| فہرست |
سیرت ولی کامل (حصہ دوم) |
مکتوب ۱۷اپنی ہمشیرہ صاحبہ کے نام۷۸۶ بخدمت جناب مخدومہ محترمہ ہمشیرہ صاحبہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عرض یہ کہ اس سے پہلے عبدالخالق شاہ صاحب کے ہاتھ خط و احوال ارسال کیا گیا ہے، امید ہے کہ پہنچا ہوگا۔ الحمدللہ ہم سب خوش و خرم اور جملہ چھوٹے بڑے آپ کے لئے دعاگو ہیں اور سبھی روزے رکھ رہے ہیں۔ عید کے بعد یہاں جلسہ مقرر ہے، اس کے بعد واپس جانا ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ، رمضان شریف کا تیسرا حصہ باقی رہ گیا ہے۔ الحمدللہ یہاں پر کافی فائدہ ہوا ہے۔ ہم سب کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، جماعت کے لئے کوشش کرتی رہیں کہ سب انتظام کے پابند رہیں۔ سلام و دعا محمد طاہر، اس کی والدہ اور ہمشیراؤں کے مطالع کریں۔ لاشی فقیر اللہ بخش غفاری
|