فہرست
سیرت ولی کامل (حصہ اول)

انتساب

 

نہایت درجہ ادب و احترام اور خلوص قلب کے ساتھ پیر طریقت سیدی و مرشدی حضرت قبلہ صاحبزادہ مولانا محمد طاہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے توسط سے اپنی محنت کا یہ محدود سرمایہ صاحب سوانح سیدی و مرشدی و مربی نائب نبی خواجہ خواجگان حضرت قبلہ الحاج اللہ بخش عباسی نقشبندی غفاری نور اللہ مرقدہ کے نام نامی اسم گرامی سے معنون کرتا ہوں جن کی حیات مقدسہ قرآن مجید کی عملی تفسیر اور احادیث نبویہ کی کامل تشریح و تصویر تھی، جن کی مثالی زندگی عالم اسلام کے لئے مینارِ نور اور مشعلِ راہ ثابت ہوئی اور جن کی حسنِ تربیت و ترغیب و تحریص نے اس سیہ کار کو تصنیف و تالیف کی صورت میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا جذبہ اور سلیقہ عطا فرمایا۔

کہاں میں اور کہاں یہ نگہتِ گل
نسیمِ صبح تیری مہربانی

وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ حبیبہ سیدنا محمد و علی اٰلہ و اصحابہ اجمعین

لاشئ فقیر حبیب الرحمٰن گبول طاہری ”حبیب بخشی“

(یوم الخمیس یوم عیدالضحےٰ ۱۴۰۷ھ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو)