فہرست الطاہر
شمارہ 50، ربیع الاول 1429ھ بمطابق اپریل 2008ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین ضلع بدین کے صدر مولانا نور احمد کھتری طاہری، جنرل سیکریٹری فقیر رحیم بخش طاہری اور آڈیٹر کاشف توحید نے برانچ کڑیو گھنور کا تنظیمی دورہ کیا۔ اسی موقع پر فقیر علی خان کلہوڑو طاہری کی معرفت ڈاکٹر منور حسین کلہوڑو طاہری کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی جس میں سال 2008ء کی نئی باڈی کا اعلان کیا گیا۔ جن میں صدر: ڈاکٹر منور حسین کلہوڑو طاہری، نائب صدر: حافظ نیاز حسین طاہری، جنرل سیکریٹری: علی خان کلہوڑو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: الطاف حسین کلہوڑو طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالجبار سمیجو طاہری، پریس سیکریٹری: ڈاکٹر محمد اسمٰعیل نظامانی طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محمد ابراہیم خاصخیلی طاہری، آفس سیکریٹری: نظیر احمد کشمیری طاہری، لائبریری انچارج: علی نواز ملہیری طاہری کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: ڈاکٹر محمد اسماعیل نظامانی، کڑیو گھنور ضلع بدین

 

سلیکشن برائے 2008ء

مؤرخہ 15 فروری 2008 بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب روحانی طلبہ جماعت برانچ اسلامک سینٹر کی سلیکشن برائے سال 2008 سائیں خلیفہ عبدالغفور صاحب اور خلیفہ سائیں عارف صاحب کی سرپرستی میں ہوئی، جس میں روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی آڈیٹر جنرل جناب محمد اویس طاہری نے شرکت کی۔ سلیکشن کے مطابق صدر: حافظ غلام مصطفیٰ طاہری، نائب صدر: محمد محسن طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد انیس طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: حافظ محمد ابوبکر طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد سرور طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محمد خرم حسین طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: حافظ غلام مصطفیٰ طاہری، صدر ر۔ط۔ج برانچ اسلامک سینٹر

 

سلیکشن

مؤرخہ 14 فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت برانچ مگسی مسجد کی سالانہ سلیکشن خلیفہ محترم سائیں عبدالستار جت کی صدارت میں ہوئی جن میں مرشد مربی محبوب سجن سائیں کے پیارے خلیفہ ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی، سائیں نور احمد طاہری اور سائیں محمد اسمٰعیل طاہری نے خصوصی شرکت فرماکر نوجوانوں کو حوصلہ دیا۔ سلیکشن میں صدر: سجاد احمد طاہری، نائب صدر: سائیں بخش سموں، جنرل سیکریٹری: ناصر علی ملک، جوائنٹ سیکریٹری: دلجان علی بھرائی، پریس سیکریٹری: شاہد علی چڈھڑ، اطلاعات سیکریٹری: شفیع علی طاہری، آفس سیکریٹری: سعد علی راجپوت، خازن: تیمور علی ملک طاہری، نائب خازن: زین العابدین سموں، آڈیٹر: دھنی بخش سموں منتخب ہوئے۔

رپورٹ: وقاص احمد طاہری، آرگنائز ر۔ط۔ج

 

جمعۃ المبارک

مرکز روح الاسلام میں مؤرخہ 04-01-2008 کو ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا جس میں خصوصی خطاب جناب محمد عاشق طاہری نے فرمایا اور بعد از جمعہ مراقبہ ہوا اور لنگر کھلایا گیا۔ مؤرخہ 28-12-2007 کو جمعۃ المبارک پر بورے والا برانچ میں حکیم محمد شمس کے توسط سے محفل ہوئی جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری، وہاڑی

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ کنڈیارو کی سلیکشن سال 2008 کے لیے ہوئی جس میں صدر: خلیفہ جناب میہر الدین منگریو، نائب صدر: محمد ایوب چنہ، جنرل سیکریٹری: عبدالرزاق سومرو، جوائنٹ سیکریٹری: محمد ایوب قائم خانی، خزانچی: محمد نعیم سومرو، آفس سیکریٹری: اختر قریشی، اطلاعات سیکریٹری: محمد آصف سہتو، پریس سیکریٹری: مظفر علی قائم خانی کو چنا گیا۔

جلسہ شان شہدائے کربلا

مؤرخہ 27 محرم الحرام کو غوثیہ مسجد کنڈیارو میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے جلسہ شان شہدائے کربلا منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت فقیر میہر الدین طاہری نے کی، خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا مولوی قاضی مشہود احمد قریشی صاحب نے شہداء کربلا کے موضوع پر کیا۔ اس جلسہ میں برانچ کے عہدیداروں اور ممبروں کے علاوہ شہر کی کافی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹ: مظفر علی قائم خانی، ج۔ ا۔ م برانچ کنڈیارو

 

ماہوار پروگرام

مؤرخہ 24 فروری 2008 بروز اتوار بعد نماز ظہر جماعت اصلاح المسلمین برانچ ٹنڈو قیصر (ضلع حیدرآباد) کی جانب سے محمدی مسجد ٹنڈوقیصر میں ایک ماہوار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے عہدیداران محترم غضنفر علی جوکھیو، محترم شیر دین طاہری اور محترم مرزا وسیم بیگ اور جناب بابر حسین طاہری نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد محترم جناب غضنفر علی جوکھیو نے ذکر اللہ کی اہمیت و افادیت پر بیان کیا اور آخر میں محترم جناب شیردین طاہری نے حلقہ ذکر و مراقبہ کرایا۔ اس پروگرام میں شہر کے کافی لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں شرکاء کو لنگر بھی کھلایا گیا۔

رپورٹ: عبدالرحیم نظامانی، جنرل سیکریٹری ج۔ا۔م برانچ ٹنڈو قیصر

 

ہفتہ وار محفل ذکر ونعت

مؤرخہ 12 فروری 2008ء بروز منگل بعد از عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ میں خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی زیر صدارت جماعت اصلاح المسلمین برانچ حب سٹی کی ہفتہ وار محفل ذکر و نعت منعقد کی گئی۔ ج۔ا۔م ضلع لسبیلہ کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ر۔ط۔ج صوبہ بلوچستان کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔ ثناء خواں حضرات نے اپنے اپنے انداز میں بارگاہ رسالت اور دربار مرشد میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ بعد ازاں خلیفہ صاحب نے اخلاص کے عنوان پر چند معروضات پیش کیے۔ مراقبہ ہوا اور آخر میں بارگاہ الٰہی میں دعا مانگی گئی اور آئے ہوئے مہمانوں کے لیے شیرینی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: شاہد علی طاہری، پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ حب سٹی

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت برانچ کرماں باغ لاڑکانہ کی سال 2008ء کی باڈی ضلعی صدر کی نگرانی میں سلیکٹ ہوئی۔ جس میں صدر: طاہر علی انصاری، نائب صدر: آصف علی شیخ طاہری، جنرل سیکریٹری: مجتبیٰ انصاری طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: سلطان احمد مغیری طاہری، پریس سیکریٹری: روحیل خان شیخ طاہری، اطلاع سیکریٹری: امجد علی شیخ طاہری، فنانس سیکریٹری: نوید احمد شیخ اور لائبریری انچارج: محمد فہیم منگی طاہری منتخب ہوئے۔

کوئز پروگرام

برانچ کرماں باغ لاڑکانہ کے دوستوں کے درمیان مؤرخہ 05-01-2008 کو MCQ ٹیسٹ مقرر کی گئی۔ ٹیسٹ کے سوالات ایک دن پہلے دیے گئے۔ سوالات کا پیپر مارکس پر مشتمل تھا جس میں امجد علی نے پہلی، آصف علی نے دوسری اور نعیم علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں ضلعی فنانس سیکریٹری کے ہاتھوں انعامات دیے گئے۔

جلسہ شان شہدائے کربلا

روحانی طلبہ جماعت برانچ کرماں باغ لاڑکانہ کی طرف سے بتاریخ 25 جنوری 2008 بعد نماز عشاء شہدائے کربلا کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لاڑکانہ شہر کی تمام برانچز نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد مولانا عبدالقدیر شیخ نے خطاب کیا۔ آخر میں تمام دوستوں میں ریفریشمینٹ تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: روحیل خان، پریس سیکریٹری ر۔ط۔ج کرماں باغ

 

ضلع ٹنڈوالہیار کی خبریں

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے مؤرخہ 22 فروری بروز جمعۃ المبارک کو ماہ ربیع الاول کو مقدس طریقے سے منانے کے لیے تمام برانچوں کا اجلاس ہوا۔ ضلعی عہدیداران نے تمام برانچز کو تاکید کی کہ ہر ایک ماہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کی پوری کوشش کرے۔ ضلعی عہدیداروں نے ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں محفل میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم اور محفل نعت، طاہری ریلی، مرکزی جلوس میں نمائندگی سمیت 40 پروگراموں کو تشکیل دیا۔ جن کی سرپرستی مقامی خلیفہ اور ج۔ا۔م کے ضلعی عہدیدار سپرستی فرمائیں گے۔

رپورٹ: شبیر احمد طاہری، پریس سیکریٹری ج۔ا۔م ضلع ٹنڈوالہیار

 

ماہانہ پروگرام

مرکز روح الاسلام وہاڑی میں مؤرخہ 01-02-2008 کو ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا جس میں نعت شریف محمد شبیر طاہری نے پیش کی اور منقبت محمد ممتاز طاہری نے پیش کی اور خصوصی خطاب حافظ محمد شوکت طاہری کا ہوا۔ آپ نے صبر و استقامت کے بارے میں بیان فرمایا۔ بعد از جمعہ مراقبہ ہوا لنگر کھلایا گیا اور بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اور مؤرخہ 12-01-2008 کو محمد طارق طاہری کے ہاں ماہانہ پروگرام ہوا جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی اور مؤرخہ 24-01-2008 کو چک نمبر 561/EB میں ماہانہ پروگرام ہوا جس میں تلاوت حافظ محمد آصف نے پیش کی اور نعت شریف حسن نذیر بھٹی نے سنائی اور مراقبہ ہوا بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اور مؤرخہ 25-01-2008 کو بورے والا برانچ میں حکیم شمس الدین کے توسط سے پروگرام ہوا اور کافی لوگوں نے شرکت کی بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری، وہاڑی

 

تربیتی ورکشاپ

03-02-2008 بروز اتوار کو جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کا ایک روزہ تربیتی ورکشاپ نورالاسلام ہائی اسکول ٹنڈومحمد خان میں ضلعی صدر مولانا محمد موسیٰ قمبرانی طاہری کی صدارت میں ہوا۔ پروگرام میں ضلع کی تمام برانچز نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کے مہمانان خاص محترم مولانا فتح علی عباسی طاہری صاحب جنرل سیکریٹری ج۔ا۔م سندھ اور محترم مولانا غلام مرتضیٰ چنڑ طاہری صاحب آڈیٹر ج۔ا۔م سندھ تھے۔ تلاوت کلام پاک نعت و منقبت کے بعد ضلعی برانچز کے عہدیداروں کی سال 2008 کی حلف برداری ہوئی اور ضلعی جنرل سیکریٹریز اور ضلعی برانچز کے سیکریٹریز نے 2007 کی تنظیمی کاکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس سے پہلے ضلعی صدر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اچھی کاکردگی دکھانے پر برانچ لاکھاٹ کے صدر مولانا محمد حسین سموں کو انعام دیا گیا اور برانچز کے بہتر کام کرنے والے عہدیداران اور ر۔ط۔ج کے دوستوں کو گولڈ میڈل دیے گے۔ بعد میں مولانا جان محمد جت طاہری ماتلی نے نسبت اولیاء اللہ پر روشنی ڈالی۔ آخر میں محترم مولانا فتح علی عباسی طاہری صاحب کا خصوصی لیکچر ہوا۔ اس سے پہلے محترم مولانا غلام مرتضیٰ طاہری صاحب کا لیکچر ہوا اور یہ ورکشاپ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بعد میں لنگر عام تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر رحیم بخش خاصخیلی، جنرل سیکریٹری ضلع ٹنڈومحمدخان

 

ضلع ملیر کی پہلی پوزیشن

جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیجا اسٹاپ گڈاپ ملیر نے سال 2006 کی طرح 2007 میں بھی ضلع ملیر کی 23 برانچوں میں سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کی محنت میں نمایاں کردار حضرت علامہ مولانا امام علی چانڈیو کا ہے اور پوری جماعت کا بھی اس محنت میں کردار ہے۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری، بندیچا اسٹاپ

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی نئی باڈی کی سلیکشن صوبائی عہدیداروں کی جانب سے ہوئی۔ جس میں خصوصی شرکت صوبائی جنرل سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین فتح علی عباسی طاہری، صوبائی پریس سیکریٹری فقیر مشتاق احمد سومرو طاہری صاحب نے کی اور برائے سال 2008 کے لیے نئے ضلعی عہدیداروں کا چناؤ فرمایا۔ ضلعی صدر ج۔ا۔م خلیفہ الحاج مفتی غلام مصطفیٰ طاہری نقشبندی، نائب صدر: فقیر امتیاز احمد طاہری، جنرل سیکریٹری: مولانا عبدالجبار مستوئی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری اللہ جوڑیو طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالجلیل بوزدار طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر شبیر نعمان طاہری، آڈیٹر: فقیر عبداللطیف طاہری، آفس سیکریٹری: محمد انور نقشبندی طاہری منتخب ہوئے۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار نے برائے سال 2008 کے لیے شہر اور گاؤں میں تقریبا دس برانچیں تشکیل دی ہیں اور برانچز کو احسن طریقے سے کام کرنے کی تاکید کی ہے۔

رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری، ضلع ٹنڈوالہیار

 

ضلع ٹنڈوالہیار کے تنظیمی پروگرام

مؤرخہ یکم فروری بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب تا عشاء جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کا ماہانہ پروگرام مرکز غفاری مسجد میر شاہ محمد گوٹھ میں رکھا گیا جسکی سرپرستی ضلعی صدر ج۔ا۔م الحاج مفتی غلام مصطفیٰ طاہری نقشبندی صاحب نے فرمائی۔ تلاوت کے بعد ہدیہ نعت اور نذرانہ منقبت پیش کی گئیں۔ خصوصی بیان حضرت علامہ مولانا حیات طاہری صاحب نے کیا اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے موضوع پر خطاب کیا۔ آخر میں حلقہ ذکر و مراقبہ ہوا اور دعا ہوئی۔ بعد میں لنگر عام ہوا۔ اس محفل میں شہر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے یکم فروری بروز جمعۃ المبارک ضلعی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام مدرسہ جامعہ انواریہ طاہریہ نقشبندیہ میر شاہ گوٹھ میں کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت صوبائی معاون جنرل سیکریٹری ج۔ا۔م عبداللہ طالبانی طاہری اور صوبائی فنانس سیکریٹری نذیر احمد سولنگی طاہری، صوبائی آفس سیکریٹری کاشف احمد طاہری صاحب نے کی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں تمام برانچز نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں برانچز کو کام کے بارے میں بریفنگ مولانا عبدالجبار طاہری ضلعی جنرل سیکریٹری صاحب نے دی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں میڈیا کے نمائندگان اخباروں کے نمائندے بھی تشریف لائے۔ آخر میں صوبائی معاون جنرل سیکریٹری جناب عبداللہ طالبانی طاہری صاحب نے تمام عہدیداروں سے حلف لیا۔ اور جماعت کی اہمیت کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا اور دعا کے ساتھ اس محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری، ٹنڈوالہیار

 

میٹنگ

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹھٹھہ کی نئی منتخب باڈی کی طرف سے مدینہ مسجد مکلی ٹھٹھہ میں ایک میٹنگ بتاریخ 13-01-2008 بروز اتوار کو کی گئی۔ اس میٹنگ میں سال 2008 کے لیے برانچز کی سلیکشن کرنے کے لیے ضلعی باڈی کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ ہر گروپ کے ذمے میں چھ سے سات برانچز کی سلیکشن کی ذمہ داری دی گئی۔ واضح رہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں ج۔ا۔م کی 24 برانچز ہیں۔

مؤرخہ 18-01-2008 کو جناب فقیر نظیر احمد جوکھیو طاہری کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں ج۔ا۔م برانچ غریب آباد مارکیٹ کی سال 2008 کے لیے نئے عہدیداروں کی سلیکشن کی گئی۔ جس میں صدر: علاؤالدین جوکھیو طاہری، نائب صدر: فقیر کمال الدین جوکھیو طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر نظیر احمد جوکھیو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: جناب فاروق چوہان طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر منزل مراد جوکھیو طاہری، اطلاعات سیکریٹری: جناب عبدالغفور جوکھیو طاہری، آفیس سیکریٹری: جناب شوکت علی جوکھیو طاہری، اور پریس سیکریٹری: کلیم اللہ جوکھیو طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: کلیم اللہ جوکھیو طاہری، برانچ غریب آباد

 

سلیکشن

مؤرخہ 4 جنوری 2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ پتھر کالونی کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر: فقیر حضور بخش طاہری، نائب صدر: محمد اقبال منگیانی طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر بشیر اللہ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد جاوید طاہری، اطلاعات سیکریٹری: غلام نبی طاہری، فنانس سیکریٹری: عبداللہ مگسی طاہری، پریس سیکریٹری: پیر بخش طاہری، آفس سیکریٹری محمد اسلم رونجھو طاہری منتخب ہوئے۔

یوم سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ

جماعت اصلاح المسلمین برانچ پتھر کالونی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ بسلسلہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ منعقد ہوا۔ مولانا نذر محمد چشتی نے سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی سیرت پر لیکچر دیا۔ بعد میں نئے دوستوں کو خلیفہ مولانا محمد موسیٰ طاہری صاحب نے طریقہ ذکر بتایا۔ صلوٰۃ و سلام کے بعد لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: بشیر اللہ موندرہ طاہری، برانچ پتھر کالونی

 

میٹنگ وتقریری مقابلہ

مؤرخہ 3 فروری 2007 بروز اتوار کو روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے مکلی مدینہ مسجد المرکز طاہریہ میں میٹنگ اور تقریری مقابلہ کا پروگرام ہوا۔ تلاوت، حمد، نعت و منقبت پڑھی گئی۔ اس پروگرام میں ضلع کے تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔

رپورٹ: عبدالرؤف جوکھیو طاہری، ضلع ٹھٹھہ

 

سلیکشن

مؤرخہ 06-01-2008 کو بروز اتوار جامع مسجد نور الاسلام دنبہ گوٹھ کراچی میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع ملیر کی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر: خلیفہ مولانا عبدالغنی پالاری طاہری، نائب صدر: محترم محمد ناصر طاہری، جنرل سیکریٹری: محترم رستم زمان طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری، فنانس سیکریٹری: حاجی عنایت اللہ طاہری، آڈیٹر: محترم محمد ارشاد جوکھیو طاہری، پریس سیکریٹری: مولانا بشیر احمد آلکھانی طاہری، آفیس سیکریٹری: محترم جلال دین طاہری کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: مولانا بشیر احمد آلکھانی طاہری، ضلع ملیر

 

سلیکشن

مؤرخہ 2-2-2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ گلشن حدید کراچی کی سلیکشن برائے سال 2008 ہوئی۔ جن میں صدر: فقیر راؤ منیر احمد طاہری، نائب صدر: فقیر غوث بخش طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر حضور بخش شیخ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر محمد عمران طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر جمیل احمد طاہری، اطلاع سیکریٹری: فقیر حضور بخش جونیجو طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر غلام مصطفیٰ طاہری، آفیس سیکریٹری: فقیر سراج الدین طاہری کو منتخب کیا گیا۔ آخر میں دعائے خیر سے اس محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: فقیر غلام مصطفیٰ چنہ طاہری، برانچ گلشن حدید

 

سلیکشن

مؤرخہ 11-01-2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ دھنی پرتو موسیٰ گوٹھ کی سالانہ سلیکشن برائے سال 2008 ہوئی جن میں صدر: فقیر کلیم اللہ طاہری، نائب صدر: فقیر ذکاء اللہ طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر محمد ارشاد جوکھیو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر کریم بخش طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر عبدالغفار طاہری، اطلاع سیکریٹری: فقیر عبدالرحمٰن طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر عبدالقدیر طاہری، آفیس سیکریٹری: فقیر شہزاد علی طاہری کو منتخب کیا گیا۔ آخر میں دعائے خیر ہوئی۔

رپورٹ: فقیر محمد ارشاد جوکھیو طاہری۔ موسیٰ گوٹھ

 

سلیکشن

مؤرخہ 11-01-2008 بروز جمعۃ المبارک جامع مسجد محمدیہ طاہریہ عبداللہ گوٹھ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ عبداللہ گوٹھ کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر: محترم بشیر احمد چنہ طاہری، نائب صدر: محترم محمد کاشف ملک طاہری، جنرل سیکریٹری: حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر منظور احمد آلکھانی طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر صدر دین چنہ طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر خان محمد آلکھانی طاہری، اطلاع سیکریٹری: فقیر شیر محمد جوکھیو طاہری، آفیس سیکریٹری: فقیر مولا بخش آلکھانی طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: فقیر خان محمد آلکھانی طاہری، برانچ عبد اللہ گوٹھ

 

محفل ذکر

جامع مسجد عثمانیہ طاہریہ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ عبداللہ گوٹھ کی ماہوار محفل ذکر ہوئی جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب علامہ مولانا خلیفہ ڈاکٹر محمد یوسف چنہ طاہری نے کیا۔ اس پروگرام میں تقریبا 200 دوست و احباب نے شرکت کی۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام پیش کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر منیر احمد آلکھانی طاہری، برانچ عبد اللہ گوٹھ ملیر

 

حلف برداری کی تقریب

مؤرخہ 11-01-2008 کو جامع مسجد محمدی طاہریہ میں ج۔ا۔م برانچ شاہ لطیف ٹاؤن کی سالانہ حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ حلف اٹھانے والے عہدیداروں کے نام یہ ہیں۔ صدر: محمد قاسم طاہری، نائب صدر: محمد اشرف طاہری، جنرل سیکریٹری: سید افسر شاہ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد حسین طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد صابر قریشی طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد فراز طاہری، پریس سیکریٹری: محمد مشتاق طاہری، آفیس سیکریٹری: محمد سلیم طاہری۔

رپورٹ: فقیر محمد قاسم طاہری، برانچ شاہ لطیف ٹاؤن ملیرکراچی

 

سلیکشن

مؤرخہ 29-2-2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ عبداللہ گوٹھ میں روحانی طلبہ جماعت برانچ عبداللہ گوٹھ کی حلف برداری ہوئی۔ عہدیداروں کے نام یہ ہیں۔ صدر: فقیر محی الدین طاہری، نائب صدر: فقیر محمد دانش طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر محمد امین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر محمد زبیر طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر گہرام خان جوکھیو طاہری، اطلاع سیکریٹری: فقیر منظور احمد آلکھانی طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری، آفیس سیکریٹری: فقیر محمد عرفان جوکھیو طاہری۔

رپورٹ: حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری، برانچ عبداللہ گوٹھ

 

حب چوکی کی تنظیمی خبریں

مؤرخہ 31 دسمبر 2007 بعد نماز عشاء فقیر محمد حیات لاسی طاہری کی رہائش گاہ پر فقیر شاہد علی خاصخیلی طاہری نے خیر و برکت کے لیے محفل منعقد کروائی۔ آخر میں مراقبہ ہوا۔

مؤرخہ 6 جنوری 2008 بروز اتوار ظہر تا عصر جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت پتھر کالونی کا ماہوار پروگرام جامع مسجد ربانی میں منعقد ہوا۔ خصوصی خطاب علامہ مولانا خلیفہ غلام نبی طاہری نے کیا۔

مؤرخہ 7 فروری 2008 جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت برانچ دودا گوٹھ کے ہفتہ وار پروگرام میں پاکستان کے مشہور نعت خواں شبیر احمد نیازی طاہری نے نعتیں پیش کیں۔

رپورٹ: محمد عظیم رونہ طاہری، حب چوکی

 

سالانہ کنونشن وسلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے سالانہ کنونشن اور ضلعی سلیکشن کا پروگرام مہران آرٹس کونسل لطیف آباد نمبر 7 کے ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت شریف کے بعد برانچز کے صدر و جنرل سیکریٹریز نے اپنی اپنی برانچ کی سالانہ کاکردگی رپورٹس پیش کیں۔ رپورٹنگ میں مندرجہ ذیل برانچز نے حصہ لیا۔ ٹنڈویوسف، ٹنڈو قیصر، ٹنڈو عالم مری، محمد ٹاؤن، آفندی ٹاؤن، میر فضل ٹاؤن، باغ بھٹی، لطیف آباد نمبر 5، لطیف آباد نمبر 4، فیصل کالونی، حنفیہ مسجد، گاڑی کھاتہ، قاسم آباد اور عثمان آباد برانچ۔ بعد ازیں ضلعی صدر جناب خلیفہ حبیب الحسن قریشی صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس محفل میں خلیفہ مولانا محمد حسن اوٹھو صاحب بھی تشریف فرما ہوئے اور بڑا ہی مؤثر لیکچر عنایت فرمایا، تنظیم کے لیے حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی کاوشیں اور حضور قبلہ عالم مدظلہ العالی کی فکر کو بیان کیا، تمام شرکاء میں تنظیم کی افادیت اور اہمیت اور کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ ان کے بعد عاجز نے سالانہ ضلعی رپورٹ پیش کی۔ وقفہ کے بعد کاروائی صوبائی قیادت نے چلائی۔ خلیفہ مولانا عبداللہ طالبانی (مشیر خاص صوبائی جنرل سیکریٹری) نے ضلعی سلیکشن برائے سال 2008 کے لیے امیدواروں میں پروفارمرز تقسیم کیے۔ فارم جمع کرانے کے بعد خلیفہ محترم مولانا رحمت اللہ قریشی صاحب نے فکر انگیز تنظیمی خطاب فرمایا۔ تنظیم میں کام کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔ آخری دعا خلیفہ محترم مولانا خالد مغل صاحب نے کرائی۔ دعا کے بعد تمام شرکاء کنونشن کو لنگر کرایا گیا۔

رپورٹ: شیر دین طاہری، حیدرآباد

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 15 محرم الحرام کو بعد نماز جمعہ جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت نصیرآباد کی طرف سے جامع مسجد صدیقیہ طاہریہ میں ایک چودھویں کا عظیم الشان پروگرام خلیفہ عبیداللہ پنہور طاہری کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔ جس میں تلات، نعت و منقبت کے بعد شیخ الحدیث مفتی و پروفیسر عبدالرحیم طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں آس پاس کے علائقوں سے کافی لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں لنگر عام بھی ہوا۔

رپورٹ: مسعود احمد سومرو، نصیرآباد

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گاؤں مبارک دستی کی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر: صادق حسین طاہری، نائب صدر: امیر بخش طاہری، جنرل سیکریٹری: غلام مصطفیٰ، جوائنٹ سیکریٹری: محرم علی، پریس سیکریٹری: عبدالرشید، اطلاعات سیکریٹری: خان محمد طاہری، فنانس سیکریٹری: وزیر علی طاہری، آفس سیکریٹری: محمد فقیر طاہری، لائبریری انچارج: خالد حسین کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: رحیم بخش، جوائنٹ سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع بدین

 

سلیکشن

مؤرخہ 24 جنوری 2008 بروز جمعرات بمقام کمیونٹی ہال دودا گوٹھ حب ضلع لسبیلہ میں خلیفہ مولانا محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی سربراہی میں برانچ دودا گوٹھ کی سلیکشن و حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس میں صدر: مولوی نواز علی دودا طاہری، نائب صدر: شیر محمد شیخ طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد یامین دودا طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد عمر دودا طاہری، پریس سیکریٹری: محمد انور دودا طاہری، اطلاعات سیکریٹری: سکندر علی دودا طاہری، خزانچی: شیر محمد دودا طاہری کو منتخب کیا گیا۔ برانچ کی جانب سے ہفتہ وار محفل ذکر و مراقبہ، ہر جمعرات بعد نماز مغرب تا عشاء ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ بعد نماز عشاء مختصر مراقبہ کمیونٹی ہال میں منعقد ہوتا ہے۔

رپورٹ: محمد یامین دودا طاہری، برانچ دودا گوٹھ حب

 

سلیکشن

مؤرخہ 24 جنوری 2008ء کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ کھڈہ مارکیٹ کی سلیکشن عمل میں لائی گئی جس کے مطابق صدر: سید عبدالوہاب شاہ طاہری، نائب صدر: محمد شفیع طاہری، جنرل سیکریٹری: حافظ انور حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد جنید طاہری، فنانس سیکریٹری: سید عامر حسین طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محمد شاہد طاہری، آفس سیکریٹری: محمد ہارون طاہری، پریس سیکریٹری: عبدالکریم طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: فقیر عبدالکریم طاہری، برانچ کھڈہ مارکیٹ لیاری ٹاؤن

 

محفل نعت و شہدائے کربلا کانفرنس

مؤرخہ 19 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد حیات النبی تھوبہ میں ر۔ط۔ج و جماعت اصلاح المسلمین برانچ تھوبہ کے زیر اہتمام محفل نعت اور شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔ تلاوت کے بعد نعتوں کے گلدستے پیش ہوئے۔ علامہ نجیب الرحمٰن شاکر صدیقی صاحب اور مولانا عبدالحفیظ صاحب نے سیرت امام حسین رضی اللہ عنہ پر خطابات کیے۔ بعد میں لنگر عام ہوا اور دعائے خیر سے اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری، تھوبہ راولپنڈی۔

 

سلیکشن

مؤرخہ 20 جنوری 2008 بروز اتوار کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچہ اسٹاپ گڈاپ ملیر کی سالانہ سلیکشن نورانی مسجد بندیچہ اسٹاپ گڈاپ میں ہوئی جس میں صدر: عبدالواحد طاہری، نائب صدر: مقبول احمد طاہری، جنرل سیکریٹری: غلام حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: احمد خان طاہری، فنانس سیکریٹری: مزار خان طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محبوب علی طاہری، پریس سیکریٹری: صاحب ڈنو طاہری، آفس سیکریٹری: منور حسین طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: صاحب ڈنو طاہری، برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ

 

جلسہ شان شہدائے کربلا

مؤرخہ 20 جنوری 2008ء بمطابق 10 محرم الحرام کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچا اسٹاپ کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ بسلسلہ شان شہدائے کربلا جامع مسجد نورانی بندیچہ اسٹاپ میں منعقد کیا گیا۔ تلات، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا الحاج محمد رمضان لاکھو نقشبندی کا ہوا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام ہوا اور بعد میں لنگر عام تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو طاہری، برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ

 

سلیکشن

مؤرخہ 18-01-2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ صفورہ گوٹھ کی سلیکشن خلیفہ قاری شاہ محمد نقشبندی طاہری کے زیر نگرانی ہوئی۔ جس میں صدر: مولانا شبیر احمد طاہری، نائب صدر: فقیر گل محمد گبول طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر الٰہی بخش گبول طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر محمد سلمان طاہری، خزانچی: فقیر عبدالغفار گبول طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر محمد جان طاہری، آفس سیکریٹری: فقیر عبدالکریم طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: فقیر محمد صادق طاہری۔ برانچ صفورہ گوٹھ ملیر کراچی

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 17-1-2008 بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد غوثیہ طاہریہ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ لسبیلہ یونیورسٹی کی جانب سے ایک روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں تلاوت کلام پاک اور نعت و منقبت کے بعد مولانا محمد ابراہیم نقشبندی طاہری اور محمد عالم طاہری نے خطاب فرمائے۔

میٹنگ

مؤرخہ 16-01-2008 کو یاماہا چورنگی والی مسجد میں مولانا محمد ابراہیم طاہری کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ماہوار پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مشورے کیے گئے اور الطاہر رسالے کی سالانہ ممبر شپ بننے کے لیے دوستوں کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ: محمد عالم طاہری، برانچ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل

 

سلیکشن

مؤرخہ 15 جنوری 2008ء بروز منگل بعد از عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ حب سٹی کی سلیکشن برائے سال 2008 خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری کے زیر صدارت ہوئی جس میں صدر: فقیر غلام محمد طاہری، نائب صدر: فقیر محمد وارث، جنرل سیکریٹری: فقیر بلال احمد، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر محمد سعید، فنانس سیکریٹری: فقیر محمد حیات طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر شاہد علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری: فقیر محمد عظیم منتخب ہوئے۔ برانچ کی سرپرستی کے لیے خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری کو چنا گیا۔

رپورٹ: فقیر بلال احمد طاہری۔ برانچ حب سٹی

 

سلیکشن

مؤرخہ 15-01-2008 بروز منگل بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ مولامدد کی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر: نذیر احمد طاہری، نائب صدر: عاشق حسین طاہری، جنرل سیکریٹری: رحیم بخش طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: شکیل احمد طاہری، خزانچی: محمد نعمان طاہری، معاون خزانچی: طارق طاہری، پریس سیکریٹری: محمد طاہر طاہری، معاون پریس سیکریٹری: اصغر علی طاہری، آفس سیکریٹری: محمد کاشف طاہری، اطلاع سیکریٹری: علی نواز طاہری کو چنا گیا۔

ماہوارپروگرام

مؤرخہ 08-02-2008 بروز جمعرات بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ مولامدد کا ماہوار پروگرام ہوا۔ جس میں تلاوت و نعت کے بعد خصوصی خطاب مولانا زاہد حسین نے شان اولیاء کے موضوع پر کیا۔ خصوصی دعا خلیفہ عبدالرحیم نے کی اور پھر شیرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: فقیر شکیل احمد طاہری۔ مولامددکراچی

 

سلیکشن

مؤرخہ 11 جنوری 2008ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب نور مسجد ماتلی میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ نور مسجد ماتلی کی سال 2008 کے لیے سلیکشن ہوئی جس میں صدر: محمد اشرف طاہری، نائب صدر: قاضی ممتاز علی طاہری، جنرل سیکریٹری: کاشف توحید، اطلاعات سیکریٹری: ذوالفقار علی، فنانس سیکریٹری: حاصل علی، آفس سیکریٹری: شاکر رمضان، لائبریری انچارج: محمد وقار منتخب ہوئے۔

رپورٹ: رحیم بخش خاصخیلی۔ جوائنٹ سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع بدین

 

لاہور کے ماہانہ پروگرام

 مؤرخہ 2 دسمبر 2007 بروز اتوار کو بعد نماز مغرب مرکز روح الاسلام طاہریہ کینٹ میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد محترم جناب خلیفہ محمد حبیب الرحمٰن طاہری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا اور دعائے خیر سے اس محفل کا اختتام ہوا۔

مؤرخہ 15 دسمبر 2007 بروز ہفتہ جامع مسجد باغ رحمت بھٹہ چوک میں جماعت اصلاح المسلمین و رحانی طلبہ جماعت ضلع لاہور کے زیر اہتمام عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد جناب مولانا اصغر علی طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ خصوصی خطاب خلیفہ مولانا جناب ریاست علی طاہری نقشبندی صاحب نے کیا۔ بعد میں مراقبہ ہوا۔ اس کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا۔ اور آخر میں لنگر عام ہوا۔

مؤرخہ 6 جنوری 2008 بروز اتوار ماہانہ پروگرام ہوا جس میں روحانی طلبہ جماعت ضلع لاہور کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن 2007 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں کوئز کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد مقابلہ میں اول، دوئم اور سوئم آنے والی ٹیم کو انعامات دیے گئے اور 2007 کے بہترین عہدیداران کو بھی انعامات اور اسنادیں دی گئیں۔ انعامات کا انعقاد روحانی طلبہ جمات ضلع لاہور نے صوبہ پنجاب کے تعاون سے کیا۔ آخر میں محترم جناب عزیز الرحمٰن طاہری (مرکزی آفس سیکریٹری جمعیت علماء طاہریہ) نے لیکچر دیا۔ بعد میں مراقبہ ہوا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: سید افتخار الحسن گیلانی طاہری۔ لاہور

 

سلیکشن

مؤرخہ 10-01-2008 کو جماعت اصلاح السلمین برانچ بھریا سٹی کی سلیکشن برائے سال 2008 ہوئی۔ جس میں صدر: قاری سکندر علی تنیو طاہری، نائب صدر: عبدالحکیم سولنگی طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد ادریس کلہوڑو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: غلام حیدر پٹھان طاہری، پریس سیکریٹری: ڈاکٹر محمد رفیق عمرانی طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر حبیب اللہ حسین طاہری، اطلاعات سیکریٹری: گل محمد عباسی طاہری، آفیس سیکریٹری: سکندر علی عباسی طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: فقیر حبیب اللہ میمن طاہری۔ بھریا سٹی

 

ضلعہ ٹھٹھہ کی خبریں

مؤرخہ 6 جنوری 2008 کو جامع مرکز الطاہریہ مدینہ مسجد مکلی میں روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ کی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر: طارق علی کلہوڑو طاہری، نائب صدر: پیروز اقبال سومرو طاہری، جنرل سیکریٹری:جسارت الیاس طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: باغ حسین طاہری، پریس سیکریٹری: عبدالرؤف طاہری، فنانس سیکریٹری: جناب کلیم اللہ طاہری منتخب ہوئے۔ آخر میں لنگر و دعا سے میٹنگ کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: عبدالرؤف جوکھیو طاہری۔ ضلع ٹھٹھہ

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 10 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ ملیر کی جانب سے نورانی مسجد میں ہفتہ وار جلسہ منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا امام علی طاہری صاحب نے خطاب کیا اور آخر میں لنگر ہوا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ برانچ بندیچا اسٹاپ

 

روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی باڈی کی سلیکشن

مورخہ 2 فروری 2008ء بروز اتوار کو درگاہ اللہ آباد شریف میں روحانی طلبہ جماعت پاکستان کی مرکزی باڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ر۔ط۔ج کے سابق عہدیداروں کے علاوہ مجلس شوریٰ کے میمبروں محمد بخش جونیجو، قاضی مشہود احمد قریشی اور دیگر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقعہ پر جو حکمت عملی وضع کی گئی اس کے مطابق

1: سال 2008 میں تنظیم کا پیغام مختلف وسائل کے ذریعے ایک لاکھ افراد تک پہنچایا جائیگا۔

2: ملک کی تمام بڑی یونیورسٹیوں اور تمام اضلاع تک تنظیم کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی جائیگی۔

3: پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا موثر استعمال کیا جائے گا۔

4: صوبہ بلوچستان، سرحد، آزاد کشمیر اور شمائلی علاقہ جات میں تنظیم کی برانچز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

5: اس سال ر۔ط۔ج کی سلیکشن مقامی خلفاء کرام اور جماعت اصلاح المسلمین کے عہدیداروں سے صلاح و مشورے کے ساتھ کی جارہی ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، جس کے مطابق: صدر عدیل ضیاء (کراچی)، نائب صدر ڈاکٹر احسان اللہ (ہالا)، جنرل سیکرٹری محمد نواز ہاشم طاہری (اسلامک سینٹر)، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر یاسر (ہالا)، پریس سیکریٹری سید رضوان حیدر شاہ (بلدیہ کراچی) اور خزانچی سرفراز احمد (سندھ یونیورسٹی جامشورو) منتخب کئے گئے۔

دریں اثناء 10 جنوری 2008ء کو روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی باڈی کی سلیکشن کی گئی، جس کے مطابق صدر ثناء اللہ طاہری (راولپنڈی)، نائب صدر سلطان احمد سیہڑ (نصیرآباد)، جنرل سیکریٹری انیس المصطفیٰ طاہری(اسلامک سینٹر کراچی)، جوائنٹ سیکریٹری ہدایت اللہ پٹھان (کراچی)، پریس سیکرٹری ”وفا“ نذیر احمد شر طاہری (دربار اللہ آباد شریف کنڈیارو)، خزانچی طفیل احمد لغاری (لاڑکانہ)، آڈیٹر محمد اویس (کراچی) اور حزب اللہ مگسی(لنڈن) کو بیرون ممالک کا سیکریٹری مقرر کیا گیا۔

ر۔ط۔ج پاکستان خیرپور ضلع کی سلیکشن

مورخہ 10 فروری کو روحانی طلبہ جماعت پاکستان ضلع خیرپور کے سالانہ انتخابات زیر نگرانی مرکزی پریس سیکریٹری ر۔ط۔ج وفا نذیر احمد شر طاہری کے ہوئے، جس میں صدر تقی محمد موجائی، نائب صدر محمد صدیق لنڈ، جنرل سیکریٹری حافظ محمد حلیم گلال، جوائنٹ سیکریٹری عبدالرب رتڑ، پریس سیکریٹری محمد اسلم منگی اور خزانچی فیاض احمد شر منتخب کئے گئے۔

ر۔ط۔ج پاکستان نواب شاہ ضلع کی سلیکشن

مورخہ 24 فروری 2008 بروز اتوار کو روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی پریس سیکریٹری وفا نذیر احمد شر طاہری اور ر۔ط۔ج صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد نواز ہاشم نے روحانی طلبہ جماعت پاکستان نوابشاہ کا دورہ کیا، اس موقعہ پر انہوں نے سینئر خلیفہ جناب محمد حسن اوٹھو کی مشورے کے بعد نواب شاہ کی ضلع باڈی تشکیل دی گئی۔

جلسہ شان شہدائے کربلا

مورخہ 15 فروری کو روحانی طلبہ جماعت پاکستان برانچ جمعوں خان ڈوبل میں جلسہ بعنوان شہدائے کربلا منعقد ہوا، جس میں جماعت سے وابستہ نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، اس موقعہ پر احمد بخش ڈوبل، غلام اسحٰق ڈوبل، راشد حسین قریشی، مسرور حسین، الطاف حسین اور دیگر نے خطاب کیا، آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: وفا نذیر شر طاہری، دربار اللہ آباد شریف

 

سلیکشن

8 فروری 2008 کو ج۔ا۔م ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری، خلیفہ حبیب الرحمٰن طاہری اور پریس سیکریٹری محمّد اظہار طاہری نے (ج۔ا۔م) بفرزون کی آفس میں برانچ کی سلیکشن فرمائی جس میں درج ذیل احباب کو عہدے دئے گئے۔ صدر: فقیر عبدالحق، نائب صدر: اصغر علی، جنرل سیکریٹری: انور علی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: مقبول احمد، فنانس سیکریٹری: غلام سرور طاہری، پریس سیکریٹری: محمّد ریاض طاہری، آفس سیکریٹری: اُمید علی، اطلاعات سیکریٹری: میر محمّد طاہری۔

رپورٹ: محمّد ریاض طاہری۔ برانچ بفرزون ضلع وسطی

 

”ظفر ہاؤس میں محفل ذکر“

22 فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ بفرزون ضلع وسطی کی جانب سے ظفر ہاؤس کے محترم دوست محمّد سہیل کے گھر محفل ذکر منعقد کی گئی۔ جس میں تلاوت: قاری محمّد اکرام، نعت: محمّد عمر، اور منقبت: غلام سرور نے پیش کی۔ آخر میں مہمان خصوصی میرے پیارے پیر و مرشد کے خلیفہ قاری حبیب الرحمٰن طاہری نے خصوصی بیان فرمایا اور صلاۃ و سلام سے محفل اختتام پذیر ہوئی اورآخر میں حاضرین کو لنگر کھلایا گیا۔

رپورٹ: فقیر انور علی۔ برانچ بفرزون ضلع وسطی

 

محفل عید میلادُ النبی صلّی اللہ علیہ وسلم

24 فروری 2008 بروز اتوار بعد نماز عشاء حاجی امام بخش گوٹھ کھار میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم فقیر غلام حسین کے گھر زیر صدارت خلیفہ قاری حبیب الرحمٰن طاہری کے منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی بُلبُلِ اللہ آباد شریف جناب شبیر احمد نیازی طاہری تھے۔ تقریباً 200 مرد حضرات شریک محفل تھے اور گوٹھ کی تمام خواتین نے باپردہ اس محفل کو سماعت فرمایا۔ جناب شبیر احمد نیازی طاہری نے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین صلّی اللہ علیہ وسلم کے نذرانوں کے ساتھ ساتھ پیر و مرشد قلبی و روحی فداہُ کی شان میں بھی منقبتوں کے نذرانے پیش فرمائے۔ اس دوران محفل میں کیف و سرور کی فضا قائم تھی اور آخر میں خلیفہ قاری حبیب الرحمٰن طاہری نے خصوصی خطاب فرمایا اور صلاۃ و سلام سے یہ پیاری محفل اختتام پذیر ہوئی اور حاضرین کو لنگر کھلایا گیا۔

رپورٹ: فقیر عبد الطیف طاہری۔ حاجی امام بخش گوٹھ کھار

 

سلیکشن اور حلف برداری

مؤرخہ 6 جنوری 2008 کو جامع مسجد ربانی میراں ناکہ لیاری میں ج۔ا۔م ضلع جنوبی کراچی کی تقریب حلف برداری کا پروگرام ہوا۔ جس میں صوبائی صدر ج۔ا۔م خلیفہ حضرت علامہ رحمت اللہ قریشی صاحب، سینئر نائب صدر خلیفہ حضرت محمد موسیٰ صاحب، خلیفہ حضرت مولانا امیر بخش مری صاحب، خلیفہ حضرت مولانا عبدالواحد صاحب، خلیفہ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔ حلف برداری کے بعد خلیفہ حضرت مولانا عبدالواحد صاحب، خلیفہ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب، خلیفہ حضرت مولانا موسیٰ صاحب نے خطابات کیے اور آخر میں لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: محمد یونس۔۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع جنوبی کراچی

 

وہ جو اب ہم میں نہیں رہے

حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗ کے خلیفہ محترم مولانا حاجی محمد حسین شیخ صاحب طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم حضور قبلہ عالم سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗ کے تبلیغی سفروں میں اکثر آپ کے ساتھ رہتے تھے اور حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗ کے وصال کے بعد حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی سے بھی آپ کا تعلق قابل مثال تھا۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

حضور قبلہ عالم سوہنا سائیں اور حضور سجن سائیں مدظلہ العالی کے خلیفہ محترم محمد رحیم دل صاحب بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی مورو مرکز کے لیے خدمات بے مثل ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

محترم حضرت علامہ غلام حسین بھٹی کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ادارہ اس موقعہ پر حضرت علامہ غلام حسین صاحب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

محترم مولانا خلیفہ محمد اشرف جتوئی کے والد گرامی انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ادارہ اس موقعہ پر مولانا اشرف جتوئی صاحب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے صدر محترم مولانا غلام محمد ملک صاحب کے والد بزرگوار بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

روحانی طلبہ جماعت کے مرکزی اعلیٰ کمیٹی کے رکن اور جماعت اصلاح المسلمین ضلع بدین کے صدر محترم نور احمد کھتری کے چچا علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ج۔ا۔م برانچ کنڈیارو کے آفس سیکریٹری فقیر محمد اختر کے والد گرامی ممتاز علی بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔