فہرست الطاہر
شمارہ 54، ربیع الاول 1430ھ بمطابق مارچ 2009ع

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری

 

سلیکشن ج۔ ا۔ م برانچ سوبھوڈیرو

مؤرخہ 18 دسمبر 2008 کو ج۔ا۔م برانچ سوبھوڈیرو ضلع خیرپور میرس کی نئی باڈی برائے سال 2009 تشکیل دی گئی۔ تشکیل کے فرائض ضلعی صدر خلیفہ رحمت اللہ نانگور نے ادا کیے۔ جس میں صدر فقیر محمد اکرم چنہ طاہری، نائب صدر فقیر منیر احمد چنہ طاہری، جنرل سیکریٹری فقیر محمد انیس احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری فقیر عزیز احمد چنہ طاہری، فنانس سیکریٹری فقیر منور علی عباسی طاہری، پریس سیکریٹری فقیر سیف اللہ طاہری، اطلاعات سیکریٹری فقیر محمد حاجن طاہری، آفس سیکریٹری فقیر وسیم الرحمٰن مغل طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: محمد انیس احمد پٹھان طاہری۔ سوبھوڈیرو

 

سلیکشن ر۔ط۔ج ضلع ٹھٹھہ برائے سال 2009

مؤرخہ 25 دسمبر 2008 کو روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ کی سلیکشن برائے سال 2009 ہوئی جس میں صدر جناب جسارت الیاس طاہری، نائب صدر ذولفقار علی خاصخیلی، جوائنٹ سیکریٹری سجن علی طاہری، فنانس سیکریٹری کلیم اللہ طاہری، پریس سیکریٹری شہزاد علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری حافظ ہدایت اللہ طاہری، آفیس سیکریٹری حافظ لیاقت علی طاہری کو منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: شہزاد علی لاشاری۔ ضلع ٹھٹھہ

 

محرم الحرام میں جلسے

مؤرخہ 1-1-09 بروز جمعرات کو لطیف آباد نمبر 9 میں ماہوار جلسہ بسلسلہ شہادت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب علامہ مولانا خطیب اہلسنت محمد بن یامین نے کیا۔

مؤرخہ 12-1-09 بروز پیر مسجد نمرہ صدر میں ماہوار جلسہ بسلسہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ زیر صدارت علامہ مولانا خلیفہ الحاج خیر محمد عباسی طاہری بخشی کے ہوا۔ جس میں خطاب خلیفہ مولانا نثار احمد صدیقی طاہری نقشبندی نے فرمایا۔

رپورٹ: خالد قریشی طاہری۔ گاڑی کھاتہ حیدرآباد

 

یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ

یکم جنوری 2009 کو جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو میں خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا گیا۔ جس میں جامعہ کے طلباء نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شجاعت و عدل و انصاف، خلافت کے مختلف موضوعات پر سندھی، اردو، عربی اور انگلش زباں میں تقریریں کیں، آخر میں صلوٰۃ سلام پڑھا گیا۔

رپورٹ: عبدالمجید شیخ طاہری۔ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو

 

میٹنگ

مؤرخہ 13-10-08 کو خلیفہ سائیں رحمت اللہ قریشی کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں برانچ کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ جس میں سالانہ عرس مبارک حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت دوستوں کی دی گئی۔

رپورٹ: فقیر حضور بخش طاہری۔ گلشن حدید

 

کڑیو گھنور کی رپورٹ

مؤرخہ 1 اور 2 جنوری 2009 بروز جمعرات و جمۃ المبارک کے ج۔ا۔م ضلع بدین کے پریس سیکریٹری فقیر رحیم بخش طاہری نے گاؤں ترائی اور کڑیو گھنور کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر پریس کے کام کو زیادہ فعال کرنے کے لیے دوستوں کو ہدایات کی اور حضور پیر مٹھا سائیں کے سالانہ عرس شریف کی دعوت دی۔

رپورٹ: فقیر علی خان کلہوڑو۔ برانچ کڑیو گھنور

 

ضلع سرگودھا کا تنظیمی دورہ

خلیفہ جناب حاجی غلام باقر طاہری صاحب نے ضلع سرگودھا کی تمام برانچز کا تنظیمی دورہ کیا اور مختلف جگہوں اور برانچوں میں جلسے ہوئے۔

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین ضلع سرگودھا کی سلیکشن برائے سال 2009ء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ مونہ سیداں بروز 26-12-08 کو خلیفہ جناب حاجی غلام باقر طاہری صاحب کے زیر صدارت ہوئی۔ جس میں صدر جناب حاجی عمر حیات طاہری، نائب صدر جناب ڈاکٹر محمد اسلم گوندل طاہری، جنرل سیکریٹری جناب ماسٹر جان محمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری جناب حافظ محمد ارشد قریشی طاہری، پریس سیکریٹری جناب محمد ارشد بھٹی، فنانس سیکریٹری جناب مہر محمد خان طاہری، آڈیٹر جناب رانا محمد شریف، آفس سیکریٹری جناب رانا محمد اقبال منتخب ہوئے۔

رپورٹ: محمد ارشد بھٹی طاہری پھلرواں۔ ضلع سرگودھا

 

کوئز پروگرام

رئیس آبادی رئیس محمد الیاس جامع مسجد شریف میں نونہال طاہریہ کا پروگرام ہوا۔ جس میں مولانا منیر احمد طاہری اور مولانا نصر اللہ طاہری اور اس کے شاگرد اور مولانا شمشاد علی طاہری اور اس کے شاگرد اور مولانا مقصود احمد طاہری اور اس کے شاگرد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے ہوا۔ نعت ومنقبت کے بعد سوال وجواب کا مقابلہ ہوا جس میں پہلی پوزیشن طارق سعید طاہری، دوسری پوزیشن اختر علی طاہری، تیسری پوزیشن فیض محمد طاہری نے حاصل کی۔ آخر میں دعا فرمائی گئی اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: شمشاد علی

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین برانچ بھریا کی سلیکشن ضلع نوشہرو فیروز میں ہوئی جس میں صدر قاری سکندر علی تنیو، نائب صدر دلشاد علی بھٹی، جنرل سیکریٹری محمد ادریس عباسی، جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفار راجپوت، فنانس سیکریٹری فقیر حبیب اللہ میمن، پریس سیکریٹری فقیر غلام حیدر پٹھان، اطلاعات سیکریٹری فقیر گل محمد کلہوڑو، آفیس سیکریٹری ملہار خان میمن منتخب ہوئے۔

رپورٹ:غلام حیدر۔ بھریا

 

جلسہ بسلسلہ شہدائے کربلا

مؤرخہ 8 جنوری 2009 بروز جمعرات کو شہدائے کربلا کی یاد میں ایک جلسہ جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو میں منعقد کیا گیا جس میں جامعہ کے طلباء کا تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ جس میں پہلی پوزیشن محمد رفیق مینگل، دوسری پوزیشن محمد جنید طاہری، اور تیسری پوزیشن حافظ غلام قادر بروہی نے حاصل کی۔

رپورٹ: میر خان بروہی طاہری

 

افتتاحی تقریب بسلسلہ دورۂ حدیث

مؤرخہ 7 جنوری 2009 بروز بدھ کو جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف کے طلباء دورۂ حدیث کی افتتاحی منعقد ہوئی۔ جس میں حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کو خصوصی دعوت عرض کی گئی۔ پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی، نعت و منقبت کے بعد شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا محمد عاشق صاحب نے افتتاح بخاری شریف فرمایا، آخر میں حضور قبلہ عالم نے اپنے نورانی کلمات سے سامعین کو نواز ا دعائے خیر کی۔

رپورٹ:عبدالمجید شیخ۔ درگاہ اللہ آباد شریف

 

مسجد کا افتتاح

مؤرخہ 9 جنوری بروز جمعۃ المبارک کو روحانی طلبہ جماعت برانچ غفور رحیم کالونی کی طرف سے مسجد عائشہ کا افتتاح کیا گیا۔ پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد تقریر مولوی علی خان نے کی جس میں روحانی طلبہ جماعت ضلع کے دوستوں نے شرکت کی اور آخر میں خلیفہ رمضان مغل نے دعا کی اور لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: راشد کشمیری۔ ضلع ٹنڈوالہیار

 

عظیم الشان محفل نعت

جماعت اصلاح المسلمین برانچ کھنڈو گوٹھ ضلع وسطی کی جانب سے 10 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مین بازار کھنڈو گوٹھ میں زیر صدارت خلیفہ قاری شاہ محمد نقشبندی کے ایک عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ ایصال ثواب شہداء کربلا منعقد کی گئی۔ جس میں خصوصی نعت خواں جناب خلیفہ مولانا محمد عارف طاہری، جناب شبیر احمد نیازی طاہری اور کمسن نعت خواں احتشام علی طاہری تھے۔ آخر میں حضور قبلہ عالم قلبی و روحی فداہ محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا خطاب دلنواز جو سالانہ عرس مبارک حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ 2008 کے موقع پر فرمایا گیا تھا وہ اسکرین پر چلایا گیا جس کو سننے کے لیے قرب و جوار کے بہت سے افراد آئے ہوئے تھے۔ تقریباً 700 افراد کا مجمع تھا۔ خطاب کے دوران پورے مجمعے پر گریہ طاری تھا اور آخر میں صلوٰۃ و سلام سے محفل کا اختتام ہوا۔ بعد میں لنگر عام بھی ہوا۔ فقیر ہدایت اللہ برفت طاہری اور فقیر محمد یوسف برفت طاہری کا اس محفل میں خصوصی تعاون تھا۔

رپورٹ: بشیر گل برفت طاہری۔ ضلع وسطی کراچی

 

سلیکشن

مؤرخہ 13-01-09 بروز منگل بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت برانچ مولامدد کراچی کی سلیکشن برائے سال 2009 خلیفہ عبدالرحیم طاہری کی زیر صدارت ہوئی جس میں صدر عبدالعزیز قریشی طاہری، نائب صدر: محمد نعیم طاہری، جنرل سیکریٹری محمد طاہر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری نذیر احمد طاہری، فنانس سیکریٹری محمد عامر جان طاہری، پریس سیکریٹری بلاول علی طاہری، اطلاع سیکریٹری محمد شاہد طاہری، آفس سیکریٹری محمد نعمان قریشی طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: بلاول علی طاہری۔ برانچ مولا مدد لیاری کراچی

 

سلیکشن

مؤرخہ 18-1-09 کو جمعیت علماء طاہریہ ضلع ٹنڈوالہیار کی سلیکشن زیرنگرانی جناب عبدالخالق طاہری اور مولانا مشتاق احمد طاہری کے ہوئی۔ جس میں صدر مولانا غلام مصطفی بوزدار طاہری، نائب صدر مولانا محمد مراد بروہی طاہری، جنرل سیکریٹری مولانا حافظ محمد موسیٰ بروہی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری حافظ ذوالفقار علی خانزادہ طاہری، پریس سیکریٹری مولانا مشتاق احمد جوکھیو طاہری، آڈیٹر مولانا محمد عثمان بوزدار طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: مولانا مشتاق احمد طاہری

 

ضلع وہاڑی کی خبریں

مؤرخہ 02-01-09 کو مرکز روح السلام وہاڑی میں ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب خلیفہ مجاز بہاولپور جناب محمد شفیع صاحب نے کیا۔ بعد از جمعہ مراقبہ ہوا اور آخر میں لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: محمد حفیظ طاہری

 

سلیکشن

مؤرخہ 28 دسمبر 2008 بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد غفاریہ میں ج۔ا۔م ضلع کندھ کوٹ سال 2009 کے لیے باڈی کی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر خلیفہ غلام محمد ملک طاہری، نائب صدر ڈاکٹر غلام شبیر رند طاہری، جنرل سیکریٹری فقیر رفیق احمد سومرو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری حافظ علی حسن نندوانی طاہری، فنانس سیکریٹری مولانا محمد ذاکر چاچڑ طاہری، پریس سیکریٹری مولانا غلام مجتبیٰ ملک طاہری، آڈیٹر سید محمد یعقوب شاہ طاہری، آفس سیکریٹری فقیر عبدالقادر سبزوئی طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: غلام مجتبیٰ طاہری۔ کندھ کوٹ

 

عید ملن پارٹی

مؤرخہ 12-12-08 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب نور مسجد کشمیری محلہ ماتلی میں عید ملن پارٹی اور جماعت اصلاح المسلمین کی برانچ نور مسجد ماتلی کی باڈی برائے سال 2009 کا اعلان کیا گیا جس میں صدر محمد اشرف طاہری، نائب صدر قاضی ممتاز علی طاہری، جنرل سیکریٹری ذوالفقار طاہری، اطلاع سیکریٹری حاجی محمد امین طاہری، آفس سیکریٹری محمد وقار ستار طاہری، خازن امتیاز شیخ طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: کاشف احمد طاہری۔ ر۔ط۔ج برانچ نور مسجد ماتلی

 

سلیکشن

مؤرخہ 28-12-08 بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد خضراء میں ج۔ا۔م برانچ بہار کالونی کی سلیکشن کی گئی۔ جس میں صدر خواجہ گلزار ندیم طاہری، نائب صدر محمد اشرف طاہری، خزانچی شیر محمد طاہری، پریس سیکریٹری محمد عمران طاہری، جنرل سیکریٹری محمد یونس طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم طاہری، اطلاعات سیکریٹری محمد اکرم، محمد سلیم طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: فقیر محمد یونس طاہری۔ برانچ بہار کالونی کراچی

 

سلیکشن

مؤرخہ 21-12-08 بروز اتوار بعد از نماز ظہر مسجد اصلاح المسلمین طاہریہ میں روحانی طلبہ جماعت برانچ ولیداد لنڈ کے سال 2009 کے لیے نئی باڈی کی سلیکشن ہوئی۔ جس کی صدارت مسجد اصلاح المسلمین طاہریہ کے خطیب حضرت علامہ مولانا شاہنواز صالح راہوجو طاہری نے کی۔ سلیکشن میں صدر محمد صدیق طاہری، نائب صدر محمد علی طاہری، جنرل سیکریٹری زاہد حسین طاہری، پریس سیکریٹری نوید احمد طاہری، فنانس سیکریٹری کرم علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری محمد آصف طاہری، آفیس سیکریٹری نور حسن طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری ر۔ط۔ج ولیداد

 

سلیکشن

مؤرخہ 12 دسمبر 2008 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب نور مسجد کشمیری محلہ ماتلی میں سال 2009 کے لیے سلیکشن کی گئی۔ جس میں ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی صاحب، سائیں نور احمد کھتری اور ماتلی کے دیگر خلفاء کرام اور علماء کرام نے شرکت کی سلیکشن میں روحانی طلبہ جماعت کی طرف سے صدر کاشف احمد طاہری، سینئر نائب صدر امجد قادر طاہری، نائب صدر ذیشان احمد طاہری، جنرل سیکریٹری سہیل احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری عارف راؤ طاہری، خازن محمد آصف طاہری، نائب خازن اویس شاہد طاہری، پریس سیکریٹری بلال تاج، اطلاع سیکریٹری فیصل رضا طاہری، لائبریری حامد علی طاہری، آفس سیکریٹری شہباز شاہ محمد طاہری، آڈیٹر ایاز شاہد طاہری منتخب ہوئے۔ معاون حضرات فہیم اقبال غلام مصطفی، ثاقب قادر، آصف انصاری، نعیم غوری، کاشف شکیل، عارف آرائیں، فہیم ستارمنتخب ہوئے۔ اس پروگرام میں عیدملن پارٹی کا پروگرام بھی رکھا گیا تھا آخر میں لنگر کا بھی انتظام تھا۔

رپورٹ: کاشف احمد طاہری۔ ر۔ط۔ج برانچ نور مسجد ماتلی

 

تقریب حلف برداری

روحانی طلبہ جماعت قمبر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان طلبہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں سال 2009 کے لیے باڈی کا اعلان کیا گیا۔ جس میں صدر حافظ محمد فاروق طاہری، نائب صدر شیخ شاہنواز طاہری، جنرل سیکریٹری وحید علی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد وسیم طاہری، خزانچی اظہار احمد طاہری، اطلاع سیکریٹری امتیاز احمد طاہری آفیس سیکریٹری محمد الیاس طاہری، لائبریری انچارج رخسار احمد چنہ اور پریس سیکریٹری محمد آصف طاہری منتخب ہوئے۔ بعد ازاں تمام عہدیداران سے حلف لیا گیا۔ آخر میں روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کے صدر محترم ہدایت اللہ طاہری صاحب کا خصوصی لیکچر ہوا۔ بعد میں سال 2008 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر رخسار احمد اور غلام قادر طاہری کو انعامات دیے گئے۔ پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کو ریفریشمینٹ دی گئی۔

رپورٹ: پ۔س۔ ر۔ط۔ج۔ قمبر

 

سلیکشن

مؤرخہ 4 دسمبر 2008 بمقام مرکز مکلی مدینہ مسجد بعد نماز عصر روحانی طلبہ جماعت برانچ مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سلیکشن برائے سال 2009 ہوئی۔ جس میں صدر سجن علی طاہری، نائب صدر شہزاد علی، جنرل سیکریٹری باغ محمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری سرفراز طاہری، پریس سیکریٹری عبدالباری طاہری، فنانس سیکریٹری محمد عالم طاہری، آفیس سیکریٹری رکن الدین طاہری، اطلاعات سیکریٹری اشفاق علی، لائبریری انچارج محمد زبیر طاہری منتخب ہوئے۔ ضلعی صدر نے آخر میں نئی باڈی سے حلف بھی لیا۔

رپورٹ: باغ محمد جوکھیو طاہری۔ ر۔ط۔ج برانچ مکلی

 

سلیکشن

مؤرخہ 14 دسمبر بعد نماز ظہر ج۔ا۔م جنوبی کراچی کی سلیکشن برائے سال 2009 میں ضلع جنوبی کے آفس ربانی مسجد میراں ناکہ میں ہوئی۔ سلیکشن میں صدر خلیفہ مولانا عبدالواحد بلوچ طاہری، نائب صدر محمد حسین طاہری، جنرل سیکریٹری نور محمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری سید عبدالوہاب شاہ، پریس سیکریٹری محمد یونس طاہری، خزانچی محمد سلیم طاہری، آفس سیکریٹری عباس علی دودا طاہری، ایڈیٹر خلیفہ مولانا عبدالحکیم طاہری کو چنا گیا۔

رپورٹ: فقیر محمد یونس طاہری۔ ج۔ا۔م ضلع جنوبی

 

محفل ذکر و نعت

مؤرخہ 13 دسمبر 2008 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد ضیاء الاسلام کھاریاں میں ایک محفل ذکر و نعت ہوئی۔ جس کی صدارت حاجی محمد اکرم طاہری نے کی۔ مہمان خصوصی خلیفہ محمد ذوالفقار طاہری گوجرانوالہ تھے۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ محمد رفیق طاہری کا بیان ہوا جو کہ جوڑا سے تشریف لائے تھے۔ بعد میں مراقبہ ہوا ور دعائے خیر ہوئی۔

رپورٹ: مشتاق حسین طاہری۔ ج۔ ا۔ م ضلع گجرات

 

سلیکشن

مؤرخہ 14-12-08 بروز اتوار کو محمدی مسجد مارکیٹ ٹنڈو محمد خان میں صوبائی صدر ج۔ا۔م صوبہ سندھ غلام مرتضیٰ چنڑ طاہری صاحب کی صدارت میں ج۔ا۔م ضلع بدین اور ضلع ٹنڈو محمد خان کی سلیکشن برائے سال 2009 ہوئی۔ اس جوائنٹ سلیکشن میں صوبائی صدر کے علاوہ صوبائی فنانس سیکریٹری جناب نذیر احمد سولنگی صاحب اور صوبائی جوائنٹ سیکریٹری جناب مقبول احمد کورائی صاحب بھی موجود تھے۔ ضلع بدین کی سلیکشن میں صدر نور احمد کھتری طاہری، نائب صدر مولانا سید بقادار شاہ طاہری، جنرل سیکریٹری حافظ مختیار علی جگسی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری ملک عارف اللہ طاہری، فنانس سیکریٹری ماما احمد علی میمن طاہری، پریس سیکریٹری رحیم بخش خاصخیلی، آڈیٹر قاضی ممتاز علی طاہری، آفیس سیکریٹری مولانا محمد اسماعیل سدابہار طاہری منتخب ہوئے۔

ضلع ٹنڈو محمد خان کی سلیکشن میں صدر مولانا محمد موسیٰ قمبرانی طاہری، نائب صدر حاجی محمد صدیق کچھی طاہری، جنرل سیکریٹری نظام الدین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد صدیق طاہری، فنانس سیکریٹری محمد ہادی طاہری، پریس سیکریٹری محمد سلیمان وسان طاہری، آڈیٹر محمد عیسیٰ طاہری، آفیس سیکریٹری ممتاز علی طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: رحیم بخش خاصخیلی۔ ج۔ا۔م ضلع بدین

 

سلیکشن

مؤرخہ 21-12-08 بعد از نماز عشاء مرکزی جامع مسجد جوڑہ میں روحانی طلبہ جماعت ضلع گجرات کا اجلاس بسلسلہ سلیکشن برانچ جوڑہ منعقد ہوا۔ جس میں صدر جاذب علی طاہری، نائب صدر محمد طاہر طاہری، جنرل سیکریٹری شیرازعلی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری شاہزیب علی طاہری، فنانس سیکریٹری شفقت علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری محمد طاہر طاہری، پریس سیکریٹری واثق شہزاد طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: واثق شہزاد طاہری۔ ر۔ ن۔ ط۔ ج جوڑا

 

سلیکشن

مؤرخہ 7-12-08 کو ج۔ا۔م ضلع عمرکوٹ کی نئی باڈی کی سلیکشن زیر صدارت ج۔ا۔م صوبہ سندھ کے صوبائی صدر جناب غلام مرتضیٰ چنڑ کے مدرسہ طاہریہ نقشبندیہ وہرو شریف عمرکوٹ میں ہوئی۔ جس میں صدر فقیر سکیلدھو طاہری، نائب صدر عبدالغفار طاہری، جنرل سیکریٹری فقیر محمد عالم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری عتیق الرحمان طاہری، فنانس سیکریٹری محمد موسیٰ طاہری، آڈیٹر سعید احمد بوزدار، پریس سیکریٹری غلام مرتضیٰ طاہری، آفیس سیکریٹری محمد رمضان طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ ج۔ا۔م ضلع عمر کوٹ

 

ہفتہ وار پروگرام

مؤرخہ 15 دسمبر 2008 بروز پیر کو بعد نماز مغرب جماعت اصلاح المسلمین برانچ محلہ حاجی پنوں شیخ طاہری جانب سے ہفتہ وار پروگرام ہوا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ مولانا محمد موسیٰ منگیانی طاہری نے کیا۔

رپورٹ: سکندر علی لاسی طاہری۔ ر۔ط۔ج صوبہ بلوچستان

 

لاہور کی خبریں

مؤرخہ 30 نومبر بعد از نماز عشاء غوثیہ کالونی گوہاوا لاہور میں جناب کاشف صاحب کے گھر میں محفل ذکر ہوئی۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد تنظیم کی اہمیت پر سید افتخار الحسن گیلانی نائب صدر روحانی طلبہ جماعت پنجاب نے لیکچر دیا۔ اور خطاب خلیفہ محمد شفیق طاہری صاحب نے کیا۔ مراقبہ اور لنگر کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

مؤرخہ 6 دسمبر بعد از نماز عشاء غوثیہ کالونی کماتاں لاہور میں محفل ذکر ہوئی۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ محمد شفیق صاحب نے مختصر اور جامع بیان فرمایا مراقبہ و لنگر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: طاہر الحسن غزالی۔ ر۔ط۔ج پنجاب

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 7 نومبر بروز جمۃ المبارک بعد از نماز عصر مرکز نور الاسلام طاہریہ برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم جناب منظور حسین طاہری صاحب نے کیا۔ آخر میں لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: تاج دین طاہری۔ ج۔ ا۔ م برانچ 208۔ ر۔ ب فیصل آباد

 

سالانہ ضلعی کنونشن

مؤرخہ 16 نومبربروز اتوار جمعہ نماز عصر تا عشاء سالانہ ضلعی کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں (Speach Compitition) رکھا گیا اور اس مقابلہ میں شہر ٹنڈو الہیار کے تمام اسکولوں اور کالج اور مختلف انسٹیٹیوٹ کے طلباء نے حصہ لیا۔ اور پوزیشن ہولڈرز کو صوبائی صدر ر۔ط۔ج جناب عدیل احمد طاہری، حافظ سرفراز صاحب، سید رضوان صاحب نے انعامات دیے۔ آخر میں دعائے خیر اور لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: زبیر علی طاہری ج۔ا۔م ٹنڈوالہیار!

 

ضلعی باڈی کا تنظیمی وزٹ

مؤرخہ 6 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء کو ضلع بدین کی باڈی نے برانچ جامع جگسی کا وزٹ کیا۔ برانچ کا تنظیمی رکارڈ چیک کیا گیا اور مختلف ایجنڈوں پر دوستوں سے مشورے لیے گئے۔ آخر میں خلیفہ محترم نور احمد کھتری نے دوستوں کو تنظیمی کام کے لحاظ سے قیمتی اور مفید مشوروں سے نوازا۔

رپورٹ: وقاص احمد طاہری۔ برانچ جگسی مسجد ماتلی

 

جمعیت علماء طاہریہ کی مرکزی سلیکشن

سالانہ عرس شریف درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو پر جمعیت علماء طاہریہ کی حضور قبلہ محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے زیر نگرانی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر صاحبزادہ سائیں محمد جمیل طاہری صاحب، سینئر نائب صدر علامہ سائیں محمد ابراہیم طاہری صاحب، نائب صدر مولانا علی اصغر طاہری صاحب، جنرل سیکریٹری مولانا غلام حیدر لاکھو طاہری صاحب، جوائنٹ سیکریٹری مولانا عرض محمد چانڈیو طاہری صاحب، پریس سیکریٹری قاری احمد نواز میمن طاہری صاحب، خزانچی چوہدری محمد یونس طاہری صاحب منتخب ہوئے۔

رپورٹ: قاری احمد نواز طاہری۔ ج۔ ع۔ ط پاکستان

 

ماہانہ پروگرام

مؤرخہ 2-11-08 کو جماعت اصلاح المسلمین بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن کاماہانہ پروگرام برائے ذکر و نعت شریف حاجی محمد انور طاہری صاحب کے ہاں منعقد ہوا جس میں خطاب علامہ مولانا خلیفہ حاجی غلام نبی طاہری نقشبندی نے کیا۔

رپورٹ: فقیر محمد جمیل سنگیالوی طاہری کراچی

 

سالانہ ضلعی کنونشن

مؤرخہ 26 اکتوبر 2008 بروز اتوار بعد نماز عصر تا رات 11 بجے جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن مرکز دار الاحسان گلشن خیر محمد ٹنڈو یوسف حیدرآباد میں خلیفہ محترم مولانا محمد خالد مغل صاحب کے زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ کنونشن میں پروفیسر اسرار احمد کلہوڑو اور مولانا محمد ہاشم نے لیکچرز دیے۔ ضلع برانچز نے کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔ بہترین برانچز گاڑی کھاتہ، عثمان آباد، آفندی ٹاؤن اور محمدی ٹاؤن کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ صوبائی عہدیداران نے بھی شرکت کی جن میں خلیفہ عبد اللہ طالبانی، خلیفہ محمد کاشف، جناب مقبول احمد کورائی اور جناب نذیر احمد سولنگی شریک ہوئے۔ اس میں خلفاء کرام کے علاوہ علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: شیردین طاہری۔ حیدرآباد

 

سلیکشن

مورخہ 22 اکتوبر بروز بدھ بعد نماز عشاء خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی صاحب کے زیر صدارت ج۔ا۔م برانچ حاجی سومار رونجہ کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر جاوید علی طاہری، نائب صدر عبدالواحد طاہری، جنرل سیکریٹری برکت علی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری مشتاق علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری غلام رسول طاہری، پریس سیکریٹری عبدالقیوم بلوچ، خازن محمد ملاح سولنگی منتخب ہوئے۔

رپورٹ: برکت علی طاہری۔ برانچ محلہ حاجی سومار رونجہ

 

سالانہ عرس مبارک میٹنگ

مؤرخہ 19 اکتوبر 2008 بروز اتوار گوٹھ بھنڈ شریف میں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں سالانہ عرس مبارک میں عام لوگوں تک دعوت پہنچانے کے طریقے پر غور کیا گیا۔

رپورٹ: فقیر محمد ساجد طاہری۔ ٹیلرماسٹر

 

عظیم الشان شان اولیاء کانفرنس

مؤرخہ 18 اکتوبر بروز ہفتہ مسجد حیات النبی تھوبہ میں ایک عظیم الشان اولیاء کانفرنس بعد از نماز عشاء ہوئی۔ جس میں خطاب محترم سید عبدالرشید شاہ صاحب نے کیا۔ علماء کرام کے علاوہ اہل علاقہ کے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ مغرب نماز کے بعد برانچ تھوبہ کا قیام ہوا جس میں صدر غلام مرتضیٰ طاہری، نائب صدر حافظ عرفان خان، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر آصف محمد ہمدانی، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر سجاد احمد، پریس سیکریٹری قیصر لطیف، خازن محمد ہارون طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ راولپنڈی

 

جلسہ برائے ختم القرآن

مؤرخہ 24 اگست بروز اتوار مدرسہ انوار مصطفی ٹنڈوالہیار میں دوسری مرتبہ جلسہ ختم حفظ القرآن منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت مہتم مدرسہ جناب امتیاز علی آرائیں صاحب نے کی۔ تلاوت، نعت و منبقت کے بعد 5 طالبات نے حفظ اور 10 طالبات نے ناظرہ کلام پاک کا آخری سبق سنایا۔ اس کے بعد فقیر جلیل بوزدار صاحب کی اہلیہ نے بچیوں کو اعزازی شیلڈز دیں۔ خصوصی بیان مولانا اختر صاحب نے قرآن پاک کے فضائل کے بارے میں بیان کیا۔ آخر میں دعاء خیر کے بعد لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ ماشاء اللہ اس پروگرام میں عورتوں کی تعداد 300 سے زیادہ تھی۔

رپورٹ:حافظہ انیقہ امتیاز آرائیں۔ ٹنڈوالہیار

 

جلسہ بسلسلہ ختم القرآن

مؤرخہ 25 رمضان المبارک کو نورانی مسجد بندیچہ اسٹاپ کی جانب سے خلیفہ علامہ مولانا سائیں امام علی طاہری کی صدارت میں ایک جلسہ بسلسلہ ختم القرآن منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی درس قرآن علامہ مولانا سائیں امام علی طاہری کا ہوا۔

رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ ج۔ا۔م بندیچہ اسٹاپ

 

ماہوار جلسہ

مؤرخہ 16 دسمبر بروز منگل بعد از نماز مغرب ڈاکٹر محمد ایوب لاسی کی رہائشگاہ پر خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی زیر صدارت ج۔ا۔م برانچ حب سٹی کی ماہانہ پروگرام ہوا۔ حضور کی مہربانی سے قرب و جوار سے کافی احباب نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خلیفہ صاحب نے شان صحابہ رضوان اللہ اجمعین کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعد دعا خیر ہوئی اور حاضرین میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: بلال احمد طاہری۔ ج۔ ا۔ م برانچ حب سٹی

 

ضلعی کنونشن

مؤرخہ 26 ستمبر 2008 بروز ہفتہ کو مکلی مسجد انوار مدینہ طاہریہ میں ر۔ط۔ج ضلع ٹھٹھہ سندھ کا ایک روزہ تربیتی ورکشاپ اور کنونشن منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد تعارف ابتدائیہ ہوا۔ اس کے بعد 2 نشستیں ہوئیں اور رات کو شب بیداری کا جلسہ بھی ہوا۔ جس میں تقریری مقابلہ بھی ہوا جس میں باغ محمد طاہری نے اول، سجن علی طاہری نے دوئم اور محمد زبیر طاہری نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ حسن کارکردگی برانچ مکلی میں محمد عالم طاہری، مالماڑی برانچ میں ظہیر الدین اور بھنبھور برانچ میں جانشیر اور منزلمراد طاہری کو اسناد ملیں۔ برانچز میں بہترین برانچ مالماڑی کو ایوارڈ ملا۔ فجر کے بعد محمد نواز طاہری ایڈوکیٹ نے مراقبہ کروایا پھر اختتام ہوا۔

رپورٹ: ذوالفقار علی طاہری۔ ر۔ ط۔ ج ضلع ٹھٹھہ

 

ر۔ط۔ج برانچ مکلی

روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹھٹھہ اور صوبہ سندھ کے خاص حکم اور توجہ سے الحمدللہ ٹھٹھہ ضلع کی اہم برانچ مکلی فعال ہوچکی ہے۔ مکلی جوکھیا اسٹریٹ میں خلیفہ حضور علی طاہری اور مولانا محمد مانک طاہری کی زیر نگرانی ہفتہ وار مختصر محفل ذکر و مراقبہ منعقد ہوتی ہے جس میں برانچ کے سب دوست شریک ہوتے ہیں۔ ہر ایک دوست حتی الوسع اپنی طرف سے بھرپور دعوت بھی چلاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرماہ میں دو مرتبہ ضلعی وزٹ بھی ہوتی ہے رکارڈ کو اچھا بنایا جارہا ہے، فنڈز کے رکارڈ کو بھی صحیح چلایا جارہا ہے اور ضلع میں فیس مکمل ادا ہوچکی ہے۔ برانچ میں ہر ماہ اک لیکچر پروگرام بھی ہوتا چلا آرہا ہے جس میں دوست ایک موضوع پر انگلش میں تقاریر و لیکچر دیتے ہیں۔ برانچ نے اس سال ضلعی کنونشن کی میزبانی کرنے کا شرف بھی حاصل کیا اور تقاریری مقابلہ کے تینوں انعامات برانچ کی دوستوں نے حاصل کئے۔

رپورٹ: محمد عالم جان طاہری۔ ر۔ط۔ج برانچ مکلی

 

دستار فضیلت

مؤرخہ 23-8-08 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء گوٹھ گہلپور II نزد ٹنڈو غلام علی میں ج۔ا۔م اور وہاں کے استاد محترم مولانا محمد رفیق بروہی طاہری اور محترم سائیں سید کبیر احمد شاہ صاحب کی کاوشوں سے ایک عظیم الشان روحانی اجتماع بسلسلہ دستار فضیلت منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت خلیفہ میاں نور علی بوزدار طاہری نے کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب علامہ محمد حیات مری طاہری نے کیا۔ اس پروگرام میں حافظ محمد آصف نظامانی طاہری کی دستار فضیلت ہوئی۔ آخرمیں صلوٰۃوسلام اور دعائے خیر ہوئی۔ اور بعد میں لنگر عام ہوا۔

رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ ٹنڈو غلام علی

 

سلیکشن

ر۔ط۔ج ضلع قمبر شہداد کوٹ کا اہم اجلاس محترم ہدایت اللہ طاہری صدر ر۔ط۔ج صوبہ سندھ صدارت میں ہوا۔ جس میں 2009 کے لیے باڈی کا علان کیا گیا۔ جس میں صدر اشفاق احمد طاہری، نائب صدر خالد حسین طاہری، جنرل سکریٹری مسعود احمد کاندھڑو، جوائنٹ سیکریٹری حافظ نعمت اللہ شیخ، فنانس سیکریٹری زاہد علی شیخ اور پریس سیکریٹری محمد آصف طاہری شامل ہیں۔

رپورٹ: محمد آصف طاہری۔ ر۔ط۔ج ضلع قمبر

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت برانچ عمر فاروق ٹنڈوالہیار کی نئی باڈی کی سلیکشن سال 2009 ہوئی۔ جس میں صدر آفتاب طاہری، نائب صدر عبید الرحمٰن (راجو)، جنرل سیکریٹری نعمان طاہری، جوائنٹ سیکریٹری سہیل طاہری، پریس سیکریٹری انیس طاہری، فنانس سیکریٹری عارف خلیل، نائب خزانچی عبید طاہری، اطلاعات سیکریٹری وحید طاہری، آفس سیکریٹری یاسر صاحب منتخب ہوئے۔

رپورٹ: شبیر نعمان طاہری۔ ٹنڈوالہیار

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت ضلع جنوبی کراچی کی سلیکشن برائے سال 2009 صوبائی باڈی کے زیر نگرانی انجام پائی۔ جس میں صدر عبدالوہاب طاہری، نائب صدر نواز علی طاہری، جنرل سیکریٹری شکیل احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد عمران طاہری، فنانس سیکریٹری بلال حسین طاہری، پریس سیکریٹری محمد شریف طاہری، کو سال برائے 2009 کے لیے منتخب کیا گیا۔

رپورٹ: محمد شریف طاہری۔ ر۔ ط۔ ج ضلع جنوبی

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کی سال 2009 کے لیے عہدیدارن کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر فقیر مقبول احمد طاہری، نائب صدر محمد مبین طاہری، جنرل سیکریٹری فقیر ابوبکر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری فقیر عبداللطیف طاہری، فنانس سیکریٹری فقیر عبدالجلیل طاہری، اطلاعات سیکریٹری جان محمد فقیر طاہری، پریس سیکریٹری ارشاد بوزدار طاہری، لائبریری سیکریٹری سعید احمد طاہری، آفس سیکریٹری مقصود احمد طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: ارشاد بوزدار طاہری طاہرآباد ٹنڈوالہیار

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین برانچ کھنڈو گوٹھ کی سلیکشن برائے سال 2009 خلیفہ قاری شاہ محمد نقشبندی کی زیر صدارت کی گئی جس میں صدر زاہد حسین، نائب صدر محمد عارف، جنرل سیکریٹری محمد شاہد قریشی، جوائنٹ سیکریٹری علی رضا طاہری، فنانس سیکریٹری عبداللطیف، محمد عامر، پریس سیکریٹری طارق عزیز، اطلاعات سیکریٹری عبدالحمید پارس منتخب ہوئے۔

رپورٹ: علی رضا طاہری۔ برانچ کھنڈوگوٹھ

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی ضلعی باڈی برائے سال 2009 کی سلیکشن صوبائی عہدیداروں کے زیر نگرانی ہوئی۔ جس میں صدر سید غلام مرسل شاہ، نائب صدر خلیفہ نور علی بوزدار، جنرل سیکریٹری مولانا عبدالجبار طاہری، جوائنٹ سیکریٹری فقیر انور علی طاہری، فنانس سیکریٹری عبدالجلیل طاہری، آڈیٹر فقیر عبداللطیف طاہری، پریس سیکریٹری فقیر شبیر نعمان طاہری، آفس سیکریٹری سعید احمد آرائیں طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: شبیر نعمان طاہری۔ ضلع ٹنڈوالہیار

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین برانچ نصیر آباد کا اہم اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر جناب قاری عبید اللہ پنہور صاحب نے کی۔ سلیکشن میں صدر گلزار علی شابرانی، جنرل سیکریٹری حافظ ماجد علی شیخ، جوائنٹ سکیریٹری محمد رمضان سومرو، فنانس سیکریٹری امتیاز احمد شیخ، پریس سیکریٹری محمدا فضل طاہری، اطلاعات عبدالقادر سومرو منتخب ہوئے۔

رپورٹ: محمد افضل طاہری۔ نصیرآباد

 

ماہانہ پروگرام

جماعت اصلاح المسلمین، روحانی طلبہ جماعت اور جمعیت علماء طاہریہ ضلع لاہور کا ماہانہ پروگرام بعد نماز مغرب بروز اتوار مرکز روح الاسلام طاہریہ لاہور میں ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب جمعیت علمائے طاہریہ ضلع لاہور کے فنانس سیکریٹری علامہ مولانا شہزاد احمد طاہری صاحب نے کیا۔ مراقبہ کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد طاہر طاہری۔ ر۔ط۔ج ضلع لاہور

 

اجلاس

جماعت اصلاح المسلمین برانچ حاجی پارک ضلع لاہور کے زیر اہتمام علاقہ کے تمام ممبران کا اجلاس بلایا گیا۔ جس میں مرکزی باڈی جماعت اصلاح المسلمین کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مشتمل لیٹر پر عمل درآمد کروانے کے لیے عہد کیا گیا۔

رپورٹ: غلام یاسین طاہری۔ حاجی پارک

 

نونہال طاہریہ

مرشد کریم کی نظر کرم سے غربی کراچی کیماڑی ٹاؤن کی حد میں حب ندی کے کنارے رئیس آبادی میں رئیس برادرس کے تعاون سے بچوں کا پروگرام نونہال طاہریہ کیا۔ جس میں پانچ گوٹھوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ ہر اتوار کو کسی نہ کسی گوٹھ میں نونہال طاہریہ کا پروگرام ہوتا ہے۔ اور کوئز کا پروگرام بھی ہوا جس میں پہلی پوزیشن ظفر اللہ مگسی، دوسری شبیر احمد طاہری، تیسری شہمیر احمد طاہری، چوتھی جاوید علی طاہری نے حاصل کی۔ آخرمیں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: فقیر شمشاد علی طاہری

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے زیر اہتمام ضلعی باڈی کی سال 2009 کے سلسلے میں سلیکشن ہوئی جس میں صدر حافظ محمد رضوان طاہری، نائب صدر سید مشتاق علی شاہ طاہری، جنرل سیکریٹری فیضان طاہری، جوائنٹ سیکریٹری وقار طاہری، خزانچی حافظ فیصل طاہری، پریس سیکریٹری غلام مرتضیٰ ملک، اطلاع سیکریٹری غلام نبی طاہری، آفس سیکریٹری وسیم طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: غلام نبی طاہری۔ ضلع ٹنڈوالہیار

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت برانچ کلا کوٹ کی سلیکشن برائے سال 2009 ضلعی باڈی کی زیر نگرانی سرانجام پائی۔ جس میں صدر محمد یونس طاہری، نائب صدر رئیس احمد طاہری، جنرل سیکریٹری ساجد حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد ابراہیم طاہری، فنانس سیکریٹری عابد حسین بلوچ طاہری، پریس سیکریٹری شاہ زیب طاہری، آفس سیکریٹری نذیر احمد طاہری، اطلاعات سیکریٹری محمد فیروز طاہری نقشبندی منتخب ہوئے۔

رپورٹ: شاہ زیب طاہری۔ ر۔ط۔ج کلا کوٹ

 

جمعیت علماء طاہریہ برانچ گلشن اقبال ٹاؤن کی خبریں

جمعیت علماء طاہریہ گلشن اقبال ٹاؤن اور ابن قاسم ٹاؤن کی محنت و کاوشوں سے میڈیا میں ”سندھ TV“ چینل پر رمضان المبارک کے فضائل و مسائل پر خصوصی پروگرام ”مؤمنن لاء تحفو“ میں جمعیت علماء طاہریہ گلشن اقبال ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری اور سابق پریس سیکریٹری کراچی ڈویژن علامہ طاہری وزیر احمد آلکھانی المدنی نے 19 پروگراموں میں خطاب کیا۔ اور جمعیت علماء طاہریہ گلشن اقبال ٹاؤن کے صدر مولانا بشیر احمد آلکھانی طاہری نے 3 پروگرام کیے۔ اور جمعیت علمائے طاہریہ بن قاسم ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری حافظ و قاری علامہ منیر احمد آلکھانی طاہری نے 19 پروگرام میں خطاب کیا۔

رپورٹ: وزیر احمد آلکھانی۔ گلشن اقبال

 

ر۔ط۔ج برانچ ماتلی کے لیے اعزاز

روحانی طلبہ جماعت برانچ جامع جگسی مسجد کے عہدیدار تیمور علی طاہری (خازن) اور ممبر وہاب علی طاہری نے گیارہویں کے سالانہ امتحانات میں بالترتیب 408 اور 428 نمبر لیے۔ برانچ انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

رپورٹ وقاص احمد طاہری۔ جامع مسجد جگسی ماتلی

 

ر۔ط۔ج (لیڈیز) ضلع ٹھٹھہ کی خبریں

روحانی طلبہ جماعت (لیڈیز) ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ضلع کی اہم برانچ وہیڈ کوارٹر برانچ مکلی میں ایک ماہوار مختصر محفل ذکر و نعت رکھی گئی ہے جس میں نعتوں کے بعد صدر ر۔ط۔ج (لیڈیز) ضلع ٹھٹھہ محترمہ شفقت جسارت طاہری، ”جلوہ گاہ دوست“ اور دیگر کتب سے لیکچر دیا۔ اس کے بعد لیڈیز کے مختلف تنظیمی، تبلیغی، دنیاوی و علمی سوالات و مسائل کا جواب محترمہ صفورہ ایاز طاہری نے دیے۔ محفل کا اختتام صلوٰۃ و سلام سے ہوا۔

رپورٹ: بینظیر عرف کنیز فاطمہ جوکھیو طاہری۔ برانچ مکلی

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے زیر اہتمام روحانی طلبہ جماعت برانچ خان محمد بوزدار کی سال 2009 کے لیے سلیکشن کی گئی۔ جس میں صدر سجاد بوزدار، نائب صدر متین بوزدار، جنرل سیکریٹری ابوبکر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری جنید بوزدار، اطلاع سیکریٹری برکت طاہری، پریس سیکریٹری خان محمد طاہری، آفس سیکریٹری امتیاز طاہری، خزانچی شہزاد احمد طاہری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: سجاد بوزدار۔ ٹنڈوالہیار

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ سومر چنڑ کے سالانہ انتخابات ضلعی صدر مولوی دین محمد چنڑ کی زیرصدارت ہوئے جس میں مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ صدر حافظ امیر بخش میرانی، نائب صدر محمد لقمان چنڑ، جنرل سیکرٹری محمد اویس چنڑ، جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی چنڑ، پریس سیکرٹری محمد قاسم چنڑ، اطلاع سیکرٹری محمد ایوب اور آفس سیکرٹری اشفاق احمد چنڑ شامل ہیں۔

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ ہنگورجہ کی سال 2009 کی باڈی کا انتخاب ضلعی صدر خلیفہ رحمت اللہ راجپر کی زیر صدارت ہوئے جس میں عہدیدار منتخب کیے گئے۔ صدر مفتی مولانا محمد اسحٰق شر بلوچ طاہری، نائب صدر استاد شمس الدین کلہوڑو، جنرل سیکرٹری قادر بخش کلہوڑو، جوائنٹ سیکرٹری نعمت اللہ کلہوڑو، پریس سیکرٹری محمد اسلم منگی، اطلاعات سیکرٹری منٹھار علی سومرو اور آفس سیکرٹری آفتاب احمد کلہوڑو شامل ہیں۔

رپورٹ: نذیر احمد شر طاہری

 

سلیکشن

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ کنڈیارو کے سالانہ انتخابات ضلعی صدر محترم دین محمد چنڑ کی صدارت میں ہوئے، جس میں صدر میہر الدین منگریو طاہری، نائب صدر محمد ایوب چنہ طاہری، جنرل سیکرٹری مظفر علی قائمخانی طاہری، جوائنٹ سیکرٹری نذیر احمد چنہ طاہری، پریس سیکرٹری مسرور ملاح طاہری، خزانچی فدا حسین سومرو طاہری، آفس سیکرٹری فقیر اختر اور اطلاعات سیکرٹری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: مسرور ملاح۔ ج۔ا۔م برانچ کنڈیارو

 

الاصلاح نیٹ ورک ونگ

الاصلاح نیٹ ورک ونگ، جماعت اصلاح المسلمین کا وہ حصہ ہے جس کی ذمہ داری حضور قبلہ عالم کے عالمگیر پیغام کو انٹرنیٹ پر عام کرنا اور جماعت کے مشن کو انٹرنیٹ کے ذریعہ پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ الاصلاح نیٹ ورک ونگ کی طرف سے انٹرنیٹ پر دینی و اصلاحی پروگرام کئی سالوں سے جاری ہیں۔ گذشتہ سالوں میں یہ پروگرام پال ٹاک سافٹ ویئر پر چیٹ رومز میں پیش کئے جاتے رہے، جن کا ریکارڈ اب بھی موجود ہے۔ جبکہ آج کل یہ پروگرام براہ راست بیلکس (Beylxe) میسنجر سافٹ ویئر میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے گذشتہ دورۂ برطانیہ کے پروگرام انہی رومز میں براہ راست نشر کئے گئے، جن میں زیادہ تر پروگرام محترم اعجاز احمد طاہری پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ، درہم یونیورسٹی برطانیہ کے تعاون سے پیش کئے گئے۔ جماعت اصلاح المسلمین کا انٹرنیٹ پر ہفتہ وار پروگرام ہر ہفتہ کے دن پاکستانی ٹائم کے مطابق رات 10 بجے سے رات 1 بجے تک ”islahulmuslimeen“ نامی روم میں منعقد ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں قرأت نعت و منقبت کے علاوہ بیانات بھی ہوتے ہیں اور اکثر علامہ مسعود لاکھو صاحب خطاب فرماتے ہیں۔ مکتوبات امام ربانی سے درس بھی پیش کئے جاتے ہیں اور آخر میں حلقۂ ذکر قلبی بھی منعقد ہوتا ہے۔

رپورٹ: انجینئر مظہر حسین عباسی طاہری۔ جوائنٹ سیکریٹری الاصلاح نیٹ ورک ونگ

 

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت پاکستان برانچ ولیداد لنڈ تعلقہ ٹھری میرواہ کے سال 2009ء کے انتخابات زیر صدارت شاہنواز علی لنڈ بلوچ کے ہوئے جس میں متفقہ رائے سے عہدیدار منتخب کیے گئے، صدر محمد صدیق لنڈ، نائب صدر محمد علی، جنرل سیکرٹری زاہد حسین لنڈ، جوائنٹ سیکرٹری ایاز احمد، پریس سیکرٹری نوید احمد لنڈ، فنانس سیکرٹری کرم علی اطلاع سیکرٹری محمد آصف اور آفس سیکرٹری نورحسن لنڈ منتخب ہوئے۔

روحانی طلبہ جماعت پاکستان ضلع خیرپور کی سال 2009ء کی باڈی کا انتخاب زیر صدارت مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ طاہری اور ضلع نوشہروفیروز کے صدر محمد اعظم طاہری کے ہوا، جس میں مندرجہ ذیل باڈی تشکیل دی گئی صدر حافظ محمد حلیم گلال، نائب صدر آفاق احمد چنہ، جنرل سیکرٹری عبدالرب رتڑ، جوائنٹ سیکرٹری افتخار بھیو، پریس سیکرٹری محمد صدیق لنڈ طاہری، فنانس سیکرٹری فیاض احمد شر بلوچ، اطلاع سیکرٹری محمد بلال اور آفس سیکرٹری افتخار چنہ شامل ہیں۔

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت پاکستان برانچ ہنگورجہ کے سال 2009ء کے سالانہ انتخابات زیر صدارت مولانا مفتی محمد اسحٰق شر طاہری کے ہوئے جس میں صدر حافظ نصیر احمد ڈوبل، نائب صدر حافظ عبدالرحمان عباسی، جنرل سیکرٹری حافظ افتخار احمد، پریس سیکرٹری اشفاق احمد شر بلوچ، فنانس سیکرٹری حافظ قدرت اللہ عباسی، اطلاع سیکرٹری حافظ لیاقت علی بھٹو منتخب ہوئے۔

وفا نذیر احمد طاہری کی جانب سے محبوب سجن سائیں اور صاحبزادہ کے اعزاز میں عشائیہ:

مورخہ 06 جنوری 2009ء کو روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے مرکزی پریس سیکرٹری ”وفا“ نذیر احمد شر طاہری کی جانب سے جماعت کے سرپرست اعلیٰ حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں اور صاحبزادہ محترم جعفر طاہر صاحب اور صاحبزادہ نعمان طاہر صاحب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر حضور سجن سائیں نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ: نذیر احمد شر طاہری دربار اللہ آباد شریف

 

جلسہ

جامع مسجد الطاہر دلبر گوٹھ کنڈیارو میں بروز منگل 18 نومبر کو عرس مبارک سوہنا سائیں کی دعوت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام مولانا محمد محسن سیال صاحب مدرسہ جامعہ عربیہ غفاریہ کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب علامہ مولانا طاہری وزیر احمد المدنی نے کیا۔ آخر میں دعائے خیر سے محفل کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: جنرل سیکریٹری ج۔ع۔ط گلشن اقبال کراچی

 

جلسہ شہداء کربلا

مؤرخہ 24 جنوری 2009 بروز ہفتہ جامع مسجد غوثیہ کنڈیارو میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے زیر صدارت خلیفہ جناب میہر الدین طاہری اور زیر نگرانی علامہ مجتبیٰ راہوجا طاہری ایک جلسہ بسلسلہ شہداء کربلا منعقد کیا گیا۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب علامہ مولانا خلیفہ اسرار احمد طاہری صاحب نے کیا۔

رپورٹ: مسرور ملاح۔ پریس سیکریٹری ج۔ا۔م کنڈیارو

 

انتقال پرملال

جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ جناب فقیر عبدالرزاق سومرو طاہری روڈ ایکسیڈنٹ میں قضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ادارہ جناب عبدالرزاق صاحب کے رشتہ داروں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے