[ فہرست ]

تحفۂ حبیب

 

حدیث نمبر ۱۱

فضائل شیخین ابوبکر و عمر

رضی اللہ عنہما

 

عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَبُوْبَکْرٍ وَّ عُمَرُ سَیِّدَا کُہُوْلِ اَہْلِ الْجَنَّۃِ مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَ اِلَّا النَّبِیِّیْنَ وَ الْمُرْسَلِیْنَ

رواہ الترمذی

حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے، ابوبکر و عمر ادھیڑ عمر والے اگلے اور پچھلوں کے سردار ہیں، سوا نبیوں کے اور رسولوں کے۔

نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین والوں میں سے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما دونوں میرے وزیر ہیں۔

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث شریف میں ہے، نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ تم میں میری بقا کتنی ہے، تو تم میرے ان دو کی تابعداری کرو (ایک ابوبکر دوسرے عمر رضی اللہ عنہما)۔
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی پوری جماعت میں

صدّیق و عمر کی یہ امتیازی شان ہے
سورہے ہیں اس گھر میں جس پر خُلد بھی قربان ہے