فہرست الطاہر
شمارہ 54، ربیع الاول 1430ھ بمطابق مارچ 2009ع

نعت رسول مقبول

جمال مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

 

کس زبان سے ہو بیاں وصف کمالِ مصطفی
مل نہیں سکتی دو عالم میں مثالِ مصطفی

عالم امکاں کی زینت ہے کمالِ مصطفی
نور بار و رحمت افشاں ہے جمالِ مصطفی

عرش سے تا فرش روشن ہے جمالِ مصطفی
ذرے ذرے سے نمایاں ہے کمالِ مصطفی

جان و دل میں قلب میں جسم و روان روح میں
ہے بہر صورت بہر سیرت جمالِ مصطفی

جگمگا اٹھے ضیائے نور حق سے بحروبر
آشکارا جب ہوا حسن جمالِ مصطفی

عرش پر بے پردہ دیکھا جلوۂ نور احد
اس سے بڑھ کر اور کیا ہوتا کمالِ مصطفی

قلب روشن ہوگیا سینہ منور ہوگیا
شارب آیا جب نظر مجھ کو جمالِ مصطفی

(ڈاکٹر ظہورالحسن شارب)