بیلکس میسنجر ڈاؤنلوڈ کریں |
جماعت اصلاح المسلین کی طرف سےانٹرنیٹ پر اصلاحی دینی پروگرامجماعت اصلاح المسلمین کی طرف سے مسلمانان عالم کی روحانی اصلاح اور دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے انٹرنیٹ پر بھی لائیو پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان روحانی و اصلاحی پروگراموں کے ذریعے آپ گھر بیٹھے ہی دین اسلام کی تعلیمات سیکھ کر اولیاء اللہ، خصوصا ہمارے شیخ کامل حضرت محبوب سجن سائیں کے روحانی فیوضات و برکات حاصل کرسکتے ہیں۔ ان پروگراموں میں تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم، منقبت اولیاء کے ساتھ ساتھ علماء کرام کے بیانات، مقالات، درس و تدریس پیش کئے جاتے ہیں۔ ہفتہ وار آنلائن پروگرامجماعت اصلاح المسلمین کا ہفتہ وار پروگرام ہر ہفتہ کے دن، شب 10 بجے سے 12 بجے تک، بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائیم منعقد ہوتا ہے۔ تفصیلاس آنلائن ہفتہ وار پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے کی جاتی ہے۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ چلتا ہے۔ نعت شریف پڑھنے کی سعادت روم میں موجود سامعین میں سے کچھ دوست حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بعد اولیاء اللہ کی شان میں منقبت شریف پیش کی جاتی ہے۔ بعدہ بیانات و درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس میں علماء کرام اور بزرگان دین کے بیانات ہوتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں ذکر قلبی کا حلقہ ہوتا ہے اور اجتماعی مراقبہ کیا جاتا ہے، جس کے ساتھ ذکر اللہ کے فضائل اور ذکر قلبی کا طریقہ بھی سمجھایا جاتا ہے۔ ذکر کے حلقہ میں حصہ لیکر تمام سامعین اولیاء اللہ کے روحانی فیوضات و برکات سے حصہ حاصل کرتے ہیں۔ پروگرام سننے کا طریقہ کار
مندرجہ بالا طریقہ کار سے آپ اس پروگرام کو وقت مقررہ پر سماعت فرماسکتے ہیں۔ لندن، برطانیہ سے براہ راست پروگرام کی نشریاتلندن، برطانیہ میں ہر ہفتہ اتوار کے دن شام 5 بجے (مقامی وقت) جماعت اصلاح المسلمین کی طرف سے محفل ذکر و نعت منعقد کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کو براہ راست انٹرنیٹ پر نشر کیا جاتا ہے، جسے آپ انہی اوقات میں اس ویب سائٹ پر لائیو دیکھ سکتے ہیں:
|