فہرست الطاہر
شمارہ 53، ذوالقعدہ 1429ھ بمطابق نومبر 2008ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری

سلیکشن

مؤرخہ یکم اپریل بروز منگل بعد نماز عشاء الطاہر لائبریری میرواہ ناکہ پر روحانی طلبہ جماعت برانچ میرواہ ناکہ کی سال 2008 کے لیے سلیکشن کی گئی۔ جس میں ضلعی صدر حافظ محمد رضوان طاہری اور ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ اشرف طاہری اور ضلعی مجلس مشاورت گل خان طاہری تشریف لائے سلیکشن میں صدر محمد صفدر طاہری، نائب صدر عدیل طاہری، جنرل سیکریٹری عمران گلزار طاہری، جوائنٹ سیکریٹری عرفان طاہری، خزانچی عبدالسمیع طاہری، پریس سیکریٹری ذوالفقار طاہری، نائب پریس سیکریٹری اشفاق طاہری، اطلاع سیکریٹری غلام نبی طاہری، آفس سیکریٹری نوید طاہری، معاون اظہر طاہری کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: محمد اکرام گلزار طاہری۔ میرواہ ناکہ ٹنڈوالہیار

 

سلیکشن برائے 2008

مؤرخہ 27 اپریل 2008 بروز اتوار بعد نماز ظہر روحانی طلبہ جماعت ضلع جنوبی کی سلیکشن خلیفہ سائیں رحمت اللہ قریشی طاہری صاحب کی زیرصدارت ربانی مسجد میراں ناکہ میں ہوئی۔ اس موقع پر ر۔ط۔ج کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس سلیکشن میں صدر عبدالوہاب طاہری، جنرل سیکریٹری شکیل احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد شکیل قریشی طاہری، پریس سیکریٹری محمد شریف طاہری، فنانس سیکریٹری نواز علی طاہری، آڈیٹر محمد بلال طاہری کو منتخب کیا گیا۔ رپورٹ:شکیل احمد طاہری

ماہوار پروگرام

جماعت اصلاح المسلمین و رحانی طلبہ جماعت کی تحصیل بیلہ میں قائم شدہ برانچز کا مشترکہ ماہوار پروگرام مؤرخہ 28 اپریل 2008 بروز پیر بعد از نماز عشاء جامعہ مسجد نورانی گدور میں منعقد ہوا۔ جس میں غلام مصطفی رونجہ طاہری، طالب العلم محمد سلیم خاصخیلی طاہری، حافظ محمد انور قمبرانی طاہری اور مولوی محمد صدیق طاہری نے ثناء خوانی مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم کی جبکہ منقبت شریف کا نذرانہ فقیر محمد عمر رونجہ طاہری نے پیش کیا۔ خصوصی خطاب دلنواز حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں غلام نبی طاہری نقشبندی نے کیا دوران خطاب پوری محفل پر جذب کی کیفیت چھائی رہی۔

رپورٹ: عبدالرشید گدور طاہری۔ بیلہ بلوچستان

 

تنظیمی دورہ

روحانی طلبہ جماعت صوبہ بلوچستان کے صدر عبدالرشید گدور طاہری نے مؤرخہ 12 تا 13 اپریل 2008 بروز ہفتہ اتوار کو خضدار کا دورہ کیا۔ 13 اپریل 2008 بروز اتوار کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماسٹر نور محمد طاہری ماسٹر محمد امین طاہری، ماسٹر عبدالقادر طاہری، حضرت علامہ مولانا محمد دین طاہری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی کام کو فعال بنانے کے لیے غور کیا گیا۔

رپورٹ: نمائندہ الطاہر۔ لسبیلہ

 

جلسہ

مؤرخہ 20 اپریل بروز اتوار کی شام درگاہ حضرت میاں جان محمد گاؤں وہرو شریف عمر کوٹ میں مختصر پروگرام ہوا۔ جس میں نعت حاکم علی طاہری اور امجد عالم طاہری نے پیش کی۔ اس کے بعد جناب سکیلدھو طاہری کا خطاب ہوا۔

رپورٹ:غلام مرتضیٰ کنبھر طاہری۔ پ۔ س۔ ج۔ ا۔ م برانچ عمرکوٹ

 

مؤرخہ 26 اپریل 2008 بروز ہفتہ گاؤں تیراں خاصخیلی جمڑاؤ کوٹ غلام محمد (جیمس آباد) کی مسجد میں مختصر پروگرام ہوا۔ جسمیں نعت فقیر محمد اقبال نے پڑھی تقریر محمد اقبال طاہری نے کی۔ اور آخر میں طریقہ ذکر اور حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں اور جماعت کے حوالے سے تعارف کرایا گیا۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ کنبھر طاہری۔ پ۔ س۔ ج۔ ا۔ م برانچ عمرکوٹ

 

جلسہ

مؤرخہ یکم مئی 2008 بروز جمعرات بعد نماز عصر مدرسہ طاہریہ نقشبندیہ وہروشریف عمر کوٹ میں روحانی طلبہ جماعت کا مختصر پروگرام ہوا جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد نصیحت جناب سکیلدھو طاہری صاحب نے کی۔ روحانی طلبہ جماعت کا یہ پروگرام ہر جمعرات کو بعد نماز عصر سے مغرب تک ہوتا ہے۔

رپورٹ: مقبول احمد طاہری۔ عمر کوٹ

 

ماہوار پروگرام

مؤرخہ 9 مئی 2008 بروز جمعہ بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت برانچ مولامدد کا مشترکہ پروگرام ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت مفتی محمد کامل صاحب اور سرپرستی خلیفہ عبدالرحیم صاحب نے کی۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا جناب محمد حسین بلوچ صاحب نے کیا۔ صلوٰۃ و سلام کے بعد خصوصی دعا خلیفہ عبدالرحیم صاحب نے کروائی بعد میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: فقیر شکیل احمد طاہری

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 9 مئی 2008 بروز جمعہ کو جناب جاوید بشیر صاحب کی رہائش گاہ پر ماہانہ پروگرام ہوا۔ تلاوت جناب جاوید بشیر، نعت مجاہد جاوید اور منقبت یونس طاہری صاحب نے پڑھی۔ اسکے بعد جناب خلیفہ جمیل اصغر صاحب نے اصلاح اور ذکر کے موضوع پر بیان فرمایا اور پھر نئے آنے والے دوستوں کو ذکر دیا گیا اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: غلام مصطفی۔ ج۔ س۔ ج۔ ا۔ م جڑانوالہ

 

تربیتی ورکشاپ

مؤرخہ 30 مئی 2008 بروز جمعہ ر۔ط۔ج برانچ سعید خان پنہور میں عظیم الشان تربیتی ورکشاپ ہوا۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ نشست اول میں تمام برانچز کے طلبہ درمیان تعارف ہوا اور برانچز کا رکارڈ چیک کیا گیا۔ نشست دوئم میں بعد نماز مغرب اس نشست میں برانچز کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا بعد ازاں لنگر ہوا۔ نشست سوئم بعد نماز عشاء نعت و منقبت کے بعد خصوصی لیکچر محترم محمد بخش جونیجو (سابق صدر مرکزی صدر، ر۔ط۔ج پاکستان) کا ہوا۔ آخر میں تقریری مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن غلام قادر طاہری (قمبر) دوسری پوزیشن شعبان علی شیخ (قمبر) تیسری پوزیشن تنویر احمد (برانچ فیض محمد کھوسو ڈھر) بیسٹ ریکارڈ ایوارڈ قمبر برانچ۔ اٹینڈنس ایوارڈ نصیر آباد برانچ کو دیا گیا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام سے اس محفل کا اختتام کیا گیا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری ر۔ط۔ج قمبر شہداد کوٹ

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 21 اگست بروز جمعرات بعد نماز عشاء نورانی مسجد بندیچہ اسٹاپ گڈاپ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچہ اسٹاپ کی جانب سے حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی کی صدارت میں ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات کو بھی ہفتہ وار پروگرام ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی درس حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں امام علی طاہری کا ہوا آخر میں مراقبہ ہوا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ پ۔س۔ ج۔ا۔م برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ

 

ماہانہ جمعۃ المبارک

مرکز روح الاسلام وہاڑی میں مؤرخہ 29-8-08 کو ماہانہ جمعۃ المبارک کا پروگرام ہوا۔ جس میں تلاوت قرآن مجید محمد عارف شکیل طاہری نے کی اور نعت شریف محمد شبیر خان نے پیش کی اور خصوصی خطاب ماسٹر محمد عاشق طاہری کا ہوا۔ آپ نے روحانی بیان فرمایا بعد از جمعہ مراقبہ ہوا۔ آخرمیں لنگر کھلایا گیا۔

مرکز روح الاسلام وہاڑی میں مؤرخہ 3-10-08 کو ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا۔ جس میں تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب جناب اللہ وسایا طاہری کا ہوا آپ نے روحانی بیان فرمایا بعد از جمعہ مراقبہ ہوا۔ سالانہ عرس مبارک کے بارے میں مشاورت ہوئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ بہت زیادہ تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی اور مؤرخہ 8-10-08 کو لاہور پروگرام کے لیے وہاڑی سے 14 افراد نے شرکت کی۔ حضور قبلہ عالم سے ملاقات ہوئی اور شام کو واپسی ہوئی۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری

 

عید ملن پارٹی

جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ مسجد ماتلی کی جانب سے مؤرخہ 7-10-08 کو عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس شورہ کے اراکین، جماعت اصلاح المسلمین، روحانی طلبہ جماعت اور ر۔ط۔ج کے ضلعی عہدیداران کے علاوہ نئے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں سالانہ عرس مبارک کے بارے میں میٹنگ بھی ہوئی۔

رپورٹ: کاشف احمد راجپوت طاہری۔ ج۔س، ج۔ا۔م برانچ نورمسجد

 

گیارہویں شریف

مؤرخہ 10-10-08 کو جامع مسجد المدینہ میں ماہانہ گیارہویں شریف کا جلسہ ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد مخصراً لیکچر خلیفہ سائیں جان محمد طاہری نے دیا اور خصوصی خطاب علامہ مولانا خلیفہ سائیں رحمت اللہ قریشی طاہری نے گیارہویں شریف کے موضوع پر کیا۔ آخر میں حب چوکی کے خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی نے مراقبہ اور دعا کی اور لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: محمد حنیف طاہری۔ پ۔س ج۔ا۔م برانچ غوثیہ طاہریہ رحمانیہ حب

 

افتتاحی تقریب

مؤرخہ 11 جولائی 2008 بروز جمۃ المبارک کو جامعہ مسجد اسماعیل محلہ شیرازی پارک اسلا پورہ جڑانوالہ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ جڑانوالہ کے زیر اہتمام افتتاحی پروگرام ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد میں نعت و منقبت کے بعد جناب امجد طاہری صاحب نے مسجد کی فضیلت اور اولیاء اللہ کی شان بیان کی۔ بعد میں لنگر تقسیم ہوا۔ اسی مسجد میں مؤرخہ 22 اگست کو ماہانہ پروگرام ہوا۔

رپورٹ: غلام مصطفی طاہری۔ ج۔ س ج۔ ا۔ م جڑانوالہ

 

شب برأت

مؤرخہ 17 اگست 2008 بمطابق 15 شبان المعظم بروز اتوار بعد نماز عشاء نورانی مسجد میں جماعت اصلاح المسلمین بندیچہ اسٹاپ گڈاپ ملیر کی جانب سے ایک عظیم الشان محفل شب برأت حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی طاہری نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی درس شان شب برأت پر حضرت علامہ مولانا فضل الرحمٰن طاہری کا ہوا۔ اس کے بعد خطاب حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں امام علی طاہری نقشبندی کا ہوا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ پ۔ س ج۔ا۔م برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ کراچی

 

سلیکشن

مؤرخہ 20 اگست 2008 کو کوئٹہ شہر میں وحدت کالونی بروری روڈ مکان نمبرH-53 میں ضلع کابینہ کے لیے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت خلیفہ حافظ خاوند بخش طاہری کے ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت و منقبت کے بعد خطاب خاص خلیفہ خاوند بخش نے کیا۔ بعد میں اتفاق رائے سے ضلعہ کوئٹہ کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر فقیر محمد اسلم طاہری، نائب صدر فقیر محمد اسلم بروہی، جنرل سیکریٹری فقیر محمد ندیم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری فقیر محمد عمیر، پریس سیکریٹری فقیر محمد فرخ، فنانس سیکریٹری فقیر محمد زبیر، آڈیٹر فقیر محمد عماد، آفس سیکریٹری محمد علی کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: خاوند بخش طاہری

 

رمضان میں پروگرام

نوابشاہ میں جماعت اصلاح المسلمین کے کنونشن کے موقعہ پر حضور سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے فرمان کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ نور مسجد ماتلی کی جانب سے رمضان المبارک میں تبلیغی پروگرام کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ ماتلی شہر کے مختلف گاؤں اور مسجدوں میں پروگرام ہوئے اورنور مسجد برانچ کے دوستوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مرسلہ: کاشف احمد راجپوت طاہری۔ ج۔ س ج۔ ا۔ م برانچ نور مسجد ماتلی

 

ماہانہ پروگرام

مورخہ 5 ستمبر بمطابق 4 رمضان المبارک بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عصر جامع مسجد دربار والی جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام برانچ 208 ر۔ب فیصل آباد میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن پاک نعت شریف اور منقبت شریف کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم جناب منظور حسین طاہری صاحب نے رمضان المبارک کے بارے میں کیا۔ بعد میں حاضرین محفل کو افطاری کرائی گئی اور بعد از نماز مغرب لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:ت اج دین طاہری۔ 208 فیصل آباد

 

آمد رمضان المبارک

آمد رمضان کے سلسلے مؤرخہ 29 اگست بروز جمعۃ المبارک کوایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا مسعود احمد لاکھو طاہری نے کیا۔ دوسرا پروگرام مؤرخہ 15 ستمبر مسجد نمرہ میں افطار پارٹی کے طورپر ہوا جس میں خطاب علامہ مولانا غلام یاسین شاہ نے کیا۔ تیسرا پروگرام 22 ستمبر 12 رمضان المبارک کو بعد نماز عصر تا مغرب مسجد عمرالاسلام گاڑی کھاتہ حیدرآباد میں یوم شہادت علی رضی اللہ عنہ کے طور پر منعقد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب علامہ مولانا محمد طاہر الطاہری نقشبندی نے کیا۔ ان تمام پروگراموں کی صدارت خلیفہ مولانا الحاج خیر محمد عباسی صاحب نے کی۔

رپورٹ: فقیر خالد قریشی طاہری۔ حیدرآباد

 

سالانہ کنونشن ر۔ط۔ج ضلع نوشہروفیروز

مؤرخہ 19 اکتوبر 2008 بروز اتوار کو روحانی طلبہ جماعت ضلع نوشہرو فیروز میں ضلعی کنونشن کا پروگرام ضلعی صدر کی صدارت میں مسجد انوار مصطفی کنڈیارو میں ہوا۔ جس میں برانچز کے عہدیداروں اور اراکین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ خطاب علامہ مولانا غلام قادر طاہری صاحب نے کیا۔ اور ضلعی صدر محمد اعظم طاہری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں خلیفہ سائیں محمد حنیف سولنگی صاحب نے نصیحت فرمائی اور محترم جناب خلیفہ سائیں میہرالدین منگریو نے دعا کی۔

رپورٹ: نعیم علی قائم خانی۔ ج۔س ر۔ط۔ج ضلع نوشہروفیروز

 

محفل ذکر

مؤرخہ 21 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر روحانی طلبہ جماعت برانچ عنایت کالونی لاہور کے زیر اہتمام محفل ذکر کا انعقاد ہوا۔ تلاوت، نعت اور منقبت کے بعد خلیفہ ڈاکٹر محمد شفیق طاہری صاحب نے خطاب فرمایا اور خلیفہ ڈاکٹر محمد شفیق صاحب کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم پڑھا گیا۔ اور افطاری ہوئی۔ نماز مغرب کے بعد روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے سابق مرکزی صدر امین طاہری صاحب نے روحانی طلبہ جماعت کے اغراض و مقاصد پر لیکچر دیا اور برانچ کی سلیکشن کی گئی جس کے مطابق صدر محمد وحید شہزاد، نائب صدر حافظ محمد ارسلان، جنرل سیکریٹری حافظ محمد اشفاق، جوائنٹ سیکریٹری حافظ نعیم، پریس سیکریٹری حافظ محمد کاشف، فنانس سیکریٹری محمد شاہد، سیکریٹری اطلاعات اللہ دتہ سلیکٹ ہوئے۔

مؤرخہ 13 اکتوبر بعد از نماز مغرب روحانی طلبہ جماعت برانچ کالونی لاہور کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انتظام کیا گیا۔ جس میں ممبر شپ فارم فل کیے گئے اور ممبر شپ جاری کرنے کا طریقہ کار سمجھا گیا آخر میں پارٹی ہوئی اور دعائے خیر خلیفہ ڈاکٹر محمد شفیق صاحب نے کروائی۔

مؤرخہ 16 اکتوبر حضور قبلہ عالم کی لاہور آمد ہوئی آپ نے نماز ظہر مرکز روح الاسلام طاہریہ بلال ٹاؤن بیدیاں روڈ لاہور میں ادا فرمائی۔ اس موقعہ پر حضور قبلہ عالم کو روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے یوم تاسیس کا کارڈ پیش کیا گیا۔ حضورقبلہ عالم پسرور کے لیے روانہ ہوئے بعد از نماز عشاء مرکز چمنستان طاہریہ پسرور میں حضور قبلہ عالم نے فقراء کی کثیر تعداد سے خطاب مبارک فرمایا۔ 7 اکتوبر بعد از نماز مغرب جناح ہال گوجرانوالہ میں حضور قبلہ عالم نے خطاب فرمایا اور 18 اکتوبر نماز فجر مرکز روح الاسلام میں ادا کی۔ نماز فجر کے بعد حلقۂ مراقبہ و تلقین ذکر ہوئی اور ذکر قلبی کی اجازت دی گئی۔ 10 بجے روحانی طلبہ جماعت و جماعت اصلاح المسلمین کی ضلعی باڈیز سے مرکزی باڈی نے میٹنگ کی نماز مغرب کے بعد حضور قبلہ عالم نے مختصر خطاب فرمایا بعد از نماز عشاء غوثیہ کالونی کماناں میں حضور قبلہ عالم کا استقبال شاندار طریقہ سے کیا گیا۔ تلاوت غلام غوث طاہری صاحب، نعت و منقبت خلیفہ عارف صاحب اور مفتی عبدالرحیم صاحب نے مختصر لیکچر دیا اور حضور قبلہ عالم نے سامعین سے خطاب فرمایا اور سالانہ عرس کی دعوت دی گئی۔ 9 اکتوبر حضور قبلہ عالم نے نماز فجر کے بعد تلقین ذکر فرمائی اور مراقبہ ہوا۔ 11 بجے خلفاء کی مرکزی باڈی اور حضور قبلہ عالم سے میٹنگ ہوئی نماز ظہر کے بعد حضور قبلہ عالم واپس کراچی کے لیے روانہ ہوئے۔

رپورٹ: طاہر الحسن غزالی۔ پ۔ س ر۔ط۔ج صوبہ پنجاب

 

شب قدر

مؤرخہ 27 ستمبر 26 رمضان المبارک بروز اتوار بعد از نماز عشاء جامع مسجد فاطمۃ الزہرا میں شب قدر کے بارے میں جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد میں محفل پاک منعقد ہوئی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم جناب منظور حسین طاہری نے کیا۔ آپ نے شب قدر کے بارے میں خصوصی روشنی ڈالی اور پھر صلوٰۃ التسبیح نماز پڑھی گئی صبح حاضرین محفل کو سحری کرائی گئی۔

عید ملن پارٹی

مؤرخہ 3 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر مرکز نور الاسلام طاہریہ برانچ 208 ر۔ب فیصل آباد جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ماہانہ پروگرام بطور عید ملن پارٹی منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم جناب منظور حسین صاحب نے کیا بعد میں لنگر تقسیم ہوا۔

رپورٹ: تاج دین طاہری۔ برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 13 اکتوبر 2008 جمعۃ المبارک کو مرکز روح الاسلام میں پروگرام ہوا۔ جمعہ نماز کے بعد مراقبہ سے پہلے عارف شکیل طاہری نے سالانہ عرس حضرت سوہنا سائیں کے بارے میں آگاہ کیا بعد میں مراقبہ ہوا اور پھر لنگر عام ہوا۔ اس پروگرام میں لنگر کے بعد روحانی طلبہ جماعت ضلعی عہدیدار اور برانچز کی آپس میں میٹنگ ہوئی جس میں ضلع وہاڑی کی چاروں برانچز شامل تھیں۔ اس میٹنگ میں ضلعی جنرل سیکریٹری طارق مقصود طاہری نے تمام برانچز سے رپورٹ وصول کی اور ان کو بہتر کام کرنے کی ترغیب دی۔ میٹنگ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: ایم عمران طاہری۔ وہاڑی

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 14 اکتوبر بروز منگل بعد نماز مغرب جامع مسجد گلزار مدینہ میں خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی زیر صدارت برانچ حب سٹی کا ہفتہ وار حلقۂ ذکر و نعت منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ صاحب نے اطاعت رسول اور حب الٰہی کے موضوع پر سامعین کو درس دیا پھر مراقبہ کیا گیا اور آخر میں بارگاہ الٰہی میں دعا مانگی گئی اور آئے ہوئے دوستوں میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: بلال احمد طاہری۔ ج۔ س۔ ج۔ ا۔ م برانچ حب سٹی

 

تعزیتی جلسہ

مؤرخہ یکم رمضان المبارک بروز منگل بعد نماز عشاء جامع جگسی مسجد میں ایک تعزیتی جلسہ خلیفہ محترم عبدالستار جت کی صدار ت میں ہوا۔ حمد و نعت کے بعد خصوصی خطاب سائیں محمد ہاشم علی طاہری نے کیا۔ دوستوں اور فقیروں کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ آخر میں دعا اور لنگر عام ہوا۔

سہ ماہی کنونشن

مؤرخہ 30 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دوسرا سہ ماہی کنونشن روحانی طلبہ جماعت ضلع بدین کے زیر اہتمام ہوا۔ جس میں برانچ کی تین ماہ کی رپورٹ پیش ہوئی۔ جس میں خصوصی ٹیلیفونک خطاب سائیں ثناء اللہ طاہری نے فرمایا۔ اس میں خصوصی شرکت سائیں خلیفہ محترم اسمٰعیل طاہری (سدا بہار) اور سائیں مولانا جمیل حسین طاہری نے کی۔ خطاب سائیں مولانا جمیل حسین نے آمد رمضان کے موضوع پر کیا۔ دوستوں کی جانب سے ریفریشمنٹ کا بندوبست تھا۔

رپورٹ: حافظ سجاد احمد طاہری۔ صدر ر۔ ط۔ ج برانچ جگسی مسجد ماتلی

 

صوبائی کنونشن

مؤرخہ 11 اور 12 اکتوبر کو مرکز روحانی کراچی میں صوبائی کنونشن ہوا۔ روحانی طلبہ جماعت کے پورے سندھ سے تعلق رکھنے والے طالب علم وہاں پر جمع ہوئے۔ ہر نشست میں علماء کرام کے خصوصی لیکچر ہوئے۔ دوسری نشست میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا سائیں محمد رمضان نقشبندی طاہری نے فرمایا۔ خصوصی نشست 12 اکتوبر کو 11 بجے شروع ہوئی۔ مرکزی صدر سائیں ثناء اللہ طاہری نے اپنا خصوصی لیکچر دیا اور روحانی طلبہ جماعت کے دوستوں کو حضور کا پیغام پہنچایا۔

آخر میں حضور قبلہ عالم سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں کا ٹیلیفونک خطاب ہوا۔ پورے صوبائی کنونشن میں ہر طرف فیض کی بہار تھی۔ نوجوان طلبہ نے باہمی محبت و اخوت کا بہترین نمونہ پیش کیا۔

رپورٹ: وقاص احمد طاہری۔ جگسی مسجد ماتلی

 

شب قدر

جماعت اصلاح المسلمین برانچ جامع مسجد نورانی ساکران روڈ حب چوکی کے زیر اہتمام 27-09-08 کو جامع مسجد نورانی میں پروگرام بسلسلہ شب قدر منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا مفتی غلام محمد قلندرانی طاہری صاحب نے کیا۔ فقیر شہاب الدین پیرزادہ طاہری نے صلوٰۃ تسبیح باجماعت پڑھائی اور اس کے بعد ذکر مراقبہ کروایا اور ذکر کا طریقہ بھی لوگوں کو سمجھایا۔ دربار اللہ آباد شریف کا تعارف کروایا۔ اس پروگرام میں 200 کے قریب لوگوں نے شرکت کی اور پروگرام سحری کے وقت اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: فقیر شہاب الدین پیرزادہ طاہری۔ ج۔ ا۔ م برانچ جامع مسجد نورانی

 

عظیم الشان جلسہ

مؤرخہ 5 اکتوبر کو بورے والا میں عظیم الشان جلسہ ہوا جس کی صدارت نورالحسن طاہری نے کی اور مہمان خصوصی سائیں عبدالرزاق طاہری لاہور والے تھے۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ سائیں عبدالرزاق نے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹ: راشد محمود طاہری۔ لاہور

 

ایک ماہ درس قرآن و حلقہ مراقبہ

جمعیت علماء طاہریہ ضلع لسبیلہ کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں ایک ماہ کا درس قرآن کا پروگرام جامع مسجد نورانی ساکران روڈ حب چوکی میں منعقد ہوا۔ درس قرآن کے فرائض علامہ مولانا مفتی غلام محمد قلندرانی طاہری نے بہت ہی پابندی اور ذمہ داری کے ساتھ نبھائے دیا۔

رپورٹ: فقیر شہاب الدین پیرزادہ طاہری۔ پ۔ س جمعیت علماء طاہریہ ضلع لسبیلہ بلوچستان

 

جلسہ شب معراج

27 رجب کی رات نورانی مسجد بندیچہ اسٹاپ گڈاپ میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچہ اسٹاپ گڈاپ ملیر کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ معرا ج مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم علامہ مولانا سائیں امام علی چانڈیو نقشبندی کی صدارت میں ہوا اور خصوصی خطاب بھی سائیں نے کیا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ برانچ بندیچہ اسٹاپ گڈاپ ملیر

 

تبلیغی خبریں

مؤرخہ 15 شعبان المعظم کو جامع مسجد فردوس ربانی دارالعلوم نقشبندیہ طاہریہ دودا گوٹھ میں عظیم الشان جلسہ بسلسلہ شب برأت منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد حضرت علامہ مولانا نواز علی نقشبندی طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔ صلوٰۃ تسبیح نماز ادا کی گئی بعد میں سحری کا انتظام کیا گیا۔

27 رمضان المبارک کو عظیم الشان جلسہ بسلسلہ شب قدر بعد نماز عشاء منعقد ہوا۔ جس میں علامہ مولانا شہاب الدین پیرزادہ طاہری اور علامہ مولانا نواز علی نقشبندی طاہری نے خطاب کیے۔ صلوٰۃ التسبیح نماز ہوئی۔ سحری کا اہتمام ہوا نماز فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور دعاء خیر ہوئی۔

رپورٹ: شوکت علی دودا طاہری۔

 

ماہوار جلسہ

مؤرخہ 16 اکتوبر بروز جمعرات بعد از نماز مغرب مسجد انوار المصطفیٰ میں خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی زیر صدارت ج۔ا۔م برانچ جام کالونی کا ماہوار جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں برانچ پتھر کالونی، برانچ غوثیہ اور برانچ حب سٹی کے عہدیداران و اراکین کے علاوہ قرب و جوار سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ صاحب نے شان صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے موضوع پر تقریر فرمائی۔ پھر اجتماعی مراقبہ ہوا اور آخر میں دعا کے بعد لنگر شریف تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر غلام مصطفی طاہری۔ ج۔ س۔ ج۔ ا۔ م جام کالونی حب ضلع لسبیلہ

 

افطار پارٹی

روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی کی جانب سے 21-09-08 کو المرکز روحانی بلدیہ ٹاؤن کراچی میں افطار پارٹی رکھی گئی۔ عصر تا مغرب پروگرام ہوا۔ جس میں محترم سلطان خان نیازی صاحب نے روحانی طلبہ جماعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ آخر میں خلیفہ حاجی محمد حنیف صاحب کی دعا سے اس محفل کا اختتام ہوا۔

روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی جانب سے 14-08-08 کو المرکز روحانی بلدیہ ٹاؤن میں طالب علموں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔ اس میں پہلی پوزیشن سید عبدالحمید طاہری، دوسری پوزیشن خیر دین طاہری، تیسری پوزیشن محمد حماد طاہری، چوتھی پوزیشن نعمان طاہری نے حاصل کی۔ اس پروگرام میں ر۔ط۔ج کے مرکزی عہدیداروں اور صوبائی عہدیداروں نے خاص طور پر شرکت کی۔

رپورٹ: ذوالفقار طاہری۔ پ۔ س ضلع غربی کراچی۔

 

جلسہ بسلسلہ آمد رمضان

مؤرخہ 29 شعبان المعظم کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے آمد رمضان کے سلسلے میں ایک پروگرام غوثیہ مسجد کنڈیارو میں خلیفہ میہرالدین کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ علامہ مولانا اسرار احمد طاہری صاحب نے کیا۔

افطار پارٹی

جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو و جمعیت علماء طاہریہ کنڈیارو کی جانب سے حضور قبلہ عالم سیدی و مرشدی محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی افطار پارٹی مسجد انوار طاہریہ کنڈیارو میں کی گئی۔ بعد از نماز عصر پروگرام شروع ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں حضور قبلہ عالم کے اعزاز میں افطار پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا۔

جلسہ بسلسلہ ختم القرآن

مؤرخہ 29 رمضان المبارک کو غوثیہ مسجد میں ایک پروگرام بسلسلہ ختم القرآن منعقد کیا گیا جس کی صدارت خلیفہ فقیر میہرالدین منگریو صاحب نے کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا محمد اسحاق شر صاحب نے کیا۔ آخر میں دعائے خیر کے بعد شرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: مظفر علی قائم خانی۔ پ۔ س ج ا م کنڈیارو

 

انتقال پرملال

روحانی طلبہ جماعت فیصل آباد ڈویژن کے سابقہ نائب صدر محمد محسن طاہری کے والد محترم جناب محمد صفدر 8 اکتوبر بروز جمعرات کو قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ ادارہ محمد محسن صاحب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔