فہرست الطاہر
شمارہ 54، ربیع الاول 1430ھ بمطابق مارچ 2009ع

گلہائے رنگ رنگ

 

معجزہ قرآن

  • قرآن میں زندگی کا لفظ 145 مرتبہ اور موت کا لفظ بھی 145 مرتبہ ہے۔
  • قرآن میں دنیا کا لفظ 115 مرتبہ اور آخرت کا لفظ بھی 115 مرتبہ آیا ہے۔
  • قرآن میں آزمائش کا لفظ 114 مرتبہ اور صبر کا لفظ بھی 114 مرتبہ آیا ہے۔
  • قرآن میں ملائکہ کا لفظ 88 مرتبہ اور شیاطین کا لفظ بھی 88 مرتبہ آیا ہے۔
  • قرآن میں مصیبت کا لفظ 75 مرتبہ اور شکریہ کا لفظ بھی 75 مرتبہ ہے۔

مرسلہ : فریدہ طاہری۔ دنبہ ولیج ملیر کراچی

 

حدیث

حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا جس نے تین چیز کو جمع کرلیا اس نے ایمان کی (علامتوں) کو جمع کرلیا۔

  1. اپنے نفس سے انصاف کرنا۔
  2. اور سب کو سلام کرنا۔
  3. اور تنگ دستی میں خرچ کرنا۔

فرمان رسول صلّی اللہ علیہ وسلم

  • رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری غذا میں روٹی اور پھلوں میں بہترین پھل انگور ہے۔
  • رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روٹی کو چھری سے مت کاٹو جس طرح اللہ نے اسے محترم قرار دیا ہے تم بھی اسی طرح اس کا احترام کرو۔
  • رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پیاس کی حالت میں پانی کو گھونٹ گھونٹ کرکے پیو ایک دم سے ہرگز نہ پیو۔
  • رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص صرف پھل کھائے تو وہ نقصان نہیں اٹھائے گا۔
  • رسول صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھجور کو ناشتے میں کھاؤ تاکہ تمہارے اندرونی جراثیم کا خاتمہ ہوجائے۔

مرسلہ:برکت علی طاہری۔ محلہ حاجی سومارحب

 

اقوال حضرت ابراہیم بن ادھم

  • تم نے خود کو پہچانا مگر اس کی معرفت کا حق ادا نہ کیا۔
  • تم نے قرآن مجید پڑھا مگر اس پر عمل نہ کیا۔
  • تم نے محبت رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ کیا مگر ان کی سنت پر عمل نہ کیا۔
  • تم نے بھائیوں کی عیب جوئی کی مگر اپنے عیب نہ دیکھے۔

مرسلہ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ ٹنڈوغلام علی

 

لطیفہ

 ”بھئی وہ اپنے مرزا صاحب نہیں تھے، دبلے پتلے، ان کا انتقال ہوگیا ہے۔“

”وہ کیسے؟“

”ڈوب کر مرگئے۔“

”کیا تیراکی فرمارہے تھے؟“

”نہیں بھئی وہ گھر کی ٹینکی میں پانی دیکھ رہے تھے کہ کسی نے پنکھے کا رخ ان کی طرف کردیا۔“

مرسلہ: امان اللہ طاہری۔ حب چوکی

 

معلومات

  • ابلیس عبرانی زبان کا لفظ ہے۔
  • برطانیہ میں سالانہ ڈھائی کروڑ پونڈ کھلونوں پر خرچ کیے جاتے ہیں۔
  • نامور حکمران ہٹلر ایک آرٹسٹ تھا۔
  • کرکٹ کا کھیل اہل مصر نے ایجاد کیا۔

مرسلہ: یاسر علی طاہری۔ حب چوکی

 

کیا آپ جانتے ہیں

  • دنیا بھر میں صرف درجن بھر کے قریب افراد کا بلڈ CA-h جو نایاب ہے۔
  • اگر انڈے کو 24 گھنٹے سرکے میں رکھا جائے تو اگر آپ اسے فرش پر گرائیں گے تو یہ ٹوٹے گا نہیں۔
  • انسان کے چھینک کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
  • انسانی گردے میں 10 لاکھ باریک نالیا ں ہوتی ہیں۔

مرسلہ: رضوان علی طاہری۔ مرکزٹول پلازہ کراچی

 

چار باتیں گناہ سے بھی بری

گناہ تو ہے ہی برا لیکن چار باتیں گناہ سے بھی زیادہ بری ہیں:

  1. گناہ کو ہلکا سمجھنا۔
  2. گناہ کرکے خوش ہوجانا۔
  3. گناہ پر اصرار کرنا۔
  4. گناہ پر فخر کرنا۔

مرسلہ: محمد وسیم طاہری۔ بلدیہ ٹاؤن کراچی

 

غصہ کے قسم

  • جو جلد آئے اترے دیر سے
  • جوجلد آئے اترے جلد بھی
  • جو دیر سے آئے دیر سے اترے
  • غصہ جو سب سے اچھا ہے وہ ہے کہ دیر سے آئے اور اترے جلد میں۔

مرسلہ: محمد حلیم میمن طاہری۔ بھریا سٹی

 

دنیا کی تیسری بڑی مسجد ”حسن ثانیہ“

مراکش کی مسجد حسن ثانیہ دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے، یعنی بیت اللہ اور مسجد نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم کے بعد۔ اس میں بیک وقت ایک لاکھ نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس کا مینار 210 میٹر بلند ہے اور اس مینار سے سبز رنگ کی روشنی پھوٹتی ہے۔ اس مسجد میں خاص بات یہ ہے کہ یہ مسجد بیک وقت خشکی و تری پر تعمیر کی گئی ہے۔ اسے فرانسیسی ماہر نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کی بنیاد سورہ ہود کی آیت ”اللہ کا تخت پانی پر ہے“ سے متاثر ہوکر کی گئی ہے۔ اس کا ایک حصہ بحر انٹارکٹیکا پر اور دوسرا خشکی پر ہے۔ اسکا فرش شیشے سے تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس میں سمندر کی لہریں نظر آتی ہیں اور اس کی چھت اس طرح تعمیر کی گئی ہے کہ اسے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا رات کے وقت بڑا خوبصورت منظر ہوتا ہے۔ نیچے سمندر کی لہریں اور اوپر آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے نظر آتے ہیں۔ امام مسجد کی آواز اس قدر مسحور کن ہے کہ لوگ رمضان المبارک میں خاص طور پر یہاں آتے ہیں۔

مرسلہ: بنت محمد زماں طاہری۔ کھنڈو گوٹھ کراچی

 

حیرت انگیز معلومات

  • دنیا میں کبوتروں کی 279 اقسام پائی جاتی ہیں۔
  • شارک مچھلی کی اب تک 235 اقسام دریافت ہوچکی ہیں۔
  • نیلی وہیل کی عمر تقریباً 500 سال ہوتی ہے۔
  • دنیا میں مگر مچھوں کی 25 اقسام پائی جاتی ہیں۔
  • اب تک پرندوں اور دودھ پلانے والے جانوروں کی 4500 تعداد دریافت کی گئی ہے۔
  • دنیا بھر میں جگنو کی 2000 اقسام پائی جاتی ہیں۔
  • اب تک چمگادڑ کی 1300 قسمیں دریافت ہوچکی ہیں۔
  • گھوڑا 25 دن تک بغیر کھائے پئے زندہ رہ سکتا ہے۔

مرسلہ: کاشف احمد راجپوت طاہری۔ ماتلی ضلع بدین

 

دعا

اے میرے خدا یہ ہے میری التجا
اس سال کرتی ہوں یہ دعا

نہ کوئی عذاب ہو نہ ہو زلزلہ
ختم ہوجائے اب یہ سلسلہ

خوش رہے ہر جگہ پر انساں
دیتی ہوں تیرے در پر یہ صدا

ہر انسان کو در سجن عطا کر
یہ ہے میری دعا

یہ ہے میری التجا

مرسلہ: زینت محمد سلیمان۔ لیاری ٹاؤن کراچی

 

آئی ہنسی

ایک بھکاری بھیک مانگ رہا تھا۔

ایک آدمی کو کہنے لگا ”اللہ کے نام پہ 20 روپے دے بابا“

تو وہ آدمی کہنے لگا ”20 روپے کوکیا کرے گا“

بھکاری نے کہا چائے پینی ہے۔

وہ آدمی کہنے لگا چائے تو پانچ روپے کپ ہے۔

بھکاری کہنے لگا لیکن آج دوستوں کے ساتھ پینے کا ارادہ ہے۔

مرسلہ: کفایت اللہ رونجہ طاہری۔ بیلہ

 

منقبت

تصور پیر کرلینے سے دل کی کلی کھلتی ہے
جب بھی نام لیں ان کا روحانی دولت ملتی ہے

جو بھی نام لیوا ہو میرے پیر سجن سائیں کا
اس پر ہر گھڑی ہی رحمت رب برستی ہے

ہر شخص ہی طالب ہے ان کے فیض و برکت کا
جو بن جائے مرید ان کا اسے دولت یہ ملتی ہے

اگر دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کی ہے خواہش
چلو یارو سندھ میں اللہ والوں کی بستی ہے

ہر طاہری کی دعا ہے کہ نکلے جب جسم سے جان
سامنے چہرہ سجن کا ہو کہ ان کو آنکھ ترستی ہے

مرسلہ: صبیح اللہ طاہری۔ تحصیل وضلع جھنگ

 

معلومات

  • امریکی صدر ابراہیم لنکن ایک غریب کسان کا بیٹا تھا۔
  • حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے 41 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا۔
  • حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب اسرائیل تھا۔

مرسلہ: علی مراد سمالانی طاہری۔ مرکزٹول پلازہ کراچی۔

 

معلومات

  • دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان پاکستان میں ہے۔
  • لاہور اسلامی کانفرنس کے یادگار مینار کا سنگ بنیاد 22 فروری 1975 میں رکھا گیا۔
  • اردن وہ واحد ملک ہے جس میں 1989 تک کسی نے خودکشی نہیں کی۔
  • قائد اعظم کے ہوائی جہاز کا نام وائی کنگ تھا۔

مرسلہ: دلبر طاہری۔ بیلا

 

اسٹوڈنٹ

عام طور پر سٹوڈنٹ سے مراد طالبعلم ہے لیکن ہم اس کا اگر بغور مطالعہ کریں تو اس کے ہر لفظ کی علیحدہ معنیٰ ہے۔ جن کو ملانے سے مکمل طالبعلم بن جاتا ہے۔

  • مطالعہ = S-Study
  • سچائی = T-Truthful
  • یکسانیت = U-Uniformity
  • چال چلن = D-Disciplin
  • صلاحیت = E-Enforcement
  • شرافت = N-Noboility
  • بااعتماد = T-Trustful

مرسلہ: A.M طاہری۔ بیلہ بلوچستان

 

دنیا کی عظیم ہستی ”ماں“

  • ماں کی خوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت نجات ہے۔ (شیخ سعدی)
  • ماں کی اصل خوبصورتی اسکی محبت ہے اور میری ماں دنیا کی خوبصورت ماں ہے۔ (محمد علی جوہر)
  • ماں کی دعا ہی میری کامیابی کا راز ہے۔ (ہٹلر)
  • ماں کی محبت پھولوں سے زیادہ تروتازہ اور لطیف ہے۔ (جارج واشنگٹن)

مرسلہ: محمد صادق میمن۔ لاڑکانہ سٹی

 

منقبت

اللہ آباد تیری برکت ہے
پوری بستی ہی توکرامت ہے

جس کو دیکھا ہے اسی بستی میں
دل نے مانا نبوی سنت ہے

میں کیوں نہ فخر کروں گا خود پہ
جو تیرے ساتھ میری قسمت ہے

مجھ سے تجھ کو اشد محبت ہے
تیرے دل میں جو میری وقعت ہے

میرا وجود مضطرب کرکے
تیری ہستی کمال ندرت ہے

خدا قسم اگر نہ دیکھتے تو
میرا وجود پھر تو ظلمت ہے

گر تیرے فیض سے ہوا محروم
میری دنیا پھر اک قیامت ہے

مرسلہ: محمد اسلام طاہری۔ بڈھ بیر پشاور

 

باتوں سے خوشبو آئے

  • نیکی کرنے میں دیر نہ کرو اور بدلہ لینے میں جلدی نہ کرو۔
  • سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا کم عقلی کی نشانی ہے۔
  • کتابیں انسان کی بہترین ساتھی ہیں کیونکہ یہ بے وفا نہیں ہوتیں۔

مرسلہ: زاہدہ طاہری۔ ٹنڈوالہیار

 

انمول موتی

قلم ذہن کی زبان ہے۔

بادلوں کی طرح رہو جو کہ امیروں کی محلات پر بھی برستے ہیں اور غریبوں کی جھونپڑیوں پر بھی برستے ہیں۔

مرسلہ: عارفاں طاہری۔ ٹنڈوالہیار

 

اقوال زریں

  • انسان کا بڑا محافظ علم ہے۔
  • انسان کا رتبہ بہترین لباس سے نہیں بہتر علم سے ہے۔
  • خامیوں کا احساس کامیابیوں کی کنجی ہے۔
  • محنت میں کامیابی کا راز چھپا ہے۔

مرسلہ: عزیز اسلم طاہری۔ ٹنڈوالہیار

 

وہ لوگ

  • وہ لوگ کتنے اچھے ہوتے ہیں جو بے غرض دوسروں کے کام آتے ہیں۔
  • وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جو دوسروں کو خوشیاں دینے کا باعث بن جاتے ہیں۔
  • وہ لوگ کتنے عظیم ہوتے ہیں جو دوسروں کی غلطیوں کو معاف کردیتے ہیں۔

مرسلہ: غلام مصطفی اینڈ محمد رفیق مینگل۔ درگاہ اللہ آباد شریف

 

محبت

  • خدا سے ہو تو عبادت بن جاتی ہے۔
  • والدین سے ہو تو فرماں برداری بن جاتی ہے۔
  • غریبوں سے ہو تو ہمدردری بن جاتی ہے۔

مرسلہ: حسنہ محمد سلیمان۔ لیاری کراچی

 

اقوال زریں

  • تم بڑوں کی عزت کرو چھوٹے تمہاری عزت کریں گے۔
  • خاموشی عالم کا زیور ہے اور جاہل کا پردہ ہے۔
  • بدترین گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ برا سلوک ہو۔

مرسلہ: ساجد علی

 

ماں

ماں ساتھ ہے تو سایہ قدرت بھی ساتھ ہے
ماں کے بغیر لگے دن بھی رات ہے۔

میں دور ہوجاؤں تو اس کا میرے سر پہ ہاتھ ہے
میرے لیے تو میری ماں ہی کائنات ہے

دامن میں ماں کے صرف وفاؤں کے پھول ہیں
ہم سارے اپنی ماں کے قدموں کی دھول ہیں

مرسلہ: بلاول علی طاہری۔ مولامدد لیاری کراچی

 

لطیفہ

ایک دوست: یار کبوتر کاف سے آتا ہے یا گاف سے

دوسرا دوست: نہ کاف سے آتا ہے نہ گاف سے کبوتر دانہ ڈالنے سے آتا ہے۔

مرسلہ: ولی محمد راجڑ داسوڑی۔ ٹنڈوالہیار

 

دانائی

  • صبر کاپھل راحت ہے۔
  • انکساری کا پھل محبت ہے۔
  • مومن کا فخر اس کا رب ہے۔
  • مومن کی عزت اس کا دین ہے۔

مرسلہ:غلام مصطفی پنہور۔ ٹنڈوالہیار

 

کام کی بات

کام کو جلدی کرنے کی فکر نہ کرو بلکہ بہتر طور پر سرانجام دینے کی فکر کرو لوگ یہ نہ پوچھیں گے کہ تم نے یہ کام کتنے وقت میں کیا وہ تمہارے کام کی عمدگی دیکھیں گے۔

مرسلہ: راحیلہ یوسف۔ نارووال

 

معلومات

  • تاج محل 10 سال کے عرصہ میں تعمیر ہوا۔
  • براعظم آسٹریلیا کا رقبہ 3966902 مربع کلومیٹر ہے۔
  • حفیظ جالندھری کا انتقال 22 دسمبر 1982 میں ہوا۔
  • حنا جھیل کوئٹہ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مرسلہ: حافظ محمد موسیٰ بروہی۔ ٹنڈوالہیار

 

مشہور شخصیتوں کے نام

  • حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام ابو حامد بن الطوسی ہے۔
  • حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام شیخ الابوالحسن علی ہجویری ہے۔
  • ابن خلدون کا اصل نام ولی الدین عبدالرحمان ہے۔
  • امام مالک کا اصل نام ابو عبد اللہ ہے۔

مرسلہ: غلام مصطفی پالاری۔ ٹنڈوالہیار

 

عام معلومات

  • 1656ء میں چین میں زلزلے میں 8 لاکھ 30 ہزار لوگ اجل کا شکار ہوئے۔
  • 1913ء میں وٹامن سی (C) دریافت کی گئی۔
  • 1969 میں انسان نے چاند پر قدم رکھا۔

مرسلہ: محمد صدیق لنڈ طاہری۔ گاؤں ولیداد لنڈ

 

عظیم لوگ عظیم باتیں

معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کو تحریر میں لانے کے لیے سستی نہ کرو۔ (حدیث نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم)

حسد کرنے والا موت سے پہلے ہی مرجاتا ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ)

مرسلہ: وقاص احمد طاہری۔ ماتلی

 

بڑا آدمی

امام غزالی کی مجلس میں بحث ہورہی تھی کہ بڑا آدمی کون ہوتا ہے۔ کافی بحث و تمحیض کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تھا۔ آخر کار بحث کو سمیٹتے ہوئے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ”میں تم کو بتاتا ہوں کہ بڑا آدمی کون ہوتا ہے، بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جسے اپنے دل اور اپنی زبان پر قابو ہو۔“

مرسلہ: حافظ سجاد احمد طاہری۔ ماتلی

 

مسکرائیے

شادی والے گھر میں اچانک کسی نے آواز لگائی ”مکان میں بم موجود ہے“ یہ سننا تھا کہ ایک دم بھگدڑ مچ گئی تمام سامان باہر پھینک دیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سارا گھر خالی ہوگیا۔ ایک صاحب گلی کے کونے سے اپنے نوکر کے ساتھ نمودار ہوئے اور چیخ کر بولے ”مکان کو تالا لگادے چھوٹو، کمبخت کرایہ داروں نے آٹھ سال سے اس پر قبضہ جما رکھا تھا۔“

مرسلہ: تنزیلہ طاہری۔ ماتلی

 

اقوال زریں

  • علم ایک ایسا پودا ہے اگر ایک شخص بھی لگائے تو اس کا پھل ہر شخص کھاتا ہے۔
  • علم دل کو اس طرح زندہ رکھتا ہے جیسے بارش زمیں کو۔
  • غم کا بہترین علاج مصروفیت ہے۔
  • بڑے کام کرو بڑوعدے نہ کرو۔

مرسلہ: رابعہ عتیق۔ ضلع وہاڑی

 

دھوکا

دھوکا دہی کے وقت ہمارا تصور اتنا محدود کیوں ہوتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے فقط ایک شخص کو دھوکا دیا ہے بلکہ درحقیقت ایک فرد، ایک دل، ایک ذہن، ایک ارادے، ایک خاندان ایک نظام اور معاشرتی نظام کو دھوکا دیتے ہیں کیونکہ ایک انسان کے کم ازکم اتنے روابط تو ہوتے ہیں۔

مرسلہ: طاہرہ عثمان طاہری۔ لاڑکانہ

 

حدیث نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے دوجہاں صلّی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں۔ (صحیح بخاری)

مرسلہ: شفقت جسارت جوکھیو طاہری۔ ٹھٹھہ سندھ

 

دعا

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلّی اللہ علیہ وسلم یوں دعا مانگا کرتے تھے ”الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی سے، سستی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، بخل سے، اور عذاب قبر سے، الٰہی میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر، تو بہترین پاک کرنے والا ہے تو ہی اس کا مالک اور مددگار ہے۔ الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جس میں خشوع نہ ہو ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو، ایسے علم سے جو نفع نہ دے اور ایسی دعا سے جو مقبول نہ ہو۔“

مرسلہ: مشتاق حسین طاہری۔ صادق آباد لالہ موسیٰ

 

اقوال زریں

اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین رکھو، تمہارا یہ پختہ یقین تمہیں فرش سے عرش پر لے جائے گا۔

دل کے اندر اتنی جگہ پیدا کرو کہ تمہارے اس دل میں دوسروں کے راز سما جائیں۔

مرسلہ: شاہدہ طاہری۔ لاڑکانہ سندھ

 

اقوال زریں

  • محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
  • جو تم سے چھینے اسے عطا کرو۔
  • جس نے اپنے بھائی کو غلط مشورہ دیا اس نے خیانت کی۔

مرسلہ: جاوید اختر خاصخیلی۔ ماتلی سندھ

 

آخری مغل بادشاہ

ابوظفر بہادر شاہ خاندان تیموریہ کے آخری بادشاہ ہیں جو 1775ء میں پیدا ہوئے۔ مسلمانوں کی آٹھ سوسالہ دور حکومت ان پر ختم ہوئی۔ آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت تھے۔ اور اپنے شیخ کے بہت بڑے عاشق تھے۔ بڑے پائے کے شاعر بھی تھے۔ اپنے شیخ کے بارے میں فرماتے ہیں:

مرید قطب الدین ہوں خاک پائے فخر دیں ہوں میں
اگرچہ شاہ ہوں ان کا غلام کمتریں ہوں میں

بہادر شاہ ظفر ہے نام میرا پورے عالم میں
ولیکن اے ظفر ان کا گدائے دہ نشین ہوں میں

شریعت مطہرہ کے پابند تھے، پاکبازی اور خدا ترسی مشہور تھی۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد انہیں انگریزوں نے گرفتار کیا اور ان پر بغاوت کا مقدمہ چلایا۔ 9 مارچ 1858ء کو ملک بدر کرکے رنگون بھیجنے کا فیصلہ صادر کیا گیا۔ رنگون میں چار سال نہایت عسرت اور تنگدستی میں بسر کئے۔ 7 نومبر 1862ء کو عالم غربت میں بہادر شاہ نے وفات پائی انکے لوح تربت پر یہ اشعار اہل دنیا کے لیے نشان عبرت ہیں

عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئی دو انتظار میں

کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لیے
دوگز زمیں بھی نہ ملی کوئے یار میں

مرسلہ: سید علی شاہ۔ پشاور

 

حکایت

حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ایک مدت تک حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں رہے، آپ کو حضرت امام جعفر رضی اللہ عنہ سے اکتساب فیض کرنے میں اس قدر محویت تھی کہ کبھی ایک لمحے کے لیے کسی دوسری طرف توجہ نہ کی۔ ایک دن حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”بایزید ذرا طاق سے کتاب تو اٹھالاؤ۔ آپ نے عرض کی حضور طاق کہاں ہے؟ حضرت نے فرمایا تمہیں یہاں رہتے اتنا عرصہ گذرگ یا ابھی طاق کا پتہ بھی نہیں۔

آپ نے عرض کی مجھے تو حضور کی زیارت اور محبت بابرکت ہی سے فرصت نہیں طاق کا خیال کیسے رکھوں۔
حضرت امام جعفر یہ سن کر بہت مسرور ہوئے اور فرمایا اگر تمہارا یہ حال ہے تو بسطام چلے جاؤ تمہارا کام پورا ہوچکا۔

مرسلہ: محمد سعید شاہ طاہری۔ بڈھ بیر پشاور

 

معلومات

  • سب سے لمبی عمر حضرت آدم علیہ السلام نے 980 سال پائی۔
  • دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن مجید ہے۔
  • حضرت محمد صلّی اللہ علیہ وسلم کو مہندی کے پھول اور ریحان کی خوشبو پسند تھی۔
  • انسان کی ہتھیلی میں 5 اور انگلیوں میں 14 ہڈیاں ہوتی ہیں۔

مرسلہ: علی مراد بروہی طاہری۔ خضدارآف بلوچستان

 

اقوال حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

  • حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پانچ چیزیں اندھیرا ہیں اور اس کے لیے چراغ ہیں:
  • دنیا کی محبت اندھیرا ہے مگر پرہیزگاری اس کا چراغ ہیں۔
  • قبر اندھیرا ہے مگر لاالٰہ الا اللہ اس کا چراغ ہے۔
  • آخرت اندھیرا ہے مگر اچھے کام اس کے لیے چراغ ہیں۔
  • پل صراط اندھیرا ہے مگر خدا میں یقین اس کا چراغ ہے۔
  • گناہ اندھیرا ہے مگر توبہ اس کے لیے چراغ ہے۔

مرسلہ: محمد رفیق طاہری۔ پتھر کالونی حب

 

کمال تقویٰ

امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ایک جنازہ پڑھنے تشریف لے گئے دھوپ کی بڑی شدت تھی اور وہاں کوئی سایہ نہ تھا۔ ساتھ ہی ایک شخص کا مکان تھا، اس مکان کی دیوار کا سایہ دیکھ کر لوگوں نے حضرت امام اعظم سے عرض کیا کہ حضور آپ اس سائے میں کھڑے ہوجائیے۔ آپ نے فرمایا اس مکان کا جو مالک ہے وہ میرا مقروض ہے اور اگر میں نے اسکی دیوار سے کچھ نفع حاصل کیا تو میں ڈرتا ہوں کہ اللہ کے نزدیک کہیں سود لینے والوں میں نہ شمار ہوجاؤں، کیونکہ نبی کریم صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس قرض سے اگر کچھ بھی نفع لیا جائے تو وہ سود ہے۔ چنانچہ آپ دھوپ میں ہی کھڑے رہے۔

مرسلہ: سکندر علی لاسی۔ موندرہ اسٹریٹ حب

 

وضو کرکے سونے کے چار فضائل

  • اس کی روح بیت اللہ شریف کا طواف کرتی ہے۔
  • فرشتے ساری رات اس کے لیے نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔
  • جب کروٹ بدلتا ہے اس کی بخشش کے لیے دعا کرتے ہیں۔
  • جب صبح سوکر اٹھے جو دعا مانگے وہ پوری ہوگی۔

مرسلہ: راؤ محمد آصف طاہری۔ نورمسجد کشمیری محلہ ماتلی

 

اقوال زریں

  • خیرات سے مال کم نہیں ہوتا۔
  • علم سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں۔
  • تدبیر سے بڑھ کر کوئی دانائی نہیں۔
  • سب سے بڑی بہادری بدلہ نہ لینا۔
  • نیکی بدی کو کھاجاتی ہے۔
  • جھوٹ رزق کو کھاجاتا ہے۔

مرسلہ: محمد حنیف طاہری۔ حب ضلع لسبیلہ

 

پانچ نمازیں پانچ پھل

حضور اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ چیزیں ہیں اس کے لیے جو پانچ نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھے:

  • دنیا میں وہ کبھی فقیر نہیں ہوگا۔
  •  اللہ تعالیٰ اس سے قبر عذاب اٹھا دیگا۔
  • اسے نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں ملے گا۔
  • پل صراط سے وہ اچکنے والی بجلی کی طرح گذرے گا۔
  •  اللہ تعالیٰ اسے بغیر حساب کے جنت میں داخل فرمائے گا۔

مرسلہ: یاسین علی طاہری۔ محمود آباد روڈ حب ضلع لسبیلہ

 

اقوال پیران پیر

  • تواضع کرو اپنے نفسوں سے۔
  • وہم اور بدگمانی تمام فائدوں کو بندکردیتی ہے۔
  • جو اپنے نفسوں کا اچھی طرح معلم نہیں ہوسکتا دوسروں کا کس طرح ہوگا۔

مرسلہ: نعمان الحق طاہری۔ حب سٹی ضلع لسبیلہ

 

دولت اور علم

  • دولت فرعونوں کا ورثہ ہے اور علم انبیاء علیہم السلام کا۔
  • جس کے پاس دولت ہو اس کے بہت سے دشمن ہوتے ہیں اور جس کے پاس علم ہو اس کے بہت سے دوست ہوتے ہیں۔

مرسلہ: سیما طاہری۔ دنبہ گوٹھ کراچی

 

ناممکن

  • جس صحبت اور ماحول میں رہے اور اس کا اثر نہ ہو۔
  • ہرکام جلدی کرنا اور نقصان نہ کھانا۔
  • کسی کے جھگڑے میں پڑے اور مصیبت نہ آئے۔
  • سجن سائیں سے محبت کرے اور پریشان ہو۔

مرسلہ: غلام مرتضیٰ مستوئی۔ ٹنڈوغلام علی

 

مسلمان کی مدد کرنا

کسی مسلمان کا کوئی ضروری کام کردینا، یا اس کے کام میں مدد کرنا یا اس کی کوئی پریشانی دور کردینا بھی ایسا عمل ہے جس پر آقائے دوجہاں صلّی اللہ علیہ وسلم نے بہت اجر و ثواب کی خوشخبری دی ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی کسی بھائی کے کام میں لگا ہو اللہ تعالیٰ اس کے کام میں لگ جاتا ہے۔ اور جو شخص کسی مسلمان کی کوئی بے چینی دور کرے اللہ تعالیٰ اس کے صلے میں اس سے قیامت کی بے چینیوں میں سے کوئی بے چینی دور فرمادیتے ہیں۔ کسی شخص کو راستہ بتادینا، کسی کا سامان اٹھانے میں اس کی مدد کردینا غرض خدمت خلق کے تمام کام اس حدیث کی فضیلت میں داخل ہیں۔ جو لوگ دوسروں کے کام آتے ہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ بڑی فضیلت والے لوگ ہیں۔

مرسلہ: محمد حیات لاسی طاہری۔ حب سٹی

 

وقت

  • وقت ایسا ترازو ہے جس کے ایک پلڑے میں زندگی اور دوسرے میں موت ہے۔
  • وقت کو ٹھوکر مارنے والے لوگ ہمیشہ دوسروں کی ٹھوکروں کا نشانہ بنتے ہیں۔

مرسلہ: بشیر احمد جوکھیو طاہری۔ اکرم کالونی حب

 

غیبت ایک لعنت ہے

حضرت سیدنا ابواللیث بخاری علیہ الرحمۃ جب حج کے لیے نکلے تو آپ نے دو دینار جیب میں لیے اس ارادے سے ڈالے کہ اگر گھر پلٹنے تک کہیں بھی غیبت صادر ہوئی تو یہ دو دینار خیرات کردوں گا۔ الحمدللہ سارا سفر غیبت سے بچے رہے اور وہ دو دینار جیب میں محفوط رہے۔

مرسلہ: فقیر مشتاق علی طاہری۔ حاجی سومار محلہ حب چوکی

 

نماز کی قدر

حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نمازی کے لیے تین خصوصی عزتیں ہیں۔ پہلی یہ کہ جب وہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے سر سے آسماں تک رحمت الٰہی کی گھٹا بن کر چھا جاتی ہے اور اس کے اوپر انوار بارش کی طرح برستے ہیں۔ دوسری یہ کہ فرشتے اس کے چاروں طرف جمع ہوجاتے ہیں اور اس کو اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں۔ اور تیسری یہ کہ ایک فرشتہ پکارتا ہے کہ اے نمازی اگر تو دیکھ لے کہ تیرے سامنے کون ہے اور تو کس سے بات کر رہا ہے تو خدا کی قسم تو قیامت تک سلام نہ پھیرے۔

مرسلہ: یاسمین طاہری۔ دنبہ ولیج کراچی

 

معلومات

  • دنیا کا سب سے بڑا سمندر پیسیفک ہے۔
  • دنیا کا سب بڑا صحرا سہارا ہے جو کہ افریقہ میں ہے۔
  • رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹا اسلامی ملک مالدیپ ہے۔
  • دنیا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا ملک امریکہ ہے۔

مرسلہ: حمیر عباس انصاری۔ پاٹولی محلہ ماتلی

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اقوال

  • تم اچھا کرو اور زمانہ تمہیں برا سمجھے یہ تمھارے حق میں بہتر ہے بجائے اس کے کہ تم برا کرو اور زمانہ تمہیں اچھا سمجھے۔
    اے لوگو! مجھے تمھارے بارے میں سب سے زیادہ 2 باتوں کا ڈر ہے، ایک خواہش کی پیروی وہ چیز ہے جو حق سے روک دیتی ہے اور امیدوں کا پہیلاؤ آخرت کو بھلا دیتا ہے۔

اقوال زریں

  • گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے مگر گناہ سے بچنا زیادہ واجب ہے۔ (حضرت ابو بکررضی اللہ تعالیٰ عنہ)
  • توبہ کی تکلیف سے بہتر ہے کہ گناہ کیا ہی نہ جائے۔ (حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
  • گناہ کسی نہ کسی صورت دل کوپریشان رکھتا ہے۔ (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
  • سب سے برا گناہ وہ ہے جو کرنے والی کی نظر میں چھوٹا ہو۔ (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

مرسلہ: نذیر احمد شر طاہری دربار اللہ آباد شریف

 

حدیث نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم

سب سے وزنی چیز جو قیامت کے دن مومن کے میزان میں رکھی جائے گی وہ اس کا ”حسن اخلاق“ ہوگا۔

مرسلہ: محمد اشفاق شر طاہری گلال محلہ ہنگورجہ

 

رحمتیں اور عذاب

اللہ کی 4 رحمتیں ایسی ہیں جو انسان سے برداشت نہیں ہوتیں۔

1:بیٹی 2:مہمان 3:بارش 4:بیماری۔

اور 4 عذاب ایسے ہیں جو انسان خوشی سے قبول کرتا ہے۔

1:سود (ویاج) 2:جہیز 3:غیبت 4:جھوٹ

مرسلہ: مسز نذیر احمد طاہری دربار اللہ آباد شریف