الطاہر

الطاہر شمارہ نمبر 44
ربیع الاول ۱۴۲۸ھ بمطابق اپریل ۲۰۰۷ع

اردو مین پیج

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری

 

 

وادی سون سکسیر کا تبلیغی احوال

مؤرخہ 29 رمضان المبارک ضلع خوشاب وادی سون سکسیر کے گاؤں کھوڑا میں ڈاکٹر محمد یوسف صاحب کی صدارت میں تبلیغی دورہ ہوا۔ گاؤں کی دو بڑی جامع مسجد سمیت چار مسجدوں میں فضائل رمضان اور ذکر پر خطاب ہوا اور کئی لوگوں کو ذکر قلبی عنایت کیا گیا۔

(رپورٹ: ثناء اللہ طاہری۔ مرکزی خزانچی ر ط ج پاکستان)

 

عید ملن پارٹی

مؤرخہ 19 اکتوبر 2006 بروز اتوار صوبہ سرحد روحانی طلبہ جماعت کا عید ملن پارٹی کا پروگرام ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد جنرل سیکریٹری مردان ڈویژن جناب اشتیاق احمد صاحب نے ماہانہ روپورٹ شایع کی اس کے بعد جنرل سیکریٹری محمد یوسف شر بلوچ طاہری نے اظہار خیال کیا۔ اس پروگرام میں پشاور اور مردان ڈویژن کی خود ریزی چوکی کے میمبر باب جدید کے برانچوں کے دوستوں نے شرکت فرمائی۔

(رپورٹ: فقیر ثناء اللہ طاہری۔ مرکزی خزانچی ر ط ج پاکستان)

 

ماہوار رپورٹ

ماہ ستمبر، اکتوبر میں خلیفہ جناب خیر محمد عباسی کی قیادت میں ہفتہ وار پروگرام اور ماہوار پروگرام گاڑی کھاتہ حیدرآباد میں کیے گیے جن میں تلاوت و نعت و منقبت کے بعد مختلف علمائے کرام نے خطابات کیے۔

(رپورٹ: خالد قریشی طاہری۔ فنانس سیکریٹری ج ا م پاکستان برانچ گاڑی کھاتہ حیدرآباد)

 

تقریری مقابلہ

مؤرخہ 27 دسمبر 2006 کو خلیفہ مولانا غلام مصطفی صاحب کی زیر سرپرستی مدرسہ عربیہ طاہرآباد شریف کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جس میں اول دوئم سوئم پوزیشن آنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں مولانا محمد موسیٰ بروہی صاحب نے بیان کیا۔

(رپورٹ: حاجی انس بوزدار۔ ٹنڈوالہیار)

 

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 28 دسمبر 2006 کو ج ا م صوبہ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا مقبول احمد کورائی طاہری صاحب کی صدارت میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی تقریب سلیکشن کے سلسلے میں تنظیمی اجتماع ہوا، جس میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدر مولانا محمد موسیٰ طاہری، نائب صدر محمد صدیق طاہری، جنرل سیکریٹری نظام الدین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد عیسیٰ کٹی طاہری، پریس سیکریٹری فقیر عارف اللہ طاہری، فنانس سیکریٹری ہادی محمد طاہری، آڈیٹر رحیم بخش طاہری، آفیس سیکریٹری محمد صدیق کٹی۔

(رپورٹ: عارف اللہ طاہری۔ پریس سیکریٹری ج ا م ضلع ٹنڈو محمدخان)

 

سلیکشن 2007

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ کرماں باغ لاڑکانہ کے سال 2007 کی نئی باڈی منتخب کی گئی، ان کی تفصیل یہ ہے۔ صدر طاہر علی انصاری، نائب صدر روحیل خان شیخ، جنرل سیکریٹری نوید احمد شیخ، جوائنٹ سیکریٹری محمد فہیم منگی، پریس سیکریٹری نعیم علی منگی، اطلاع سیکریٹری آصف علی شیخ، فنانس سیکریٹری عمران اصغر شیخ، لائبریری انچارج امجد علی شیخ۔

(رپورٹ: نعیم علی منگی۔ لاڑکانہ)

 

سلیکشن برائے 2007

روحانی طلبہ جماعت پاکستان صوبہ پنجاب کے لیے مرکزی باڈی نے سال 2007 کے لیے صوبائی باڈی کا انتخاب کیا گیا، جس میں صدر کاشف دولتانہ طاہری، نائب صدر محمد جاوید طاہری، جنرل سیکریٹری سید افتخار الحسن گیلانی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری ضیاء الرحمٰن طاہری، فنانس سیکریٹری نوید شیخ طاہری، پریس سیکریٹری طاہر الحسن غزالی طاہری۔

(رپورٹ: طاہر الحسن غزالی پریس سیکریٹری ر ط ج صوبہ پنجاب)

 

جمعیت علماء طاہریہ پاکستان کی مرکزی سلیکشن برائے2007، 2008

جمعیت علماء طاہریہ پاکستان کی مرکزی سلیکشن برائے سال 2007، 2008 جمعیت کے سرپرست اعلیٰ حضرت خواجۂ خواجگان محمد طاہر المعروف سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی صدارت میں ہوئی جس میں صدر مولانا محمد جمیل عباسی طاہری، سینئر نائب صدر مولانا محمد سعید لاکھیر طاہری، نائب صدر دوئم مولانا محمد ابراہیم طاہری، سیکریٹری جنرل مولانا غلام حیدر لاکھو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری مولانا محمد عاشق لنڈ طاہری، پریس سیکریٹری حافظ احمد نواز میمن طاہری، فنانس سیکریٹری مولانا محمد یونس طاہری، آفیس سیکریٹری مولانا عزیز الرحمٰن گجر طاہری، آڈیٹر مولانا عبدالغفار غزالی طاہری۔

(رپورٹ: حافظ احمد نواز میمن۔ مرکزی پریس سیکریٹری جمعیت علماء طاہریہ)

 

سلیکشن برائے 2007

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ درگاہ غریب آباد لاڑکانہ کی سلیکشن برائے سال 2007 ضلعی عہدیداران حضرات کی نگرانی میں کی گئی جن میں صدر جناب محمد عثمان عمرانی طاہری، نائب صدر ولی محمد شابرانی، جنرل سیکریٹری حافظ احمد نواز میمن طاہری، جوائنٹ سیکریٹری حافظ محمد علی میمن طاہری، پریس سیکریٹری حافظ غلام عباس کلہوڑو طاہری، اطلاع سیکریٹری بشیر احمد میمن طاہری، فنانس سیکریٹری حافظ شاہنواز میمن طاہری، آفیس سیکریٹری محمد عارف میمن طاہری، معاون سیکریٹری حافظ رشیداحمد میمن طاہری۔

(رپورٹ: بشیر احمد میمن۔ جماعت اصلاح المسلمین لاڑکانہ)

 

سلیکشن برائے 2007

٭روحانی طلبہ جماعت برانچ غریب آباد لاڑکانہ کی سلیکشن برائے سال 2007کی تقریب جامع مسجد پیر مٹھا رحمۃاﷲعلیہ غریب آباد میں ضلعی عہدیداران کی نگرانی میں منعقد ہوئی جس میں صدر: محمد افتخار عمرانی طاہری‘ جنرل سیکریٹری: محمد صادق میمن طاہری‘ فنانس سیکریٹری: غلام مصطفی جمالی طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ:محمد صادق میمن ۔جنرل سیکریٹری ر ط ج)

 

الیکشن برائے 2007

جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف میں طلباء کے درمیان عہدیداروں کی الیکشن کی گئی جس میں صدر منیر احمد طاہری، نائب صدر شاہ محمد طاہری، جنرل سیکریٹری عبدالمقصود طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق بروہی طاہری، فنانس سیکریٹری نذیر احمد میمن طاہری، اطلاع سیکریٹری غلام مجتبیٰ ملک طاہری۔

(رپورٹ:نذیر احمد حنفی طاہری)

 

محفل ذکر

مؤرخہ 5 جنوری 2007 کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ایک محفل ذکر منعقد کی گئی جس میں سید رفیق احمد شاہ صاحب مہمان خاص تھے اور آخر میں آپ نے خصوصی خطاب کیا اور لوگوں کو ذکر قلبی عنایت فرمایا۔

(رپورٹ:محمد حفیظ طاہری وہاڑی)

 

صوبہ بلوچستان کی خبریں

مؤرخہ 8 جنوری 2007 بروز اتوار مدرسہ روح الاسلام طاہریہ اوتھل میں مولانا محمد ابراہیم لاسی طاہری کی زیر صدارت ضلعہ لسبیلہ کی سلیکشن کی گئی جس میں صدر عبدالرشید گدور طاہری، نائب صدر محمد ہارون چنہ طاہری، جنرل سیکریٹری عبدالرشید خاصخصیلی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری عبدالحمید خاصخیلی طاہری، پریس سیکریٹری سکندر علی لاسی طاہری، فنانس سیکریٹری عبدالواحد چنہ طاہری منتخب ہوئے۔

روحانی طلبہ جماعت پاکستان کے نائب صدر محمد نواز ہاشم طاہری اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹر ی محمد لیاقت سومرو طاہری کی نگرانی میں جامع مسجد نورانی ساکراں روڈ حب میں ایک اہم میٹنگ کی گئی جس میں روحانی طلبہ جماعت صوبہ بلوچستان سلیکشن برائے 2007 کی گئی۔ جس میں صدر محمد طیب موندرہ طاہری، نائب صدر محمد امین بروہی طاہری، جنرل سیکریٹری محمدسلیمان دودا طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی بروہی طاہری، پریس سیکریٹری اصغر علی موندرہ طاہری، فنانس سیکریٹری، شفیع محمد شیخ طاہری منتخب ہوئے۔

روحانی طلبہ جماعت ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالرشید گدور طاہری اور جنرل سیکریٹری عبدالشکور خاصخیلی طاہری کی صدارت میں تحصیل بیلہ میں برانچوں کے دورے کیے اور سال 2007 کے لیے نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدر غلام نبی رونجہ طاہری، نائب صدر  محمد نواز رونجہ طاہری، جنرل سیکریٹری محمد اشرف رونجہ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل رونجہ طاہری، پریس سیکریٹری غلام مصطفی رونجہ طاہری، فنانس سیکریٹری نواز علی رونجہ طاہری، آفیس سیکریٹری محمد سلیم رونجہ طاہری منتخب ہوئے۔

برانچ نوتانی کی سال 2007 کی سلیکشن

صدر حافظ منیر احمد، نائب صدر اللہ بخش خاصخیلی طاہری، جنرل سیکریٹری نذیر احمد رونجہ طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد ندیم رونجہ طاہری، فنانس سیکریٹری عبدالرزاق خاصخیلی طاہری، آفیس سیکریٹری محمد سلیم خاصخیلی طاہری، اطلاع سیکریٹریسہیل احمد رونجہ طاہری۔

برانچ گدور کی سال 2007 کی سلیکشن

صدر غلام قادر رونجہ طاہری، نائب صدر بشیر احمد خاصخیلی طاہری، جنرل سیکریٹری طارق الرحمٰن طاہری، جوائنٹ سیکریٹری شکیل احمد گدور طاہری، پریس سیکریٹری شبیر احمد خاصخیلی طاہری، فنانس سیکریٹری، طاہر علی خاصخیلی۔

(رپورٹ: نمائندہ الطاہر لسبیلہ بلوچستان)

 

سلیکشن برائے 2007

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کے ضلعی صدر مولانا محمد موسیٰ طاہری کی نگرانی میں گاؤں بلاولی کے لیے سال 2007 کے لیے جماعت اصلاح المسلمین کی نئی باڈی کی سلیکشن کی گئی جس میں صدر محمد ارشاد علی طاہری، نائب صدر: فدا حسین طاہری، جنرل سیکریٹری: حافظ محمد ابراہیم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد جاوید طاہری، پریس سیکریٹری: علی رضا طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالقدیرطاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد علی طاہری، آفیس سیکریٹری: عبدالرزاق طاہری، لائبریری انچارج: گلزار حسین طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ :رحیم بخش آڈیٹر ج ام ضلع ٹنڈو محمدخان)

 

محفل نعت

مؤرخہ 4 جنوری 2007 بروز جمعرات کو جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے گلزار مصطفی مسجد حقانی ٹاؤن نزد S.E واپڈا آفیس نوابشاہ میں عظیم الشان محفل نعت منعقد کی گئی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد مختلف نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیے اور آخر میں مراقبہ کیا گیا۔

(رپورٹ:قاری فرحان احمد انڑ۔حقانی ٹاؤن نوابشاہ)

 

سلیکشن سال 2007

مؤرخہ 5 جنوری 2007 ڈاکٹر منور حسین کی صدارت میں انجمن نونہال روحانیہ نور مسجد ماتلی میں سال 2007 کے لیے سلیکشن کی گئی جس میں صدر: عبدالرحمان بھٹی طاہری، نائب صدر: فہد رضا طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد کاشف طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد شہزاد طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد فہیم طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد شعیب طاہری، پریس سیکریٹری: محمد زبیر طاہری، لائبریری انچارج: شاہ رخ خان طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ محمد اسماعیل سدابہار طاہری۔ ماتلی)

 

برانچ حاجی لیموں گبول گوٹھ کی تبلیغی رپورٹیں

مؤرخہ 7 جنوری 2007 بروز اتوار بعد نماز عشاء فقیر شکیل احمد کے گھر میں ہفتہ وار پروگرام منعقد ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد سالانہ عرس مبارک حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی سی ڈی دکھائی گئی اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مؤرخہ 21 جنوری 2007 بروز اتوار بعد نماز عشاء فقیر ظہیر عباس کے گھر میں ہفتہ وار پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خلیفہ سائیں محمد خان صاحب نے خطاب کیا۔ آخر میں قلبی ذکر کا وظیفہ بھی عنایت کیا گیا۔

(رپورٹ: فقیر محمد مبین طاہری۔ جنرل سیکریٹری برانچ حاجی لیموں گبول گوٹھ)

 

عظیم الشان طلبہ کانفرنس

مؤرخہ 12 جنوری 2007 بروزجمعۃ المبارک بعد نماز عشاء روحانی مرکز غفاری مسجد میں روحانی طلبہ جماعت برانچ قمبر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان طلبہ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سال 2007 کے لیے ر ط ج برانچ قمبر کی باڈی کا اعلان کیا گیا جس میں صدر: اشفاق احمد شیخ طاہری، نائب صدر: محمد رفیق شیخ طاہری، جنرل سیکریٹری: نوید الرحمٰن بروہی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: شعبان علی شیخ طاہری، فنانس سیکریٹری: نادر حسین گولو طاہری، آفیس سیکریٹری: محمد الیاس سومرو طاہری، اطلاع سیکریٹری: عرفان علی رند طاہری، پریس سیکریٹری: وحید علی چانڈیو طاہری، لائبریری انچارج :اظہار احمد طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ: وحید علی چانڈیو۔ پریس سیکریٹری رط ج برانچ قمبر علی خان)

 

سلیکشن رط ج وہاڑی برائے سال 2007

مؤرخہ 27 جنوری 2007 مرکز روح الاسلام میں روحانی طلبہ جماعت وہاڑی کی سلیکشن برائے سال2007 کی گئی۔ جس میں صدر: محمد الیاس طاہری، نائب صدر: محمد آصف طاہری، جنرل سیکریٹری: طارق مقصود طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: عبدالمجید طاہری، پریس سیکریٹری: محمد عمران طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد عثمان طاہری، آفیس سیکریٹری: محمد طالب طاہری، آڈیٹر: محمد شہزاد طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ: پریس سیکریٹری محمد عمران طاہری۔ ضلع وہاڑی)

 

جلسہ عظمت امام حسین رضی اللہ عنہ

مؤرخہ 30 جنوری 2007 بروز منگل 10 محرم الحرام کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیجا اسٹاپ گڈاپ ملیر کراچی کی جانب سے یوم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا سائیں محمد ابراہیم طاہری اور مولانا امام علی طاہری صاحب نے کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد علامہ مولانا محمد رمضان لاکھو طاہری صاحب نے خطاب کیا۔

(رپورٹ: صاحب ڈنو طاہری۔پریس سیکریٹری ج ام برانچ بندیجا)

 

جلسہ بیاد شہدائے کربلا

جماعت اصلاح المسلمین نؤدیرو کی جانب سے المصطفیٰ عید گاہ میں شہدائے کربلا کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اجتماع ہوا جس کی صدارت علامہ مولانا غلام رسول طاہری نے کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد جمعیت علماء طاہریہ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مولاناعاشق علی لنڈ صاحب نے خطاب کیا۔

(رپورٹ: وسیم حسن کرٹیو طاہری۔پریس سیکریٹری نؤدیرو)

 

جلسہ بیاد فاروق اعظم و امام حسین رضی اللہ عنہم

جماعت اصلاح المسلمین نؤدیرو کی جانب سے حضرت عمر فاروق اعظم و شہدائے کربلا رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کے سلسلے میں مدینہ جامع مسجد نؤدیرو میں ایک عظیم الشان اجتماع ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد محمد بخش جونیجو نے بزرگان دین خصوصاً حضرت عمرفاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور فکر امام حسین رضی اللہ عنہ پر مدلل لیکچر دیا۔ آخر میں خصوصی خطاب جماعت اصلاح المسلمین کے مرکزی صدر علامہ مولانا مفتی عبدالرحیم طاہری نے کیا۔

(رپورٹ :محمد وسیم حسن طاہری۔پریس سیکریٹری ج ا م نؤدیرو)

 

یوم سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ

مؤرخہ 30 جنوری 2007 بروز منگل 10 محرم الحرام کو جمعیت طلباء طاہریہ کی طرف سے درگاہ اﷲ آباد شریف میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری صاحب نے کی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد طلباء میں تقریری مقابلہ ہوا اور آخر میں ان طلبہ میں اول دوئم سوئم آنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں علامہ مولانا حبیب الرحمٰن طاہری نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس جلسے سے پہلے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لیے جامعہ عربیہ غفاریہ میں ختم القرآن پڑھا گیا اس کے علاوہ مختلف سورتیں اور مختلف اوراد و وظائف پڑھے گئے جن کی تفصیل یہ ہے ختم القرآن 8۔ سورہ یاسین 136۔ سورہ ملک 99۔ سورہ اخلاص 3160 ۔ سورہ الرحمان 43۔ درودشریف104207۔ سورہ مزمل 84۔ سورہ فاتحہ287۔ آیۃالکرسی343۔ کلمہ طیب1700۔ اور مختلف سورتیں 920۔

(رپورٹ:نذیر احمد میمن حنفی طاہری)

 

ضلع ٹنڈو الہیار کی تنظیمی سرگرمیاں

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی ضلعی سلیکشن صوبائی رہنماؤں کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں سال 2007 کے لیے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا جس میں صدر: امتیاز احمد طاہری، نائب صدر: عبداللطیف طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد انور طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد اقبال طاہری، پریس سیکریٹری: شبیر نعمان طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالجلیل طاہری، آفیس سیکریٹری: رمضان مغل طاہری منتخب ہوئے۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے 29 جنوری بروز پیر بعد نماز عصر تا مغرب گاؤں خان محمد بوزدار میں 2007 کے لیے نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدر مقبول احمد طاہری، نائب صدر محمد مبین احمد طاہری، جنرل سیکریٹری ابوبکر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری حفیظ اللہ طاہری، پریس سیکریٹری ارشاد احمد طاہری، اطلاع سیکریٹری رحمان اللہ طاہری، فنانس سیکریٹری منور علی طاہری، آفیس سیکریٹری عبدالصمد طاہری، لائبریری انچارج مقصود احمد طاہری منتخب ہوئے۔

جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے میر شاہ محمدگوٹھ میں نئی برانچ کا انعقاد کیا گیا اور سال 2007 کے لیے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا جس میں صدر: محمد اسلم طاہری، نائب صدر: رمضان کشمیری طاہری، جنرل سیکریٹری: غازی صلاح الدین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: اسلم آرائیں طاہری، آفیس سیکریٹری: اکرم طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالرشید طاہری، اطلاع سیکریٹری: حاجی صابر طاہری، لائبریری انچارج: گلزار احمد طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ: فقیرشبیر نعمان طاہری۔۔ٹنڈوالہیار)

 

تقریب حلف برداری

جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے پریس سیکریٹری کے اعلامیہ کے مطابق ضلع حیدرآباد کی برانچز ٹنڈو محمد یوسف، باغ بھٹی، لطیف آباد نمبر 5، لطیف آباد نمبر4، حنفیہ مسجد، ٹنڈو مری اور شاہ فیصل کالونی کی المرکز اصلاح المسلمین گلشن خیر محمد میں خلیفہ محمد خالد مغل طاہری کی سرپرستی میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد مدرسہ دارالاحسان کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جس میں علماء کرام، فقراء، طلباء اور باپردہ خواتین کے علاوہ میڈیا کے نمائدوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(رپورٹ:فقیر ماجد اشباق طاہری۔۔پریس سیکریٹری ج ام ضلع حیدرآباد)

 

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 25 جنوری 2007 کو ر ط ج ضلع ٹھٹھہ کے صدر حافظ ہدایت اللہ طاہری اور جنرل سیکریٹری جناب باغ حسین طاہری کی صدارت میں برانچ مالماڑی کی سلیکشن برائے 2007 منعقد ہوئی جس میں صدر محمد اطہر طاہری، نائب صدر: نجیب اللہ جوکھیو طاہری، جنرل سیکریٹری: بہرام خان طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: ظہیر الدین طاہری، پریس سیکریٹری: انوارالمصطفیٰ طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد طاہر طاہری، آفیس سیکریٹری: رجب الدین طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد یونس طاہری اور لائبریری انچارج: دھنی ڈنو طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ: فقیر انوارالمصطفیٰ طاہری۔پریس سیکریٹری رط ج مالماڑی)

 

افتتاح

مؤرخہ 25 جنوری 2007 بروز اتوار جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف میں دورہ حدیث کے افتتاح کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف سجن سائیں برکاتہم العالیہ تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت و منقبت کے بعد درس حدیث کے موضوع پر مولانا حبیب الرحمٰن طاہری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد دورہ حدیث کی کتابوں بخاری و مسلم کا افتتاح ہوا۔ آخر میں سیدی و مرشدی حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے طلبہ کو نصیحت فرمائی۔

(رپورٹ:عبدالمجید شیخ طاہری)

 

میٹنگ برائے صوبائی عہدیداران

مؤرخہ 28 جنوری 2007 بروز اتوار صوبائی عہدیداروں کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی گئی جس میں سال2007 کے لیے صوبہ پنجاب کے نئے عہدیداروں کی سلیکشن کی گئی۔ جس میں صدر: مولانا محمد صدیق طاہری، سینئر نائب صدر: مولانا جمیل اصغر طاہری، نائب صدر: حاجی محمد اکرم طاہری، جنرل سیکریٹری: مولانا غلام غوث طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: سخاوت علی طاہری، خزانچی: مولانا حبیب الرحمٰن طاہری، پریس سیکریٹری: منظور ضیاء طاہری، آڈیٹر: عبدالستار طاہری، آفیس سیکریٹری: راشد محمود منتخب ہوئے۔

(رپورٹ: غلام غوث طاہری۔جنرل سیکریٹری ج ا م پنجاب)

 

یوم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

مؤرخہ 29 جنوری 2007 کو یوم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے سلسلے میں خلیفہ محمد اسلم طاہری کی رہائش گاہ پر ایک روحانی محفل منعقد کی گئی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خلیفہ خلیل الرحمان طاہری نے خصوصی خطاب کیا۔

(رپورٹ:محمد فضل رحمان ۔میر فضل ٹاؤن لطیف آباد)

 

ضلع وہاڑی کی خبریں

مؤرخہ 2 فروری 2007 مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ایک ماہانہ پروگرام ہوا جس میں تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب ماسٹر محمد عاشق طاہری نے کیا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا۔ اس جلسے میں کثیر تعداد میں فقراء نے شرکت کی۔
20 جنوری 2007 بروز جمعۃ المبارک ماسٹر محمد عاشق طاہری کے گھر پر مغرب تا عشاء ایک روحانی محفل منعقد ہوئی جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔

26 جنوری 2007 بروز جمعۃ المبارک کو بورے والا برانچ میں ایک روحانی محفل منعقد ہوئی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد ماسٹر محمد عاشق طاہری کا خطاب ہوا۔

(رپورٹ:محمد حفیظ طاہری وہاڑی)

 

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 5 فروری بروز پیر جمعیت علماء طاہریہ ضلع و تعلقہ سطح پر جامع مسجد عمر فاروق میرواہ ناکہ میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی جس میں نئے عہدیداروں کی سلیکشن کی گئی۔

تعلقہ سٹی ٹنڈوالہیار باڈی

صدر:مفتی مولانا عبدالجبار طاہری، نائب صدر: مولانا محمد اسماعیل طاہری، جنرل سیکریٹری: مولانا محمد انور طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: مولانا وزیر علی طاہری، پریس سیکریٹری: مولانا مشتاق علی طاہری اور خزانچی مولانا محمد مراد طاہری۔

تعلقہ چمبڑ باڈی

صدر: مولوی محمد عقیل طاہری، نائب صدر: مولوی غلام مجتبیٰ طاہری، جنرل سیکریٹری: مولوی محمد اویس طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: مولوی عابد علی طاہری، پریس سیکریٹری: مولوی انیس طاہری، فنانس سیکریٹری: مولوی عبدالخالق طاہری۔

جھنڈو مری باڈی

صدر: مولانا عبدالشکور طاہری، نائب صدر: سائیں عبدالرحیم شاہ طاہری، جنرل سیکریٹری: مولانا غلام مرتضیٰ طاہری، پریس سیکریٹری: مولوی غلام علی بروہی طاہری، فنانس سیکریٹری: حافظ ایاز علی طاہری۔

ضلع ٹنڈوالہیارکی باڈی

صدر: خلیفہ غلام مصطفی بوزدار طاہری، نائب صدر: مولانا محمد عثمان بوزدار طاہری، جنرل سیکریٹری: حافظ ابوالحسن غلام حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: مولانا محمد انور طاہری، پریس سیکریٹری: حافظ محمد رضوان طاہری، فنانس سیکریٹری: مولانا علی خان بوزدار طاہری۔

(رپورٹ:حافظ غلام حسین بلالی طاہری۔ٹنڈوالہیار)

 

سلیکشن ج ا م برانچ تحصیل تنگوانی

مؤرخہ 14 جنوری 2007 ج ا م پاکستان برانچ تحصیل تنگوانی کی سالانہ سلیکشن برائے 2007 کے لیے ضلعی صدر صوفی غلام محمد طاہری کی صدارت میں کی گئی۔ جس میں صدر: فقیر محمد ساجن ڈاھانی طاہری، نائب صدر: علی محمد ڈاھانی طاہری، جنرل سیکریٹری: خدا بخش گاجانی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری لیاقت علی طاہری، پریس سیکریٹری: قابل الدین طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد عارف طاہری، فنانس سیکریٹری: ذوالفقار علی طاہری، آفیس سیکریٹری: جاوید علی ملک طاہری منتخب ہوئے۔

(رپورٹ:خدابخش گاجانی طاہری۔جنرل سیکریٹری ج ام تنگوانی)

 

سلیکشن برائے 2007

روحانی طلبہ جماعت ضلع نوابشاہ کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد ڈاہری طاہری کی صدارت میں برانچ جامع مسجد نور مصطفی فیضان مدینہ فیز 2 کالونی متصل گجراواہ کی سلیکشن ہوئی۔ جس میں صدر: غلام مصطفی لنڈ طاہری، نائب صدر: محبوب علی بروہی طاہری، جنرل سیکریٹری: غلام فرید سیال طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: سید عارف شاہ طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالرزاق آرائیں طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد سلیم کھوسو طاہری، آفیس سیکریٹری: غلام شبیر آرائیں طاہری، پریس سیکریٹری: نواب خان سیال طاہری منتخب ہو ئے۔

(رپورٹ:نواب خان سیال )

 

گیارہویں شریف

مؤرخہ 28 فروری بروز بدھ بعد نماز عصر گلشن حدید کراچی میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں خواتین کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مولانا رحمت اللہ قریشی صاحب نے کیا اور مراقبے کے بعد لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔

(رپورٹ:فقیر مہر علی مغل طاہری)

 

روحانی محفل

مؤرخہ 2 مارچ کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ میر فضل ٹاؤن کی جانب سے خلیفہ مولانا محمد اسلم طاہری کے گھر پر ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب مولانا فضل الدین میمن طاہری نے کیا۔ آخر میںلنگر تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: فضل رحمان طاہری)

 

جلسہ شہدائے کربلا

مؤرخہ 30 جنوری 2007 بروز منگل 10 محرم الحرام کو جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ ہالا کی جانب سے جامع مسجد ککا میں شہدائے کربلا کے سلسلے میں ایک اجتماع ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد حافظ اسد اللہ ڈاہری نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں خطاب کیا۔ آخر میں مولانا مسعود احمد لاکھو طاہری نے شہدائے کربلا پر خصوصی خطاب کیا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: احسان اللہ طاہری۔ ہالا)

 

جلسہ شہدائے کربلا

مؤرخہ 2 فروری 2007 جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو کی جانب سے ایک جلسہ بیاد شہدائے کربلا کے سلسلے میں غوثیہ مسجد کنڈیارو میں منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد اسلم طاہری صاحب نے کیا۔ آخر میں لنگر عام ہوا۔

 

سلیکشن برائے سال 2007

مؤرخہ 16 جنوری 2007 کو ج ا م پاکستان برانچ کنڈیارو کی سالانہ سلیکشن برائے سال 2007 ضلعی نائب صدر جناب منظور احمد عباسی کی صدارت میں ہوئی جس میں صدر: فقیر مہرالدین طاہری، نائب صدر: تاج محمد سہتو، جنرل سیکریٹری: عبدالرزاق سومرو، جوائنٹ سیکریٹری: ایوب قائم خانی، فنانس سیکریٹری: نعیم اختر سومرو، پریس سیکریٹری: مظفرعلی قائم خانی، اطلاعات سیکریٹری: عمران علی قائم خانی، آفیس سیکریٹری: نذیر احمد چنہ منتخب ہوئے۔

(رپورٹ: مظفر علی قائم خانی۔۔کنڈیارو)