فہرست الطاہر
شمارہ 55، جمادی الآخر 1430ھ بمطابق جون 2009ع

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: نماز جنازہ مسجد میں جائز ہے یا نہیں ؟ (محمد صادق میمن۔ لاڑکانہ)

جواب: الظاہر ان الصلوٰۃ من یکون فی المسجد لعذر ضیق المکان غیر مکروہ۔

اگر عذر ہے تو نماز جنازہ اس طرح ادا کرے کہ میت باہر ہو اور جماعت مسجد میں تو جائز ہے۔ اگر عذر نہیں تو مکروہ ہے۔ (فتاویٰ واحدی۔ جلد اول۔ صفحہ 271)


سوال 1: قرآن مجید آدھا حفظ کرکے چھوڑ دینا گناہ تو نہیں؟

سوال 2: قرآن مجید کا ایک سیپارہ اکٹھے دو لوگ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (سائرہ طاہری۔ دنبہ گوٹھ ملیر)

جواب 1: قرآن پاک کو جتنا یاد کرو جائز ہے۔ آدھا یاد کرکے چھوڑنا گناہ نہیں لیکن بھلانا نہیں چاہیے گناہ ہے۔

جواب 2: دو آدمی ایک سیپارہ ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔


سوال: نماز کے دوران اگر پیشاب کے قطرے آجائیں تو کیا کرنا چاہیے ذرا تفصیل سے بتائیں؟ (وقاص احمد طاہری۔ ضلع بدین)

جواب: اگر پیشاب کے قطرے آتے ہیں تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھے۔ اگر روزانہ اس طرح ہوتا ہے تو نماز سے پہلے پیشاب کرنا چاہیے۔ یہاں تک کہ قطرے بلکل ختم ہوجائںی بعد میں وضو کرنا چاہیے۔ اگر کوئی بیماری جیسے سلسل بول وغیرہ تو اس صورت میں نماز کے آخری وقت میں وضو کرکے نماز پڑھے اگرچہ پیشاب قطرے آتے رہیں پھر بھی نماز ہوجائے گی۔ جیسے ہی نماز کا وقت ختم ہوگا پھر وضو ٹوٹ جائے گا۔ دوسری نماز کے لیے پھر دوبارہ وضو کریگا۔ علیٰ ہٰذالقیاس (نور الایضاح۔ قدوری وغیرہ)


سوال: عورتوں کے اعتکاف کے بارے میں ضروری ہدایتیں بتائیں۔ اعتکاف کے بارے میں شرعی حدود کیا ہے اس موضوع پر تفصیل سے بیان فرمائیں؟ (نادیہ طاہری۔ کراچی)

جواب: اعتکاف سنت ہے۔ عورت اپنے گھر میں اعتکاف کرے گی۔ اس جگہ سے باہر جانا جائز نہیں۔ سوائے ضروری حاجات کے۔ تلاوت، نفل، درس قرآن، درس حدیث دے سکتی ہے، سن سکتی ہے۔ (بہار شریعت ج اول) بغیر ضرورت کے غسل کرنا منع ہے۔ حیض و نفاس سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔ (منہاج الفتاویٰ)