیکریٹری، ر ط ج المرکز روحانی

 

طلبہ کنونشن

7 ستمبر 2007 کو مرکز روح الاسلام پیر مراد کالونی میں طلبہ کنونشن ہوا۔ جس میں طالب علموں کے لیے تقریری مقابلہ رکھا گیا تھا۔ جس کا عنوان تھا

نہیں مایوس اقبال اپنے کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

تقریری مقابلہ کے بعد ڈاکٹر غلام یاسین طاہری نے طالب العلموں کو لیکچر دیا اور آخر میں انعام یافتہ طلباء میں انعام تقسیم کیے گئے۔

رپورٹ: محمد عمران طاہری، پریس سیکریٹری ر ط ج پیرمراد کالونی

 

سلیکشن

ڈاکٹر سعید اصغر طاہری کی کوششوں سے روحانی طلبہ جماعت برانچ مکوآنہ دوبارہ منظم اور فعال ہوئی ہے۔ جماعت کے عہدیداران کی سلیکشن کچھ اس طرح کی گئی:

صدر: محمد ارشد ندیم طاہری، نائب صدر: محمد اشبال طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد صہیب علوی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: انتظار حسین طاہری، پریس سیکریٹری: احسان صادق طاہری، سیکریٹری اطلاع: محمد رضوان طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد امین طاہری۔

رپورٹ: جنرل سیکریٹری، رط ج برانچ مکوآنہ

 

روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ کی خبریں

21 ستمبر 2007ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے سندھ صوبے کے صدر محترم ہدایت اللہ طاہری نے ضلع ٹھٹھہ کی وزٹ کی۔ اس تنظیمی دورے میں المرکز طاہریہ، جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ، غریب آباد مارکیٹ ٹھٹھہ اور بھنبھور شہر کی برانچز نے شرکت کی۔ محترم ہدایت اللہ صاحب نے تنظیمی رکارڈ چیک کیا اور ضلعی عہدیداران کو ہدایات دیں۔ اس موقعہ پر خلیفہ حضور علی طاہری، خلیفہ امیر محمد طاہری، جسارت الیاس طاہری، محترم نذیر احمد جوکھیو طاہری بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر نذیر احمد صاحب نے افطاری و سحری کا بڑی فراخ دلی سے انتظام کیا۔

مؤرخہ 8 ستمبر 2007ء کو روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل محترم بدر حسین پھلپوٹو طاہری نے ضلع ٹھٹھہ اور برانچ مکلی کا پہلی مرتبہ دورہ فرمایا۔ اس موقعہ پر پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں خلیفہ غلام شبیر کلہوڑو، خلیفہ حضور علی جوکھیو کے علاوہ رط ج برانچ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے صدر اور سابق جنرل سیکریٹری صوبہ سندھ جناب جسارت الیاس طاہری بھی موجود تھے۔

رپورٹ: باغ حسین طاہری، جنرل سیکریٹری رط ج ٹھٹھہ

 

شب برأت

28 اگست 2007ء بروز منگل مغرب نماز کے وقت حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں المرکز روحانی مہاجر کیمپ میں شب برأت کے موقعہ پر خصوصی طور پر تشریف فرما ہوئے۔ نماز مغرب کے بعد خصوصی نوافل ادا کیے گئے، عشاء کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوا۔ تلاوت مولانا پیر بخش طاہری نے کی، نعت کا نذرانہ شبیر احمد نیازی نے پیش کیا، اس کے بعد خلیفہ محمد عارف طاہری نے منقبت پیش کی۔ حضور قبلہ عالم کے پیارے خلیفہ مولانا محمد رمضان طاہری نے شب برأت کے فضائل اور ثمرات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں حضور قبلہ عالم کا خطاب دلنواز ہوا، جس میں آپ نے شب برأت کے فضائل و برکات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ محفل کے اختتام پر لنگر طاہری کھلایا گیا۔ اس محفل میں کراچی شہر کے مختلف علائقوں سے خلفاء، علما ء و فقراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ:سید عبدالحمید طاہری، پریس سیکریٹری رط ج المرکز روحانی

 

رپورٹ برائے روحانی طلبہ جماعت ضلع وہاڑی

مؤرخہ 28 اگست کو روحانی طلبہ جماعت کا ماہانہ پروگرام ہوا جس میں ضلعی صدر جناب الیاس طاہری صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے بعد ذکر و مراقبہ و ضلعی میٹنگ ہوئی۔

اکتوبر میں طارق مقصود صاحب کے گھر ر ط ج ضلع وہاڑی کی جانب سے افطار پارٹی دی گئی، جس میں روحانی طلبہ جماعت کے کارکنوں کے علاوہ اصلاح المسلمین کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔ افطاری کے بعد پنجاب کے صوبائی صدر جناب کاشف صاحب نے دوستوں سے خصوصی گفتگو کی۔ آخر میں دعائے خیر ہوئی اور ممبر شپ فارم پر کئے گئے۔

رپورٹ: طارق مقصود طاہری، جنرل سیکریٹری ر ط ج ضلع وہاڑی

 

ر ط ج صوبہ بلوچستان کی تنظیمی خبریں

روحانی طلبہ جماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل محترم بدر حسین پھلپوٹو طاہری صاحب نے صوبہ بلوچستان کا تفصیلی دورہ کیا۔ چار تا چھ ستمبر جاری رہنے والے اس دورے کے دوران انہوں نے روحانی طلبہ جماعت ضلع لسبیلہ میں قائم برانچز کے رکارڈ چیک کیے اور کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔ اس وقت ضلع لسبیلہ میں ر ط ج کی دس برانچیں قائم ہیں۔

گدور گوٹھ، نوتانی گوٹھ، روح الاسلام طاہریہ برانچ، جاموٹ کالونی برانچ، کاٹھوڑ برانچ، باندیکہ برانچ، ڈامب سٹی برانچ، گڈانی سٹی، اکرم کالونی، دودہ گوٹھ، پتھر کالونی برانچ کام کررہی ہیں۔

 

ضلع لسبیلہ میں نوروعرفان کی بارش

مؤرخہ 2 ستمبر 2007ء کو نماز عصر تا عشاء مدرسہ روح الاسلام طاہریہ اوتھل میں کنونشن منعقد ہوا جس میں حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے خاص شرکت فرمائی۔ کنونشن میں جماعت اصلاح المسلمین صوبہ بلوچستان کے نائب صدر خلیفہ محمد رحیم طاہری اور ر ط ج کے صوبائی جنرل سیکریٹری محمد سیلمان دودہ طاہری نے سالانہ رپورٹیں پیش کیں۔ اس کے بعد خصوصی نشست کا آغاز ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں مجدد دوراں سالار سلسلہ عالیہ نقشبندیہ حضرت خواجہ محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں قلبی و روحی فداہ کا خصوصی خطاب ہوا۔ کنونشن میں جماعت اصلاح المسلمین کی صوبائی باڈی کی تشکیل نو کی گئی۔

  • صدر: حاجی محمد یعقوب
  • نائب صدر: خلیفہ محمد رحیم طاہری
  • جونیئر نائب صدر: خلیفہ خاوند بخش کھوسہ
  • جنرل سیکریٹری: خلیفہ محمد دل مراد رونجہ
  • جوائنٹ سیکریٹری: خلیفہ محمد شریف بلوچ
  • پریس سیکریٹری: نعمت اللہ موندرہ
  • آفیس سیکریٹری: علامہ محمد ابراہیم لاسی
  • آڈیٹر: ماسٹر محمد عمر طاہری

رپورٹ: نمائندہ الطاہر، بلوچستان

 

روح پرور محفل

مؤرخہ 16 اگست 2007 کو بعد از نماز عشاء روح پرور محفل بسلسلہ خلیفہ غلام نبی طاہری کی عمرے سے واپسی اور محمد حنیف طاہری کو حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی جانب سے خلافت عطا ہونے کی خوشی میں المرکز روحانی مہاجر کیمپ میں منعقد کی گئی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ فیض محمد طاہری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خلیفہ غلام نبی طاہری نے آخر میں خصوصی بیان فرمایا۔ محمد حنیف طاہری صاحب کو خلافت ملنے پر تمام فقراء نے ہار پہنائے۔

رپورٹ: محمد وسیم طاہری، پریس سیکریٹری ر ط ج برانچ المرکز روحانی

 

مہران یونیورسٹی میں محفل مراقبہ و نعت

چار ستمبر 2007 کو مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالاجی کی بوائز ہاسٹل شیخ عبدالمجید سندھی میں ایک مختصر تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں سندھ یونیورسٹی برانچ ر ط ج کے صدر جناب جسارت الیاس نے نظامت کی اور جناب منصور علی شیخ نے ذکر الٰہی اور طریقہ عالیہ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں شاگردوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مہران یونیورسٹی میں طریقہ عالیہ کا یہ پہلا پروگرام تھا۔ آخر میں مراقبہ کیا گیا۔

رپورٹ: شہرت الیاس جوکھیو طاہری، مہران یونیورسٹی

 

تنظیمی پروگرام

26-09-2007ء کو بورے والا برانچ میں حکیم محمد شمس طاہری کے توسط سے پروگرام ہوا۔ پروگرام میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔

22-09-07ء وہاڑی میں بعد نما مغرب تا عشاء پندرہ روزہ پروگرام ہوا۔

05-10-07ء کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ماہانہ پروگرام ہوا جس میں خصوصی خطاب جناب محمد عارف طاہری نے کیا۔ بعد از نماز جمعہ مراقبہ ہوا اور روحانی طلبہ جماعت کی بتیسویں سالگرہ کے بارے میں محمد الیاس طاہری اور محمد کاشف دولتانہ نے خصوصی لیکچر دیا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری، وہاڑی

 

تبلیغی سرگرمیاں

مؤرخہ 27 رجب کو جماعت اصلاح المسلمین عمر کوٹ کی طرف سے مدرسہ طاہریہ نقشبندہ وہرو شریف میں محفل منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا اللہ آباد شریف سے موبائل پر براہ راست خطاب سنا گیا۔ آخر میں مراقبہ کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

مؤرخہ 6 شعبان کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ کھاروڑو شریف عمر کوٹ میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ الحاج عبدالغفور مری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ بعد از خطاب لنگر تقسیم کیا گیا۔

مؤرخہ 15 شعبان کو مدرسہ طاہریہ نقشبندیہ میں جماعت اصلاح المسلمین کی طرف سے ایک محفل منعقد ہوئی جس میں مولانا سعید احمد بوزدار طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں مراقبہ کے بعد لنگر تقسیم ہوا۔

رپورٹ: حافظ علی اکبر ہنگورو، عمر کوٹ

 

محفل یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ

21 رمضان المبارک کو جماعت اصلاح المسلمین بندیجہ اسٹاپ کی طرف سے خلیفہ علامہ امام علی صاحب کی سرپرستی میں آدم مسجد میں محفل یوم شہادت حضرت علی منعقد کی گئی۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا خلیفہ امام علی طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام پیش کیا گیا۔

مؤرخہ 27 رمضان المبارک بعد نماز عشاء بندیجہ اسٹاپ گڈاپ میں مولانا سائیں امام علی طاہری کی صدارت میں ایک نورانی محفل شب قدر کے موقعے پر منعقد ہوئی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا خلیفہ امام علی طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں تبرک تقسیم کیا گیا۔ محفل میں گڈاپ ٹاؤن کے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو، گڈاپ کراچی

 

محفل شب قدر و ختم القرآن

27 رمضان المبارک کو جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت نوڈیرو کے زیر اہتمام جماعت اصلاح المسلمین کے مرکزی صدر شیخ الحدیث مفتی عبدالرحیم نقشبندی کی صدارت میں مدینہ جامع مسجد میں شب قدر و ختم القرآن کی محفل منعقد کی گئی۔ اس محفل میں گرد و نواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مفتی عبدالرحیم طاہری صاحب نے شب قدر کی فضیلت اور عظمت قرآن پر خطاب فرمایا۔ بعد میں صلواۃ التسبیح ادا کی گئی اور صبح تک شب بیداری کا پروگرام جاری رہا۔

28 رمضان المبارک کی شب الطاہر جامع مسجد نوڈیرو میں محفل ختم القرآن کا انعقاد ہوا۔ یہ محفل شیخ التفسیر و الحدیث علامہ مولانا مفتی عبدالرحیم طاہری نقشبندی کی صدارت میں ہوئی۔ نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ آخر میں جناب مفتی عبدالرحیم صاحب نے فلسفہ قرآن پر مدلل خطاب فرمایا

رپورٹ: نمائندہ الطاہر، نوڈیرو

 

محفل ختم القرآن

21 رمضان المبارک کو مہران یونیورسٹی کی بوائز ہاسٹل شیخ عبدالمجید سندھی میں قرآن کریم کا ختم ہوا۔ اس موقعہ پر ر ط ج برانچ مہران یونیورسٹی کی کوشش سے اور دیگر شاگردوں کی طرف سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں نعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ آخر میں مولانا عبیداللہ حیدری طاہری نقشبندی نے خطاب کیا۔

رپورٹ: انجنیئر نیک محمد اعوان طاہری، جامشورو

 

عید ملن پارٹی

مؤرخہ 21 اکتوبر 2007ء کو بعد نماز عشاء غفاریہ مسجد یاسین کالونی بھریا روڈ روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے عید الفطر کے سلسلے میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں برانچ کے کارکنان اور تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ آخر میں سابقہ مرکزی رہنما ڈاکٹر اشرف ملک صاحب نے خیالات کا اظہار کیا۔

رپورٹ: ماجد خان راجپوت، بھریا روڈ

 

اعتکاف و شب قدر

جامع مسجد درگاہ اللہ آباد شریف میں اس سال 150 سے زائد حضرات نے اعتکاف کیا۔ حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے حکم کے مطابق معتکفین حضرات کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں معتکفین کی تربیت اور تصفیہ قلب کے لیے بلاناغہ روزانہ درس قرآن، درس حدیث، درس مسائل اور طریقت و تصوف کے بارے میں خلفاء حضرات بیان فرماتے تھے۔ علاوہ ازیں معتکفین کے لیے تقریر و نعت سکھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ خود حضور قبلہ عالم روزانہ معتکفین سے ٹیسٹ لیتے رہے۔

27 رمضان المبارک کی رات درگاہ اللہ آباد شریف میں شب قدر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ بعد از نماز عشاء پروگرام شروع ہوا۔ پہلے علامہ مولانا حبیب الرحمٰن صاحب نے شب قدر کی فضیلت اور اس میں کی جانے والی عبادات پر روشنی ڈالی۔ آخر میں حضور قبلہ عالم نے خصوصی و روحانی خطاب فرمایا جس میں آپ نے دین و دنیا کی نعمتوں اور ان کی حق ادائیگی کے بارے میں ارشادات فرمائے۔ بعد ازاں سحری تک شب بیداری کا پروگرام جاری رہا۔

رپورٹ: نمائندہ الطاہر