پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

مختصر معمولات، ایصال ثواب اور  ختم خواجگان

چند مخصوص ختم خواجگان


 

۱۔ سیدی و مرشدی سلطان العارفین حضرت الحاج اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے مریدین و متوسلین کو چاہئے کہ روزانہ حلقہ ذکر و مراقبہ قائم کریں اور مراقبہ سے پہلے درج ذیل ختم شریف تمام افراد مل کر پڑھیں۔ ایک سو بار درود شریف، پانچ سو مرتبہ آیت کریمہ ”اِنِّ رَحْمَۃَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ“، پھر ایک سو مرتبہ درود شریف شامل تمام افراد ملکر پڑھیں، اس کے بعد ایک بار سورۃ فاتحہ، گیارہ مرتبہ سورۃ قریش (لِاِیْلافِ) ہر ایک شامل فرد پڑھے، آخر میں حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ اور آپ کے مشائخ کرام قدس اللہ اسرارہم کی ارواح پاک کو بخش دیں۔

۲۔ ختم خواجۂ خواجگان حضرت محمد عبدالغفّار المعروف پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ۔ حسبِ سابق اول و آخر ایک ایک سو بار درود شریف، درمیان میں یہ آیت کریمہ ”وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحَا ثُمَّ اھْتَدَیٰ“ پانچ سو مرتبہ۔

۳۔ ختم حضرت خواجہ پیر فضل علی قریشی رحمۃ اللہ علیہ۔ آیتِ کریمہ ”ذَالِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَن یَّشَآءُ وَاللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ“ پانچ صد بار اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۴۔ ختم خواجہ محمد سراج الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ ”لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لَاشَرِیْکَ لَہ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَیٰ کلِّ شَیِٔ قَدِیْرٌ“ پانچ سو مرتبہ اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۵۔ ختم حضرت خواجہ محمد عثمان دامانی رحمۃ اللہ علیہ۔ ”سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہ“ پانچ سو مرتبہ اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۶۔ ختم حضرت خواجہ حاجی دوست محمد قندھاری رحمۃ اللہ علیہ۔ ”بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَبِّ لا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْن“ پانچ سو بار اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۷۔ ختم حضرت شاہ احمد سعید رحمتہ اللہ علیہ۔ یَا رَحِیْمَ کُلِّ صَرِیْحِ وَ مَکْرُوْبِ وَ غِیَاثَہٗ وَ مَعَاذَہ یَا رَحِیْمُ“ پانچ سو بار اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۸۔ ختم حضرت شاہ غلام علی دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ یَا اَللّٰہُ یَا رَحْمَانُ یَا رَحِیْمُ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَصَلَّیٰ اللّٰہُ تَعَالَیٰ عَلَیٰ خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ“ سو بار پورا ہونے پر ”اَللّٰھُمَّ ارْزقْنِیْ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُحِبّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّبَلِّغنِیْ اِلَیٰ حُبِّکَ“ پانچ سو مرتبہ اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۹۔ ختم حضرت مرزا مظہر جان جانان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ ”یَا حَیّ یَا قَیّوْم بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیثُ“ پانچ سو مرتبہ اور سو پورا ہونے پر ایک مرتبہ کہیں ”اَصْلِحْ لِیْ شأْنِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلَیٰ نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنِ“ اور اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۱۰۔ ختم حضرت خواجہ محمد معصوم سرھندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ ”لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ“ پانچ سو بار اور ہر سو مرتبہ پورا ہونے پر کہیں ”فَاسْتَجَبْنَالَہ وَنَجَّیْنَاہُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذَالِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ“۔

۱۱۔ ختم حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی احمد فاروقی سرھندی قدس سرہ۔ ”لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ“ پانچ سو بار اور اول و آخر ایک سو مرتبہ درود شریف۔

۱۲۔ ختم حضرت باقی باللہ دھلوی رحمۃ اللہ علیہ۔ ”یَا بَاقِیْ اَنْتَ الْبَاقِیْ“ پانچ سو مرتبہ، سو عدد پورا ہونے پر ایک مرتبہ کہیں ”کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ وَّ یَبْقَیٰ وَجْہُ رَبِّکَ ذُوْالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ“۔

۱۳۔ ختم حضرت خواجۂ خواجگان شاہ بہاؤالدین نقشبند بخاری قدس سرہ۔ ”یَا خَفِیَّ اللُّطْفِ اَدْرِکْنِیْ بِلُطْفِکَ الْخَفِیِّ“ پانچ سو بار، اول و آخر درود شریف ایک ایک سو بار۔

۱۴۔ ختم حضرت محبوب سبحانی غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ۔ ایک سو بار درود شریف، پانچ سو بار ”حَسْبنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الوَکِیْلُ“ اور ہر بار سو پورا ہونے پر ”نِعْمَ الْمَوْلَیٰ وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ“ آخر میں پھر ایک سو بار درود شریف۔

ہدیہ صلواۃ و سلام در بارگاہ خیر الانام سید الاولین و الآخرین سیدنا و مولانا محمد رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم۔ تین سو تیرہ مرتبہ ”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیٰ سَیِّدِنَا وَ مَوْلانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِہ وَ اَصْحَابِـہٖ صَلَوٰۃً تُنْجِیْنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ الْاَھْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِھَا جَمِیْعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَھِّرنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئَاتِ وَ تَرْفَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَ تُبَلِّغنَا بِھَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَ بَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ“۔