| فہرست |
سیرت ولی کامل (حصہ دوم) |
مناجات بدرگاہ قاضی الحاجاتاے خداوندا بذاتِ کبریا کے واسطے بے حساب و بے عقاب و بے عتاب بخش دے ہے رضامندی تیری مطلوب در ہر دوسریٰ رکھ مجھے در ہر دو عالم زیر سایۂ عاطفت حضرت سجاد زین العابدیں کا واسطہ کشتی میری ڈوبتی کو پار کردے یا خدا حضرت سید محمد ہے تقی جس کا لقب تاجدار ہر دو عالم حضرت علی النقی موت کی تلخی نہ دیکھوں گور میری کر منیر موت دے جب، ذات تیری راضی و خوشنود ہو دیدہ گریاں سینہ بریاں بے قراری اضطراب تا قیامت عشق تیرے میں ہوں جاں گداز دین و دنیا کے سبھی اعداء میرے مقہور کر مشکلیں آسان فرما دین و دنیا کی تمام رحم کر اپنا خدایا تو ہمارے حال پر داورا کر دور دل سے حبّ دنیا کی تمام یا الٰہی قلب سالم باصفا کر تو عطا اللہ اللہ ورد پر یہ آخری دم ہو ختم آمِیْنَ یَا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
|