فہرست الطاہر
شمارہ 52، رمضان المبارک 1429ھ بمطابق ستمبر 2008ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری

 
محفل ذکر

مؤرخہ 1 اگست بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب محلہ عنایت بیدیاں روڈ لاہور پر خلیفہ ڈاکٹر محمد شفیق کی رہائش گاہ پر محفل ذکر ہوئی جس میں تلاوت نعت اور منقبت کے بعد خلیفہ محمد شفیق صاحب نے خطاب کیا۔ دعائے خیر کے بعد مراقبہ ہوا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

مؤرخہ 2 اگست بروز اتوار بعد نماز مغرب جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام مرکز روح الاسلام طاہریہ بلال ٹاؤن بیدیاں روڈ لاہور میں ماہانہ پروگرام ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد جمعیت علماء طاہریہ صوبہ پنجاب کے نائب صدر مولانا اصغر صاحب نے خطاب فرمایا۔ پروگرام کے بعد مراقبہ ہوا اور لنگر تقسیم ہوا۔

مؤرخہ 15 اگست شام 5 بجے روحانی طلبہ جماعت کی ٹیلی فونک میٹنگ ہوئی۔ جس میں روحانی طلبہ جماعت کے تمام عہدیداران Online تھے۔ میٹنگ میں صوبائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

طاہر الحسن۔۔ پریس سیکریٹری ر ط ج صوبہ پنجاب

 

ماہانہ جمعۃ المبارک

مؤرخہ 01-08-2008 کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا طالب حسین خلیفہ مجاز فیصل آباد نے خطاب فرمایا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری۔ ضلع وہاڑی

 

روحانی طلبہ جماعت (لیڈیز)  ضلع ٹھٹھہ کی سلیکشن

مؤرخہ 21 اگست 2008ء کو مکلی میں سال 2008ء کے لیے روحانی طلبہ جماعت پاکستان ضلع ٹھٹھہ (لیڈیز) کی نئی پہلی باقاعدہ جنرل باڈی کی سلیکشن کی گئی۔ جس میں صدر محترمہ شفقت جسارت طاہری، نائب صدر محترمہ معمورہ مبین، جنرل سیکریٹری محترمہ شعورہ باغ حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محترمہ ثمینہ منزل مراد طاہری، فنانس سیکریٹری محترمہ صفورہ ایاز طاہری، پریس سیکریٹری محترمہ سیدہ طاہری کو سلیکٹ کیا گیا۔

رپورٹ: درشہوار ایاز جوکھیو طاہری۔ ر ط ج برانچ مکلی (لیڈیز) ضلعہ ٹھٹھہ

 

جلسہ جشن استقبال رمضان المبارک

جمعیت علماء طاہریہ ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام جماعت اصلاح المسلمین، روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کا اجتماعی پروگرام 23 اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد نسیم نگر میں جشن استقبال رمضان المبارک منایا گیا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد استقبال رمضان کے موضوع پر علامہ مولانا مسعود لاکھو طاہری نے بہترین خطاب فرمایا۔ روزہ کے متعلق فقہی مسائل کے سوالات کے جوابات مولٰنا خلیفہ محمد حسن طاہری نے دیے۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام کے بعد دعائے خیر خلیفہ الحاج خیر محمد عباسی طاہری نے فرمائی اور مولانا غلام حیدر طاہری کی طرف سے لنگر کھلایا گیا۔

رپورٹ: عبدالخالق چاچڑ طاہری۔ ناظم نشرواشاعت ج۔ ع۔ ط صوبہ حیدرآباد سندھ

 

سلیکشن

مرکزی باڈی جمعیت علماء طاہریہ پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت جمعیت علماء طاہریہ پاکستان کے صدر صاحبزادہ علامہ مولانا خلیفہ محمد جمیل عباسی طاہری نے فرمائی۔ جس میں صوبے سندھ کی سلیکشن برائے 2008 کی گئی۔ جس میں صدر علامہ مولانا دیدار حسین عباسی طاہری، نائب صدر علامہ مولانا محمد عثمان جلبانی طاہری، ناظم اعلیٰ علامہ مولانا محمد رفیق موجائی طاہری، نائب ناظم اعلیٰ علامہ مولانا عرض محمد چانڈیو طاہری، ناظم مالیات علامہ مولانا محمد نواز میمن طاہری، ناظم نشر و اشاعت علامہ مولانا عبدالخالق چاچڑ طاہری، آڈیٹر علامہ مولانا جہانگیر احمد ابڑو طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: عبدالخالق چاچڑ طاہری۔ ناظم نشر و اشاعت جمعیت علماء طاہریہ صوبہ سندھ

 

روحانی طلبہ جماعت (لیڈیز) ضلع ٹھٹھہ کی خبریں

روحانی طلبہ جماعت پاکستان (لیڈیز) ضلع ٹھٹھہ کی طرف سے ضلع کے اہم مرکز و مشہور کوہستانی علائقے مالماڑی میں شب برأت کے سلسلے میں ایک شب بیداری اور محفل نعت و ذکر مراقبہ کا عظیم الشان روحانی و اصلاحی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں خواتین ثناء خوانوں نے حضور نبی کریم رؤف رحیم صلّی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ آخر میں صدر محفل و صدر ر ط ج (لیڈیز) ضلع ٹھٹھہ محترمہ شفقت جسارت جوکھیو طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔ مراقبہ و دعا سے اس عظیم محفل شب بیداری کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: طیبہ طاہری۔ روحانی طلبہ جماعت (لیڈیز) برانچ مالماڑی ضلع ٹھٹھہ

 

ہفتہ وار جلسہ

ہر ہفتہ بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت ٹنڈوالہیار کے دفتر میں اجتماع منعقد ہوتا ہے۔ اس مہینے بروز اتوار بتاریخ 2-7-2008 کو میرواہ ناکہ چوک پر عظیم الشان سالار نقشبند سیدنا صدیق اکبر کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں تمام برانچز نے اپنی رپورٹ پیش کی آخر میں مقرر خاص مولانا محمد حیات طاہری صاحب نے شان ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔

رپورٹ: ساجد علی طاہری۔ نائب صدر میرواہ ناکہ برانچ ٹنڈوالہیار

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 04-07-08 کو ماہانہ جمعۃ المبارک مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد حضرت علامہ مولانا محمد شفیع صاحب خلیفہ مجاز بہاولپور کا ہوا۔ بعد از جمعہ مراقبہ ہوا ور لنگر کھلایا گیا۔

مؤرخہ 02-07-08 کو بعد نماز مغرب تا عشاء بروز جمعرات کو ہفتہ وار پروگرام چک نمبر 56/EB مسجد بلال میں ہوا جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی اور بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری۔ ضلع وہاڑی

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 8 جولائی بروز منگل بعد نماز مغرب جامع مسجد گلزار مدینہ میں خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی زیر صدارت ج۔ا۔م برانچ حب سٹی کا ہفتہ وار محفل ذکر و مراقبہ ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد صدر مجلس خلیفہ صاحب نے خشیت الٰہی کے موضوع پر سامعین کو چند معروضات پیش کیے۔ اس کے بعد نئے لوگوں کو قلبی ذکر کی تلقین فرمائی آخر میں مراقبہ کیا گیا اور دعائے خیر پر اس روحانی محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: فقیر شاہد علی طاہری۔۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ حب سٹی لسبیلہ

 

عظیم الشان محفل نعت

مؤرخہ 8 جولائی بروز منگل بمقام اتفاق نگر تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں حضرت بابا مراد شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ بعد نماز عشاء محفل کا آغاز ہوا جس میں تلاوت اور نعت خوانی کے بعد حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر غلام غوث طاہری نقشبندی صاحب نے اولیاء کرام کے فیوض و برکات کے موضوع پر خطاب فرما کر حاضرین محفل کے دلوں کو مستفیض فرمایا۔ ذکر قلبی اور طریقہ مراقبہ بھی عنایت فرمایا۔ آخر میں دعاء خیر ہوئی لنگر تقسیم کیا گیا۔ محفل کے بعد روحانی طلبہ جماعت کے دوستوں کی رہنمائی فرمائی۔

رپورٹ: صابر علی شاہ طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع اوکاڑہ

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 10-07-2008 بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد غوثیہ طاہریہ میں ایک روحانی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ سائیں دلمراد احمد نقشبندی طاہری نے صحبت صالحین کے موضوع پر خطاب کیا آخر میں مراقبہ ہوا اسی طرح یہ پروگرام دعاء خیر اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد عالم طاہری۔۔ اوتھل بلوچستان

 

ماہانہ جلسہ

مؤرخہ 10 جولائی 2008 بروز جمعرات بعد نماز عشاء میرانی مسجد میرانی محلہ شکارپور میں ماہوار جلسہ کا انعقاد ہوا۔ فقراء کرام اور کچھ نئے دوستوں نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد (تکبر مذموم ہے) کے موضوع پر مولانا مفتی حضور احمد نقشبندی طاہری نے درس حیث بیان کیا آخر میں مراقبہ ہوا اس طرح جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

مرسلہ: فقیر صوفی طفیل احمد طاہری۔۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع شکارپور

 

ضلعی وزٹ

مؤرخہ 6 جولائی 2008 بروز اتوار ج۔ ا۔ م صوبائی قیادت کے رہنماؤں مولانا رحمت اللہ قریشی، مولانا فتح علی عباسی، مولانا عبد اللہ طالبانی اور مولانا نذیر احمد سولنگی صاحب نے ج۔ ا۔ م ضلع بدین اور ضلع ٹنڈو محمد خان کا تنظیمی جوائنٹ وزٹ کیا۔ اس کے دوران کوثر مسجد ماتلی میں جنرل اجلاس ہوا جس میں ضلع کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر صاحب نے اضلاع و برانچز کا رکارڈ چیک کیا اور عہدیداروں سے میٹنگ کی۔ جبکہ مولانا رحمت اللہ قریشی کا خصوصی لیکچر ہوا۔ اس سے پہلے مولانا فتح علی عباسی کا تنظیمی امور پر تفصیلی لیکچر ہوا۔ اجلاس کے آخر میں جمعیت علماء طاہریہ کی میٹنگ ہوئی جس میں جمعیت علماء طاہریہ کے رہنما مولانا عبدالعزیز کی نگرانی میں ضلعی باڈی بدین کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر مولانا خادم حسین چانڈیو، نائب صدر مولانا جان محمد جت طاہری، جنرل سیکریٹری مولانا محمد ہاشم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری قاری عبدالکریم طاہری، خازن مولانا محمد جمیل طاہری، پریس حافظ احمد حسین طاہری، آڈیٹر مولانا تاج محمد کمبوہ طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: جنرل رحیم بخش خاصخیلی۔۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع بدین

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 10-07-08 بروز جمعرات کو ہفتہ وار پروگرام ہوا جس میں تلاوت حافظ حسن نذیر اور نعت شریف حافظ محمد رمضان نے پیش کی اس کے بعد بیان ہوا اور مراقبہ ہوا بعد از دعا پروگرام ختم ہوا۔

مؤرخہ 18-07-08 کو برانچ ہٰذا میں صوبائی وفد کی آمد ہوئی جس میں وفا نذیر شر صاحب اور دوسرے دوست شامل تھے بعد از نماز مغرب میٹنگ ہوئی اور بعد نماز عشاء پروگرام ہوا جس میں تلاوت حافظ محمد ریاض نعت شریف محمد رمضان جنرل سیکریٹری نے ہدیہ عقیدت پیش کیا اور محمد مجید طاہری نے مراقبہ کروایا بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد نعیم حسن باجوہ۔ پریس سیکریٹری ر۔ط۔ج برانچ چک نمبر 561/EB

 

ہفتہ وار موبائل پروگرام

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کی طرف سے مؤرخہ 26 جون کو بعد نماز مغرب ہفتہ وار موبائل تبلیغی پروگرام مرکز درگاہ طاہر آباد شریف پر منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد تبلیغ کی اہمیت پر خصوصی خطاب صدر جماعت مولانا علی خان طاہری کا ہوا آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا۔

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کے زیر اہتمام مؤرخہ 10 جولائی کو بعد مغرب ہفتہ وار پروگرام جامع غفاری مسجد میں منعقد ہوا، تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد نائب صدر جماعت مولانا محمد اویس طاہری کا عشق سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر خصوصی لیکچر خطاب ہوا محفل کے آخر صلوٰۃ و سلام ہوا۔

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کا ایک وفد مؤرخہ 15 جولائی کو موبائل تبلیغی دورے پر گوٹھ دریاء خان بروہی نزد شیخ بھرکیو کے لیے روانہ ہوا۔ بعد نماز عشاء گیارھویں شریف کے سلسلے کا پروگرام ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب مولانا غلام مجتبیٰ طاہر آبادی کا ہوا آخر میں صلوٰۃ و سلام ہوا اور لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: ارشاد بوزدار طاہری۔۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار

 

گیارھویں شریف

بروز پیر بعد نماز عشاء بتاریخ 14-07-08 کو جامع مسجد مدینہ راشدی گوٹھ بھٹائی آباد میں ماہانہ گیارھویں شریف کا جلسہ ہواجس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ طاہری وزیر احمد نے فلسفہ معراج اور شان اولیاء کے موضوع پر کیا۔ آخر میں جمعیت علماء طاہریہ گلشن اقبال ٹاؤن کے صدر مولانا بشیر احمد طاہری نے دعا فرمائی۔ اور لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: مولانا علی نواز ڈاہری طاہری۔ پریس سیکریٹری جمعیت علماء طاہریہ گلشن اقبال کراچی

 

ماہوار پروگرام

مؤرخہ 15 جولائی بروز منگل بعد نماز مغرب ڈاکٹر محمد ایوب موندرہ کی رہائش گاہ پر جماعت اصلاح المسلمین برانچ حب سٹی کا پہلا ماہانہ جلسہ ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری نے اطاعت رسول کے موضوع پر جامع انداز میں اپنی تقریر سے سامعین کو مستفیض کیا۔

فقیر بلال احمد طاہری۔۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ حب سٹی

 

جماعت اصلاح المسلمین کے مرکزی عہدیداروں کا دورہ سرحد

مؤرخہ 21 جولائی 2008 جماعت اصلاح المسلمین کے صدر جناب مفتی عبدالرحیم صاحب سیکریٹری جنرل، انجینئر غلام محمد میمن صاحب، ج۔ ا۔ م صوبہ پنجاب کے صدر محمد صدیق صاحب، جنرل سیکریٹری غلام غوث طاہری اور دیگر دوست ضلع پشاور پہنچے۔ نماز عصر پشاور کے مشہور اور تاریخی مسجد مہابت خان میں ادا کی جو مغلیہ دور کے فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔ نماز مغرب کے بعد ضلع نوشہرہ کے گاؤں باب جدید گئے جہاں پر قرب و جوار کے فقراء مفتی صاحب کی تقریر کو سننے کے لیے بے تاب تھے۔ نماز عشاء سے پہلے تمام فقراء اور مہمانوں میں لنگر عام تقسیم ہوا۔ نماز عشاء کے بعد پروگرام کا آغاز ہوا۔ تلاوت کے لیے روحانی طلبہ جماعت کے توصیف جہاں کو دعوت دی گئی۔ نعت رسول مقبول صلّی اللہ علیہ وسلم راولپنڈی کی درگاہ طاہری سے آئے ہوئے قبلہ سید اسماعیل شاہ صاحب کے فرزند ارجمند جناب سید زاہد شاہ صاحب نے پڑھی۔ پروگرام کے آخر میں مفتی عبدالرحیم صاحب نے تنظیمی اہمیت باہمی محبت اور رواداری پر پرمغز تقریر کی۔ پروگرام کے آخر میں جامع دعا ہوئی۔

رپورٹ: سید علی شاہ طاہری۔ پشاور صوبہ سرحد

 

امام اعظم ابوحنیفہ کانفرنس

جولائی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع نمرہ مسجد صدر حیدرآباد میں جمعیت علماء طاہریہ، جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت ضلع حیدرآباد کا اجتماعی پروگرام بعنوان امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت الحاج خلیفہ خیر محمد عباسی طاہری نے کی اور جب کہ مہمان خاص جمعیت علماء طاہریہ ضلع حیدرآبادکے صدر مولانا محمد حسن راجپر طاہری تھے۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد تقلید فقہ پر مناظر اہلسنت علامہ مولانا محمد علی حنفی طاہری نے بہترین اور معلوماتی لیکچر دیا۔ امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی پر فاضل نوجوان علامہ طاہر الطاہری نے جامع اور مدلل خطاب فرمایا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام ہوا اور دعائے خیر محترم خلیفہ خیر محمد عباسی نے فرمائی کافی علماء اور خلفاء کرام اور فقراء، طلباء، عوام اہلسنت نے شرکت فرمائی۔ آخر میں لنگر کھلایا گیا۔

رپورٹ: عبدالخالق چاچڑ طاہری۔ پریس سیکریٹری جمعیت علماء طاہریہ صوبہ سندھ

 

ماہوار جلسہ

یکم جون کو نماز ظہر تا عصر جامع مسجد ربانی پتھر کالونی حب میں ماہوار جلسہ ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد تقریر علامہ مولانا شیخ محمد اقبال گڈانی نے کی جبکہ مراقبہ و دعا خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری نے کی۔

رپورٹ:فقیر حضور بخش طاہری۔ صدر ج۔ ا۔ م برانچ پتھر کالونی بلوچستان

 

جلسہ

مؤرخہ 01-06-08 کو برانچ بہار کالونی کراچی میں ضلعی پریس سیکریٹری محمد یونس طاہری کے توسط سے پروگرام ہوا۔ پروگرام میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ ختم خواجگان پڑھا گیا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد نصیحت خلیفہ سائیں دلمراد طاہری نے کی۔ آخر میں موبائل پر حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی آواز میں مراقبہ ہوا۔ بعد میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:محمد یونس طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ا۔م برانچ بہار کالونی کراچی

 

وزٹ اور آڈٹ

جماعت اصلاح المسلمین ضلع جنوبی کراچی سے ایک شیڈول کے مطابق 2 جون سے لیکر 19 جون تک تمام برانچوں کا دورہ کیا اور آڈٹ و انسپکشن کیا۔ اور تنظیمی امور پر تمام برانچوں سے بات چیت کی۔

رپورٹ:محمد یونس طاہری۔ پریس سیکریٹری ضلع جنوبی کراچی

 

ضلعی دورہ

08-06-08 بروز اتوار کی شاہ مدرسہ طاہریہ نقشبندیہ وہرو شریف عمر کوٹ میں صوبائی عہدیداروں صدر خلیفہ رحمت اللہ قریشی، سینئر نائب صدر محمد موسیٰ، معاون جنرل سیکریٹری عبد اللہ طالبانی اور فنانس سیکریٹری نذیر احمد سولنگی نے دورا کیا۔ نصیحت خلیفہ محترم رحمت اللہ قریشی صاحب نے کی۔ دعائے خیر جناب عبد اللہ طالبانی صاحب نے کی۔ بعد نماز عشاء برانچ اور ضلعی عہدیداروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ اور تبلیغی کے حوالے سے صلاح مشورے بھی کیے گئے۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ کنبھر طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ عمر کوٹ

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 13 جون 2008 بروز جمعۃ المبارک جناب جاوید بشیر صاحب کی رہائش گاہ پر ماہوار پروگرام ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ جناب غلام غوث طاہری صاحب نے اصلاح اور ذکر کے موضوع پر بیان فرمایا اورپھر نئے آنے والے دوستوں کو ذکر سکھایا گیا اور مراقبہ ہوا اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: غلام مصطفی طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م جڑانوالہ

 

پروگرام بسلسلہ ہفتہ دعوت توسیع

ہفتہ دعوت توسیع کا مرکزی عظیم الشان پروگرام 20 جون بروز بدھ جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء خلیفہ محترم سائیں عبدالستار جت کی صدارت میں ہوا۔ خصوصی خطاب سابق مرکزی صدر جناب ذوالفقار علی جونیجو نے فرمایا اس میں ماتلی کی تمام برانچز کے صدور اور ممبر و عہدیداران نے شرکت کی۔ نوجوان طلبہ کی ایک بڑی تعداد اس جلسے میں شریک تھی جلسے کے آخرمیں صلوٰۃ و سلام اور دعا ہوئی آخر میں برانچ کی جانب سے لنگر کا اہتمام تھا۔

رپورٹ: سجاد احمد طاہری۔ صدر ر۔ط۔ج برانچ جامع جگسی مسجد ماتلی ضلع بدین

 

جلسہ

مؤرخہ 20 جون بعد از نماز مغرب شاہ عنایت کالونی قصور میں پروگرام ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب ڈاکٹر محمد شفیق طاہری صاحب نے کیا۔ اور ذکر قلبی سکھایا گیا۔ مراقبہ کے بعد لنگر ہوا اور دعائے خیر کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: طاہر الحسن غزالی۔ پریس سیکریٹری ر۔ ط۔ ج

 

جلسہ بسلسلہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

مؤرخہ 26 جون بروز جمعرات بعد نماز عشاء اور اسلامی تاریخ 22 جمادی الثانی کو ایک خصوصی پروگرام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نسبت سے منایا گیا۔ جس کا شرف جامع جگسی مسجد کو حاصل ہوا۔ اس میں خصوصی بیان حیدرآباد سے آئے ہوئے خاص مہمان علامہ مولانا محمد فاروق احمد سومرو نے کیا۔ آخر میں دوستوں کی جانب سے شربت کا انتظام کیا گیا پھر دعا ہوئی۔

رپورٹ: سجاد احمد طاہری۔ صدر۔ ر۔ ط۔ ج برانچ جامع جگسی مسجد ضلع بدین

 

محفل نعت ومنقبت

جماعت اصلاح المسلمین اور جمعیت علماء طاہریہ ضلع شکارپور کی جانب سے شکار پور شہر میں مؤرخہ 26 جون 2008ء کو بروز جمعرات بعد از نماز عشاء بیاد خلیفہ اول یار غار و مزار جانشین رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم ایک پروقار محفل نعت و منقبت کا انعقاد ہوا۔ اس محفل میں لوگوں کے ایک جم غفیر نے شرکت کی۔ پھر نعتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور بیچ میں محترم جناب علامہ مولانا دیدار حسین طاہری نے جماعت اصلاح المسلمین کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ آخر میں طفیل احمد ابڑو کی جانب سے لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: فقیر مقصود احمد طاہری۔ شکارپور سندھ

 

سلیکشن

مؤرخہ 26 جون بروز جمعرات 2008 کو جمعیت علماء طاہریہ ضلع شکارپور کی سلیکشن مولانا دیدار حسین طاہری صدر جمعیت علماء طاہریہ صوبہ سندھ کی نگرانی میں ہوئی ان کے ہمراہ صوبائی نائب صدر مولانا محمد عثمان جلبانی بھی تھے۔ اس سلیکشن میں صدر مولانا مفتی حضور احمد نقشبندی طاہری، نائب صدر مولانا حافظ غلام الرسول طاہری، جنرل سیکریٹری مولانا مقصود احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری مولانا عبدالرحمٰن پہنور طاہری، فنانس سیکریٹری حافظ علی حسن طاہری، پریس سیکریٹری مولانا دلدار احمد چانڈیو طاہری، آڈیٹر مولانا دلمراد غفاری طاہری کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر مقصود احمد طاہری۔۔ شکارپور

 

سلیکشن ضلع لسبیلہ بلوچستان

مؤرخہ 08-06-08 کو جمعیت علماء طاہریہ کی سلیکشن سال برائے 2008 اوتھل لسبیلہ میں زیر نگرانی صدر جمعیت علمائے طاہریہ صوبہ بلوچستان محترم جناب خلیفہ سائیں محمد رحیم اور جنرل سیکریٹری جمعیت علماء طاہریہ محترم جناب محمد ابراہیم لاسی طاہری صاحبان کے ہوئی۔ جس میں صدر علامہ مولانا خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری، نائب صدرمولانا نذیر احمد مگسی طاہری، جنرل سیکریٹری جناب مولانا مفتی غلام محمد قلندرانی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری مولانا غلام نبی خاصخیلی طاہری، فنانس سیکریٹری مولانا صدیق بروہی طاہری، پریس سیکریٹری مولانا شہاب الدین پیرزادہ طاہری، آڈیٹر مولانا عبدالمقصود رونجھا طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: فقیر شہاب الدین پیرزادہ طاہری۔ ج۔ ع۔ ط لسبیلہ بلوچستان

 

ماہوار پروگرام

مؤرخہ 29 جون 2008 ظہر تا عصر بمقام جامع مسجد نورانی گلشن امیر آباد ساکران روڈ حب جمعیت علماء طاہریہ ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس پروگرام میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا محمد ابراہیم طاہری نے کیا۔ اس پروگرام میں علماء کرام خلفاء عظام و فقراء نے شرکت کی۔ حلقہ مراقبہ و دعائے خیر پر یہ روح پرور پروگرام ختم ہوا۔

رپورٹ: فقیر شہاب الدین پیرزادہ طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ع۔ ط ضلع لسبیلہ

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 5 مئی بروز اتوار بعد از نماز مغرب مرکز روح الاسلام طاہریہ لاہور میں روحانی طلبہ جماعت، جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ماہانہ محفل ذکر ہوئی جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب حکیم حبیب طاہری صاحب نے فرمایا اور اس کے بعد حضور قبلہ عالم مدظلہ العالی کا ٹیلی فونک خطاب ہوا۔ مراقبہ و لنگر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

مؤرخہ 10 مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء سکالرز سکول سسٹم اینڈ گرلز کالج میں پروگرام ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد روحانی طلبہ جماعت کے صوبائی صدر جاوید طاہری صاحب نے روحانی طلبہ جماعت کا تعارف کروایا اور خلیفہ مولانا ریاست علی طاہری صاحب نے خطاب فرمایا۔ مراقبہ و لنگر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

مؤرخہ 18 مئی بعد از نماز عشاء محمد جاوید طاہری صاحب کے توسل سے نشاط کالونی لاہور میں پروگرام ہوا تلاوت، نعت و منقبت کے بعد اور آخر میں خلیفہ محمد شفیق صاحب خطاب ہوا۔ مراقبہ و لنگر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

مؤرخہ 11 مئی بروز اتوار بعد از نماز مغرب بنگلہ تاج کالونی شیخوپورہ جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ماہانہ محفل کا انتظام کیا گیا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد مقامی مسجد کے خطیب صاحب نے خطاب فرمایا دعائے خیر کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی بعد میں روحانی طلبہ جماعت کا تعارف طاہر الحسن غزالی صاحب نے کروایا اور حلقہ معاونت قائم کیا گیا ممبر شپ کے فارم فل کیے گئے۔

طاہر الحسن غزالی۔ پریس سیکریٹری ر۔ ط۔ ج صوبہ پنجاب

 

جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم برائے خواتین

مؤرخہ 15 مئی 2008 بروز جمعرات بعد نماز مغرب ج۔ ا۔ م ضلع خیرپور کے زیر اہتمام بودلہ حاجن شاہ محلہ رانی پور میں میاں منظور حسین صاحب کے مکاں میں ایک روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت و نعت کے بعد جناب محترم خلیفہ طاہری محمد مشتاق شر صاحب نے نورانی اور پرفیض خطاب فرمایا۔ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو کے ماہوار پروگرام کی دعوت دی گئی اور طریقہ عالیہ نقشبندیہ طاہریہ کا تعارف کروایا گیا اس محفل میں ساٹھ سے زائد مستورات نے شرکت کی دعائے خیر کے بعد خواتین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع خیرپورسندھ

 

مرکز طاہر آباد شریف میں سیدی و مرشدی کا قیام

مؤرخہ 24 مئی بروز ہفتہ بعد نماز فجر حضور قبلہ عالم سے فقراء حضرات نے تبلیغی احوال، مصافحہ، مراقبہ کی سعادت حاصل کی اور بعد نماز ظہر بھی کافی بڑی تعداد میں شہر ٹنڈوالہیار سے اور دیگر علاقوں سے لوگوں نے شرکت اور بعد نماز عصر شہر ٹنڈوالہیار سے ہندو برادری کے چیئرمین نے شرکت کی۔ حضور قبلہ عالم سے مصافحہ کیا۔ ہندو برادری کے تمام لوگوں نے حضور قبلہ عالم سے ذکر قلبی حاصل کیا۔

رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع ٹنڈوالہیار

 

ٹنڈوالہیار میں ولی کامل کی آمد

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے مؤرخہ 23 مئی کو عظیم الشان روحانی اجتماع بسلسلہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا۔ مدرسہ جامعہ انوار طاہریہ میں روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے تقریری مقابلہ ہوا۔ بعد نماز مغرب تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت پیش کیا گیا، اس کے بعد مرشد مربی کی شان میں خلیفہ محمد عارف طاہری صاحب نے منقبت پڑھی، آخر میں خصوصی خطاب سرپرست اعلیٰ جماعت اصلاح المسلمین حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے فرماکر مردہ قلوب کی آبیاری فرمائی۔ یہ پروگرام ٹنڈوالہیار شہر کا تاریخی پروگرام تھا جس میں بہت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع ٹنڈوالہیار

 

تنظیمی خبر

مؤرخہ 27 مئی کو روحانی طلبہ جماعت پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری کے توسط سے پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس ہاسٹل میں محفل ذکر ہوئی تلاوت طارق جاوید طاہری نے کی نعت کے بعد خلیفہ ڈاکٹر محمد شفیق صاحب نے خطاب فرمایا۔ بعد میں طلبہ سے ملاقات کی گئی اور انہیں ذکر فکر کے موضوع پر گائیڈ کیا گیا۔

رپورٹ: طاہر الحسن غزالی طاہری۔ پریس سیکریٹری ر۔ ط۔ ج صوبہ پنجاب

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 16-06-08 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ جامع مسجد نورانی ساکران روڈ حب چوکی کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام ہوا۔ پروگرام کا آغاز فقیر شہاب الدین پیرزادہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حمد و نعت کے بعد برانچ ہٰذا کے صدر علامہ مولانا مفتی غلام محمد طاہری قلندرانی نے ’’انبیاء کرام علیہم السلام کی دس سنتیں‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا بعد میں حلقہ ذکر ہوا۔ اس کے علاوہ برانچ ہٰذا زیر اہتمام روزانہ بعد نماز عشاء درس حدیث حلقہ مراقبہ پابندی سے ہوتا ہے اور روزانہ بعد نماز فجر بھی ذکر کا حلقہ ہوتا ہے۔

رپورٹ: شہاب الدین پیرزادہ طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ا۔م برانچ نورانی جامع مسجد حب چوکی بلوچستان

 

جلسہ بسلسلہ پیران پیر

سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ مؤرخہ 17 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء ایک خصوصی پروگرام پیران پیر کی نسبت سے روحانی طلبہ جماعت برانچ جامع جگسی مسجد کے صدر سجاد احمد طاہری کی صدارت میں جامع جگسی مسجد میں ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری دلجان علی عمرانی نے کیا۔ بعد میں نعت کے بعد پیر و مرشد کے پیارے خلیفہ سائیں نور احمد طاہری نے خطاب فرمایا اور سامعین کے دلوں کو مستفید کیا۔ خطاب کے بعد صلوٰۃ و سلام اور دعا کے ساتھ اس محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: سجاد احمد طاہری۔ صدر۔ ر۔ ط۔ ج برانچ جامع جگسی مسجد ضلع بدین

 

محفل غوثیہ

بروز جمعرات بعد نماز عشاء بزم غوثیہ کی جانب سے سالانہ محفل غوثیہ کا شاندار انتظام کیا گیا تھا۔ جس میں خاص شمولیت حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی تھی جلسہ گاہ کو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور حیدرآباد کے لوگ بہت ہی شوق اور محبت کے ساتھ اس محفل میں بہت بڑی تعداد میں شریک تھے۔ حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے شان غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ پر خاص خطاب فرمایا۔

رپورٹ: ادارہ

 

مجلس عاملہ

مؤرخہ 29-06-2008 بروز اتوار نماز مغرب تا رات 11:30 بجے جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پریس کلب حیدرآباد میں ’’ضلع مجلس عاملہ‘‘ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا خلیفہ رحمت اللہ قریشی صاحب نے فرمائی۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری شیر دین طاہری نے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ان کے بعد جناب مولانا دیدار حسین عباسی طاہری صاحب صوبائی نائب صدر نے تنظیمی لیکچر دیااور ان کے بعد حضرت علامہ مولانا رحمت اللہ قریشی صاحب نے اپنا بہترین لیکچر عنایت فرمایا۔ آخر میں ضلعی صدر مولانا محمد اسلم صاحب نے دعا فرمائی۔ نماز عشاء نمرہ مسجد صدر حیدرآباد میں ادا کی گئی اور لنگر بھی مسجد میں کرایا گیا۔ اجلاس میں برانچز کے 86 عہدیداران نے شرکت کی۔

رپورٹ: شیر دین طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع حیدرآباد

 

تبلیغی و تنظیمی احوال

مؤرخہ 12 مارچ جماعت اصلاح المسلمین بڈھ بیر برانچ (پشاور) کے صدر محمد اسلام کے اہتمام سے بعد ازنماز مغرب دوستوں کو سالانہ عرس مبارک 2007 حضرت سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗ کی وڈیو سی ڈی دکھانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ بمقام سید آباد شہید گڑھی۔ جس میں تنظیمی دوستوں کے علاوہ مدرسہ معراج القرآن رنگ روڈ پشاور کے منتظم جناب صاحبزادہ عبدالولی صاحب قادری (صدر انجمن اساتذہ پاکستان صوبہ سرحد) بھی تشریف فرما تھے۔ ان کے مدرسہ کے طلباء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی بے مثال تقریر کو بے حد سراہا گیا بعد میں لنگر بھی تقسم کیا گیا۔

محفل میلاد

جماعت اصلاح المسلمین بڈھ بیر برانچ RTJ بڈھ بیر برانچ اور انجمن اساتذہ تحصیل پشاور کے تعاون سے محفل میلاد بمقام جامع مسجد گڑھی شہید بڈھ بیر منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سرحد کے صوبائی کنوئینیر جناب سید علی شاہ کی طرف لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

سلیکشن ج۔ ع۔ ط۔ ضلع خضدار

مؤرخہ 8 جولائی 2008 کو جمعیت علماء طاہریہ کی میٹنگ مدرسہ باب الاسلام طاہریہ نزد زہری ہاؤس خضدار بلوچستان میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت علامہ مولانا محمد ابراہیم لاسی طاہری جنرل سیکریٹری ج۔ ع۔ ط۔ صوبہ بلوچستان نے فرمائی۔ آپ نے ضلعی سلیکشن کے علاوہ ضلعی عہدیداران کو تنظیمی ہدایات دیں۔ اس سلیکشن میں صدر مفتی حاجی محمد کریم طاہری، نائب صدر مولانا نور احمد طاہری، جنرل سیکریٹری مولانا محمد رمضان طاہری، جوائنٹ سیکریٹری مولانا محمد دین طاہری، پریس سیکریٹری محمد ابراہیم بروہی طاہری، خزانچی حافظ محمد جان طاہری، آڈیٹر شاہ محمد طاہری کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: محمد رمضان بروہی طاہری۔ خضدار بلوچستان

 

گیارھویں شریف کی محفل

جناب پیر عبدالرحمان صاحب کی دعوت پر انجمن اساتذہ پاکستان صوبہ سرحد اور جماعت اصلاح المسلمین بڈھ بیر برانچ کے دوستوں کی شرکت سے بمقام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور شہر گیارھویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت کے خدمات جناب پیر عبدالرحمان صاحب قادری (پرنسپل سیکنڈ شفٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبرِ 1 پشاور شہر) نے انجام دیے، جبکہ اناؤنسمنٹ و خصوصی خطاب صاحبزادہ عبدالولی صاحب (صدر انجمن اساتذہ صوبہ سرحد) نے کی۔

سید علی شاہ۔ پشاور