|

جامعہ عربیہ غفاریہ
عالم اسلام کی عظیم الشان دینی درسگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو ضلع نوشہروفیروز
- مسافر طلبہ کی تعداد دو سو کے قریب ہے جن کے لیے فری تعلیم، فری خوراک
اور فری رہائش کا انتظام ہے، جبکہ مستحقین کا فری علاج کروایا جاتا ہے۔
- جامعہ غفاریہ میں ۱۳ اساتذہ کے ساتھ ۲۶ افراد پر مشتمل عملہ بڑے خلوص
اور جانفشانی سے خدمت میں مصروف ہے۔
- فارغ التحصیل علماء و حفاظ کرام اندرون و بیرون ملک شاندار دینی خدمات
سرانجام دے رہے ہیں۔
- جامعہ عربیہ غفاریہ جوائنٹ اسٹاک کمپنی سکھر ایکٹ XXI آف 1860 کے تحت
رجسٹرڈ ہے، نیز پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے بھی جامعہ عربیہ غفاریہ
کو الحاق حاصل ہے۔ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان اور وزارت رلیجئس افیئرز
اوقاف منارٹیز افیئرز اور زکواۃ و عشر سے بھی رجسٹرڈ ہے۔
- درس نظامی (ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، شہادۃ العالیہ، شہادۃ العالمیہ)
کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جامعہ عربیہ غفاریہ کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور
سے بی۔اے و ایم۔اے کی ایکیولیشن کا درجہ حاصل ہے۔ جامعہ کے اندر تفسیر،
اصول تفسیر، حدیث، فقہ، اصول فقہ، علم الکلام، صرف و نحو، ادب عربی، منطق
و فلسفہ، علم المعانی والبیان، تقابل ادیان، تاریخ اسلام، عربک و انگلش
لینگویج، علم التجوید و قرأت و عصری علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں
جامعہ کے اندر کمپیوٹر لیب موجود ہے جس میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے۔
اپیل: جملہ فقراء و احباب سے اپیل ہے کہ اس شاندار دینی درسگاہ کی مزید
ترقی و ترویج کے لیے پرخلوص دعائیں فرمائیں اور اس عظیم دینی خدمت اور
صدقہ جاریہ میں اپنے مرشد و مربی حضرت قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت
برکاتہم العالیہ کے ساتھ شریک ہوکر اخلاقی و مالی تعاون کرکے عنداللہ ماجور
ہوں۔
نوٹ: جامعہ غفاریہ میں ۱۵ شوال ۱۴۳۰ھ سے داخلہ شروع ہے۔
جامعہ عربیہ غفاریہ بینک اکاؤنٹ نمبر:
012006919-8
برانچ کوڈ: 0461
الائیڈ بینک، برانچ کنڈیارو
|