فہرست |
رابطہ |
رابطہ
جماعت اصلاح المسلمین ایک عالمگیر روحانی اصلاحی تنظیم ہے۔ اس تنظیم سے وابستہ افراد پوری دنیا میں خود بھی صراط مستقیم پر گامزن رہنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اوروں کو بھی راہ راست دکھانے کی پوری کوشش کرتے رہتے ہیں۔ جماعت اصلاح المسلمین کا مرکز پاکستان میں ہے، جہاں پر ہمارے شیخ طریقت اور ولی کامل حضرت محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ بھی رہائش پذیر ہیں۔ اس مرکز کا نام دربار اللہ آباد شریف ہے۔ دربار شریف کا ائڈریس اور وہاں پر رابطہ کے لئے ”دربار شریف“ پر کلک کریں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے اندر تقریبًا تمام بڑے شہروں میں مراکز قائم ہیں، جہاں پر باقاعدگی کے ساتھ ہفتہ وار، ماہانہ اور خصوصی حلقہ ذکر منعقد ہوتے ہیں اور اہل ذکر بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ ان مراکز سے رابطے کے لئے سائیڈ پر ”اندرون ملک مراکز“ پر کلک کریں۔ یہ لسٹ ابھی تک نامکمل ہے، بلکہ ایک طرح سے ابھی ابتدا ہے۔ اس لئے کافی مراکز کا رابطہ ابھی تک اس لسٹ میں شامل نہیں ہے جو کہ عنقریب شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے کئی علاقوں میں حضور قبلہ عالم کے خلفائے کرام اور مبلغ فقراء حضرات بھی رہائش پذیر ہیں۔ ان سے رابطہ کے لئے کئی فون نمبر دیئے گئے ہیں، جن سے رابطہ کرکے آپ حضرت صاحب کے پیغام کو مزید سمجھ سکتے ہیں اور ان اہل ذکر حضرات کی صحبت سے مشرف ہوسکتے ہیں۔ بیرونی ممالک میں حضرت قبلہ عالم محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کے کئی خلفائے کرام اور مریدین رہتے ہیں۔ کچھ ممالک کے رہنے والے جماعت کے نمائندہ افراد کے روابط بھی دیئے گئے ہیں۔ عنقریب اس لسٹ میں اور بہت سے روابط بھی شامل کئے جائیں گے، کیونکہ ابھی یہ صرف ابتدائی لسٹ تیار کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے سلسلے میں کسی بھی معلومات یا تعاون کے لئے اس ایمیل پر رابطہ کریں۔ |