| فہرست | الطاہر شمارہ 54، ربیع الاول 1430ھ بمطابق مارچ 2009ع |
حمد باری تعالیٰہے دل میں تیری یاد، زباں پر تری باتیں آئینہ ادراک میں ہے تیری تجلی ہوتا ہے ترے ذکر سے روحوں میں اجالا ہے اس میں بھی انداز ترے لطف و کرم کا ڈرتا ہے غضب سے تیرے جو عارف حق ہے مدحت میں کیا کرتا ہے جذبات کا اظہار ہیں نوک قلم پر تری مدحت کے ترانے کرتا ہے تیرے ذکر سے ہر قلب مزتی قرآن کے انوار سے سینہ ہے منور
|