فہرست

رابطہ


دربار شریف

 

دربار اللہ آباد شریف، کنڈیارو

جماعت اصلاح المسلمین کا مرکزی دفتر دربار عالیہ اللہ آباد شریف میں واقع ہے۔ وہیں پر ہمارے پیر طریقت شیخ کامل حضرت خواجہ محمد طاہر عباسی نقشبندی المعروف سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی مستقل رہائش بھی ہے۔ دربار شریف کا ائڈریس حسب ذیل ہے۔

درگاہ اللہ آباد شریف، تعلقہ کنڈیارو، ضلع نوشہروفیروز، سندھ، پاکستان۔ (کیسے پہنچیں)

دربار شریف پاکستان کے مین نیشنل ہائی وے سے، جو پاکستان کے جنوبی و شمالی حصوں کو ملاتا ہے، بالکل متصل واقع ہے۔ سکھر اور مورو کے درمیان، ہائی وے پر کنڈیارو شہر کے بائی پاس کے بالکل ساتھ ہی دربار اللہ آباد شریف کا محل وقوع ہے۔

دربار شریف سے بذریعہ فون رابطہ کے لئے مندرجہ ذیل چند فون نمبر درج ہیں۔

  • مولانا عزیز الرحمان طاہری
    موبائل: 03008887557، فون (مرکزی سیکریٹریٹ): 0242449623
  • خلیفہ مولانا مفتی حبیب الرحمان گبول طاہری
    03003157606
  • محترم وفا شر طاہری
    03003159721، 03333176973

دربار فقیر پور شریف، ضلع دادو

حضرت سوہنا سائیں علیہ الرحمہ نے سب سے پہلے یہ خانقاہ قائم فرمائی تھی۔ بعد میں آپ ہجرت کرکے دربار اللہ آباد شریف مقیم ہوگئے۔ لیکن ابھی تک دربار فقیر پور شریف میں ماہانہ پروگرام ہوتے ہیں جن میں حضرت قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ بھی اکثر شریک ہوتے ہیں۔

دربار کا مکمل ائڈریس حسب ذیل ہے:

درگاہ فقیر پور شریف، رادھن اسٹیشن، ضلع دادو، سندھ، پاکستان (کیسے پہنچیں)

دربار شریف پر پہنچنے  کے لئے دادو سے میہڑ تک آکر، وہاں سے رادھن اسٹیشن آنا پڑتا ہے۔ رادھن اسٹیشن سے تھوڑا ہی دور ریلوے لائین کے ساتھ ہی یہ چھوٹی سی  بستی آباد ہے، جسے درگاہ فقیر پور شریف کہا جاتا ہے۔

دربار فقیر پور شریف کے حالیہ منتظم حضرت خلیفہ مولانا استاد محمد سعید طاہری صاحب ہیں، جن کا فون نمبر درج ذیل ہے:

03063418355

دربار طاہر آباد شریف، ضلع ٹنڈو الہیار

دربار طاہر آباد شریف کی بستی بھی حضور سوہنا سائیں علیہ الرحمہ نے قائم فرمائی تھی۔ آپ اکثر گرمیوں میں یہاں پر ایک سے دو مہینہ تک قیام فرماتے تھے، جس دوران گرد و نواح کے علاقوں میں کافی تبلیغی کام ہوتا تھا۔ اب بھی حضرت قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ ہر سال یہاں پر چند دن قیام فرماتے ہیں، اور ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ بھی منعقد ہوتا  ہے۔

دربار شریف کا ائڈریس حسب ذیل  ہے:

درگاہ طاہر آباد شریف، جارکی موری، چمبڑ روڈ، ضلع ٹنڈو الہیار، سنندھ، پاکستان (کیسے پہنچیں)

درگاہ شریف پر حضرت خلیفہ مولانا غلام مصطفیٰ بوزدار صاحب رہائش پذیر ہیں، جن کا فون نمبر درج ذیل ہے:

03453821360