| فہرست |
سیرت ولی کامل (حصہ دوم) |
مکتوب ۱۲حضور شمس العارفین سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ نے یہ مکتوب مبارک حضرت صاحبزادہ سجن سائیں مدظلہ کے نام اس وقت تحریر فرمایا جب وہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھے۔بخدمت جناب نور چشمی راحت جان مولوی میاں محمد طاہر صاحب! سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! عرض یہ ہے کہ آپ کے لئے خاص سعادت
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے علم دین، ذکر خدا، اصلاح قلب کے لئے، جماعت اور مدرسہ
کی خدمت و انتظام کے لئے آپ کو پسند فرمایا، اور اس کا موقعہ عنایت فرمایا۔
اس زریں موقعہ کو غنیمت سمجھ کر آپ بیدار ہوشیار، متواضح اور منکسر مزاج
ہوکر رہیں۔ حضرت خالق اکبر عزوجل کا یہ حقیقی قرب حاصل کرلے کہ امید ہے
کہ اس کام سے تجھے کافی فائدہ ہوگا، اصلاح اور ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ نور چشم محمد جمیل کے لئے یہ عاجز دعاگو ہے اللہ تعالیٰ ان کو خوش رکھے، حاجی عبداللطیف صاحب کو اس عاجز نے کہہ دیا ہے، ضرورت محسوس کریں تو ان سے دوائی وغیرہ کا مشورہ کرتے رہیں۔ اساتذہ کے ادب، خدمت، وقت پر کھانے، مدرسہ کے بہتر انتظام تمام امور کا خیال رکھیں۔ اہل خانہ کو السلام کہنا یہ عاجز بخریت مقام دعوت پر پہنچا ہے۔ والسلام لاشی فقیر اللہ بخش غفاری
|