فہرست

مکتوبات غفاریہ


مکتوب نمبر ۲

جناب شاہ صاحب کی طرف صادر فرمایا

 

بخدمت گرامی عزیز القدر جناب شاہ صاحب سلمہ اللّٰہ تعالیٰ

السلام علیکم

عزیزا ذکر اسم ذات کا تمام وظائف اور ذکروں سے اعلیٰ اور افضل ہے، ”ولذکر اللّٰہ اکبر“ نص قطعی ہے، اور تبلیغ ذکر کی نیز تمام عبادتوں سے برتر اور بہتر ہے۔ ”فذکر فان ذکریٰ تنفع المؤمنین“ اور ”کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف و تنہون عن المنکر“ نص قطعی ہے۔ عزیزا زہے سعادت اور زہے طالع اس کے جو اس کام تبلیغ میں کوشان اور سرگرم ہے۔ عزیزا ہمت کو بالا رکھو اور آن و آوان تبلیغ میں مستعد رہو، انشاء اللّٰہ تعالیٰ برکات و فیوضات پیران کبار کے ہمچوں بارش باران دیکھتے رہو گے۔ اور حلقہ و مراقبہ میں اور قبل بعد ازیں ہر وقت دید قصور غالب اور تیز رہے، حتیٰ کہ اپنے کو تمام مخلوق سے بلکہ گبر اور یہود سے بھی بدتر سمجھو۔ مولانا سعدی رحمہ اللّٰہ تعالیٰ نے کیا خوب فرمایا ہے

ازاں بر ملائک شرف داشتند      خود را از سگ بد بہ پنداشتند

والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ۔ بخدمت مولانا مولوی نور محمد صاحب نیاز و تسلیم و بخدمت جمیع جماعت اہل ذکر آنجائی را السلام علیکم مطالع باد۔ عزیزا جب آپ یہاں عاشق آباد تشریف لاؤ گے تاریخ عرس کی مجوز کی جاویگی، انشاء اللّٰہ تعالیٰ۔

از طرف لاشئی فقیر محمد عبدالغفار فضلی